Saturday, Jul 11 2026 | Time 22:59 Hrs(IST)
National

قومی شاہراہوں کی دیکھ بھال کے لیے پیش گوئی پر مبنی نظام اپنائے گی این ایچ اے آئی

نئی دہلی، 16 جون (یو این آئی) نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے قومی شاہراہوں کے آپریشن اور دیکھ بھال کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پیش گوئی پر مبنی بندوبست کا نظام اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے سڑکوں میں ہونے والی خرابی کا وقت رہتے پتہ لگا کر ضروری مرمت کی جا سکے گی۔

سرکاری بیان کے مطابق، این ایچ اے آئی روایتی دیکھ بھال کے نظام سے ہٹ کر ڈیٹا اور ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے اور اس کے تحت نیٹ ورک سروے وہیکل، ڈرون اینالیٹکس مانیٹرنگ سسٹم، فالنگ ویٹ ڈیفلیکٹومیٹر ٹیسٹ اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ڈیش کیم اینالیٹکس خدمات کا استعمال کرتے ہوئے قومی شاہراہوں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔
این ایچ اے آئی ان نظام سے حاصل کردہ ڈیٹا کو مربوط کر کے ایک مرکزی معلوماتی نظام تیار کر رہی ہے، جس سے شاہراہوں کی صورتحال کا اپڈیٹڈ ڈیجیٹل ریکارڈ دستیاب رہے گا اور ممکنہ خطرے والے حصوں کی پہلے سے شناخت کر کے وقت پر اصلاحی اقدامات کیے جا سکیں گے۔
خاص خبریں

ہندستان۔ نیوزی لینڈ نے دفاع، تجارت اور ہند-بحرالکاہل تعاون کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ جاری کیا

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) ہندستان اور نیوزی لینڈ نے دوطرفہ تعلقات کا نیا باب شروع کرتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ 2030 کا اعلان کیا ہے اور اس میں سیاسی تعاون، دفاع و سلامتی، تجارت و اقتصادی تعاون، عوامی رابطہ، تعلیم و ٹیکنالوجی اور علاقائی و کثیر جہتی تعاون کو چھ اہم ستونوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

برکس ممالک کو مستقبل کے موافق نقل و حمل کے نظام کے لیے مل کر کرنا ہوگا کام: نتن گڈکری

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے برکس گروپ میں پائیدار، محفوظ، جامع اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ٹرانسپورٹ کا نظام تیار کرنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں

بدعنوانی کا مترادف بن چکا ہے مدھیہ پردیش: کھرگے

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مدھیہ پردیش بی جے پی حکومت کے دورِ اقتدار میں بدعنوانی اور لوٹ پاٹ کا بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست آج بدعنوانی کا مرکز بن گئی ہے اور ایک کے بعد ایک گھوٹالے سامنے آ رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مشترکہ مستقبل کا عزم: مودی

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کے درمیان نئے باب کا آغاز اور مشترکہ مستقبل کا عزم ہے۔

...مزید دیکھیں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بیٹا اپنے نام سے نیتن یاہو ہٹانے پر مجبور

تل ابیب، 11 جولائی (یو این آئی) جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا بیٹا یائر اپنے نام سے نیتن یاہو کا نام ہٹانے پر مجبور ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

غزہ: اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، 6 فلسطینی شہید

غزہ، 11 جولائی (یو این آئی) اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ سول ڈیفنس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

...مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کا رابطہ، امریکہ ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

ریاض، 11 جولائی (یو این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے درمیان علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔

...مزید دیکھیں

ایران کا امریکہ پر معاہدہ توڑنے کا الزام، کہا: تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے

11 Jul 2026 | 10:20 PM

نئی دہلی/تہران، 11 جولائی (یواین آئی) ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ نے جون میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے جوں کی توں صورتِ حال (Status Quo) برقرار رکھنے کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاہدے پر عمل درآمد یکطرفہ نہیں بلکہ باہمی تعاون سے ہی ممکن ہوتا ہے، کیونکہ "تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے"۔.

راجیندر کمار تین اخری

11 Jul 2026 | 6:37 PM

راجیش گھنہ کی فلموں میں آمد کے بعد راجندر کمار کے پرستاروں کی ان کے لئے محبت کچھ کم ہونے لگی۔ اس دوران راجندر کمار نے فلموں سے کچھ وقت کے لئے بریک لیا اور سال 1978 کی فلم ساجن بنا سہاگن سے فلموں میں کریکٹر رول ادا کرنے کی شروعات کردی۔ راجندر کے فلمی سفر میں ان کی جوڑی سائرہ بانو، سادھنا اور وجنتی مالا کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ سال 1981 راجندر کمار کے کیریئر کا ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔ راجندر نے اپنے بیٹے کمار گورو کو فلموں میں متعارف کرانے کے لئے لو اسٹوری نامی فلم بنائی۔ جس کی فلمسازی اور ہدایت کاری کے فرائض راجندر ہی نے انجام دیئے۔یہ فلم باکس آف پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی۔اس کے بعد کمار گورو ک.

رام مندر چڑھاوا چوری معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہو جانچ: اجے اپادھیائے

11 Jul 2026 | 9:44 PM

جے پور، 11 جولائی (یو این آئی): آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان اجے اپادھیائے نے رام مندر چڑھاوا چوری معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں جانچ کرانے، شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کو فوری طور پر تحلیل کرنے اور مندر میں چڑھائے گئے چڑھاوے و چندے کا مکمل فورینسک آڈٹ کرا کر اس کی رپورٹ عام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔.