Saturday, Jul 11 2026 | Time 16:40 Hrs(IST)
National

بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہے الیکشن کمیشن کے خلاف ملک بھر میں چلائیں گے مہم : کانگریس

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پوری طرح سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بھاجپا) کے دباؤ میں کام کر رہا ہے اور کانگریس اس مسئلے کے خلاف ملک گیر مہم چلا کر لوگوں کو بیدار کرے گی۔
کانگریس سے وابستہ راجیو گاندھی پنچایتی راج تنظیم کے چیئرمین مسٹر سنیل پنوار نے ہفتہ کو راج گھاٹ پہنچنے کے بعد یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے کارکنوں نے جمعہ کو جنتر منتر پر ستیہ گرہ کیا تھا اور الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال کا عزم کیا تھا، لیکن انہیں اجازت نہیں دی گئی۔ احتجاج کرنے والے کئی کارکنوں کو پولیس نے حراست میں بھی لیا۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن آج اقتدار کی کٹھ پتلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی ذیلی تنظیم کی طرح کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی صرف کسی ایک لیڈر یا مسئلے تک محدود نہیں ہے، بلکہ گاندھی وادی نظریات اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے ہے۔
یو این آئی ایف اے

خاص خبریں

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مشترکہ مستقبل کا عزم: مودی

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کے درمیان نئے باب کا آغاز اور مشترکہ مستقبل کا عزم ہے۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان- نیوزیلینڈ نے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلا، 35000 کروڑ روپے کے دوطرفہ تجارتی کا ہدف

نئی دہلی 11 جولائی (یو این آئی) ہندوستان اور نیوزیلینڈ نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک لے جانے اور 2030 تک دوطرفہ تجارت کو 35000 کروڑ روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان اور نیوزی لینڈ مل کر بن سکتے ہیں عالمی طاقت: مودی

آکلینڈ، 11 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے پاس کافی کچھ ایسا ہے جو دونوں کو ایک دوسرے کی تکمیل کرتا ہے اور دونوں ممالک مل کر ایک عالمی طاقت بن سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں

واضح مقاصد اور ٹھوس نتائج کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھائیں گے ہندستان اور نیوزی لینڈ: مسٹر مودی

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کے دورہ ہند سے جہاں دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی توانائی آئی، وہیں ان کے موجودہ دورے سے دونوں کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندستان اور آسٹریلیا نے روایتی علم کے تحفظ کو درست کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر کیے دستخط

ہندستان اور آسٹریلیا نے روایتی علم کے تحفظ کو درست کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر کیے دستخط

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) اور آئی پی آسٹریلیا نے میلبورن میں منعقدہ تیسرے ہندستان آسٹریلیا سالانہ سربراہ اجلاس کے دوران سی ایس آئی آر کی روایتی علم کی ڈیجیٹل لائبریری (سی ایس آئی آر-ٹی کے ڈی ایل) تک رسائی کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں یہ معاہدہ وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم اینتھونی البنیز ایم پی کی موجودگی میں جمعرات کو ہوا۔

...مزید دیکھیں
مودی اور البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا

مودی اور البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھنی البانیز نے جمعہ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا اس موقع پر وکٹوریہ کی پریمیئر جینسٹیلا ایلن بھی موجود تھیں  تینوں رہنماؤں نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان-آسٹریلیا کھیل تعلقات کے جشن کے موقع پر ایک تقریب میں حصہ لیا۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی 17 جولائی کو دہرادون میں طلبا کی آواز کریں گے بلند

راہل گاندھی 17 جولائی کو دہرادون میں طلبا کی آواز کریں گے بلند

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں لیکن ریاست میں لگاتار سامنے آ رہے پیپر لیک کے معاملے ریاست میں انتخاب سے بھی بڑا مسئلہ ہیں اور اسی کے پیش نظر لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی 17 جولائی کو دہرادون پہنچ کر طلبا کی آواز بلند کریں گے کانگریس نے جمعہ کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج ایکس پر لکھا کہ ملک میں نیٹ سوالنامہ لیک اور سی بی ایس ای امتحان میں گڑبڑیاں نوجوانوں کے مستقبل سے جڑے سنگین مسائل ہیں۔

...مزید دیکھیں

'اکا' کے او ٹی ٹی پریمیئر پر اکانکشا رنجن نے شیئر کیں پرمزاح بی ٹی ایس جھلکیاں

11 Jul 2026 | 4:35 PM

ممبئی، 11 جولائی (یو این آئی) فلم 'اکا' کے او ٹی ٹی پریمیئر کے بعد اداکارہ اکانکشا رنجن نے سوشل میڈیا پر فلم کے سیٹ سے جڑی بیہائنڈ دی سینز تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو شوٹنگ کے دوران کی خاص جھلک دکھائی۔ اکانکشا نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے بی ٹی ایس کیروسل میں پروسیتھٹک میک اپ، کاسٹیوم ٹرائل، کلیپر بورڈ شاٹس اور فلم میں اپنے ہاسپٹل لک سمیت کئی دلچسپ تصاویر پوسٹ کیں۔ کچھ تصاویر میں وہ اداکار اکشے کھنہ کے ساتھ بھی نظر آئیں۔ ان تصاویر کے ذریعے انہوں نے فلم سازی کے پردے کے پیچھے کی محنت اور تجربے کو شیئر کیا۔.

بی جے پی کی سیاسی چالبازیوں سے ہوشیار رہیں: مایاوتی

11 Jul 2026 | 4:30 PM

لکھنؤ، 11 جولائی (یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سیاسی فائدے کے لیے سرکاری ایجنسیوں اور دیگر ذرائع کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے دلتوں، پسماندہ طبقات، آدیواسیوں، اقلیتوں اور دیگر محروم طبقات سے 2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بیا سی پی کو اقتدار میں لانے کی اپیل کی ہے۔.