Thursday, Jul 16 2026 | Time 17:07 Hrs(IST)
National

جی-7 ممالک کے آؤٹ ریچ سیشن سے قبل مودی کی ٹرمپ سمیت متعدد رہنماؤں سے ملاقات

نئی دہلی، 16 جون (یواین آئی) فرانس کے شہر ایویان میں جی-7 ممالک کے 52ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے وزیر اعظم نریندرمودی نے آؤٹ ریچ سیشن کے آغاز سے قبل امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ سمیت کئی رکن ممالک کے رہنماؤں سے مختصر ملاقاتیں کیں۔

اجلاس کے مقام پر پہنچنے پر میزبان ملک فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں نے وزیر اعظم مودی کا پرتپاک استقبال کیا۔

مسٹرمودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے اجلاس سے قبل جی-7 رہنماؤں کے ساتھ نقطہ نظر کا اشتراک کیا۔
خاص خبریں
وزیر اعظم مودی نے رتھ یاترا پر قوم کو مبارکباد دی، تہوار کو ہندوستان کے روحانی ورثے کی علامت قرار دیا

وزیر اعظم مودی نے رتھ یاترا پر قوم کو مبارکباد دی، تہوار کو ہندوستان کے روحانی ورثے کی علامت قرار دیا

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو رتھ یاترا کے مقدس موقع پر قوم کو مبارکباد دی اور اس سالانہ تہوار کو ہندوستان کے لازوال روحانی اور ثقافتی ورثے کی روشن علامت قرار دیا اور سب کی صحت، خوشی اور خوشحالی کے لیے دعا کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا کہ رتھ یاترا سے وابستہ روایات نے ہندوستان اور پوری دنیا میں نسلوں کو متاثر کیا ہے، جبکہ یہ عاجزی، اجتماعی شرکت اور بے لوث خدمت کی اقدار کو مجسم روپ دیتی ہے۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف 'چھاتروں کی گونج' سے جڑے: راہل

اتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف 'چھاتروں کی گونج' سے جڑے: راہل

نئی دہلی، 16 جولائی (یواین آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ 17 جولائی کو دہرادون میں ہوں گے کیونکہ اتراکھنڈ کو پیپر لیک کا 'مرکز' بنا دیا گیا ہے مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ ریاست میں بھرتی امتحانات میں ایسا نظام تیار ہو گیا ہے جہاں پٹواری، لیکھ پال اور دیگر عہدے قابلیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ مجرموں کے طے کردہ داموں پر ملتے ہیں کانگریس رہنما نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پیغام میں کہا کہ حکومت نے سخت انسدادِ نقل قانون بنایا، اس کے باوجود پیپر لیک ہوتے رہے۔

...مزید دیکھیں
مستقبل کی جنگوں میں اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کا کردار فیصلہ کن رہے گا: راج ناتھ

مستقبل کی جنگوں میں اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کا کردار فیصلہ کن رہے گا: راج ناتھ

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ جدید ترین ہتھیاروں اور جدید فوجی ٹیکنالوجیز کے باوجود سڑکیں، سرنگیں، ہوائی اڈے اور بندرگاہیں جیسے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر فوجی مہمات کے لیے مستقبل میں بھی انتہائی اہم رہیں گے مسٹر سنگھ نے جمعرات کو یہاں بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کو محاذ تک پہنچانے والی سڑک بھی اتنی ہی اہم ہے جتنا کہ سرحد پر تعینات فوجی، اس لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر کرنے والے بھی قومی سلامتی کے مساوی طور پر اہم محافظ ہیں۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے نویں جماعت کی سطح پر سہ لسانی پالیسی نافذ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا

سپریم کورٹ نے نویں جماعت کی سطح پر سہ لسانی پالیسی نافذ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے نصاب کے تحت نویں جماعت کی سطح پر تیسری زبان کو شامل کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اس نے کہا کہ یہ بورڈ کے امتحانات کی تیاری کر رہے طلباء پر اضافی دباؤ ڈالتا ہے جسٹس بی وی ناگرتنا نے یہ تبصرہ تمل ناڈو سرکار کی ایک اپیل پر سماعت کے دوران کیا یہ اپیل مدراس ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف تھی، جس میں ریاست کو ہر ضلع میں جواہر نوودیہ ودیالیہ بنانے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

...مزید دیکھیں
سیکر میں ایک ہی دن میں عدالتی حکم امتناعی کے ذریعہ پانچ کم سن بچوں کی شادیاں روکی گئیں

سیکر میں ایک ہی دن میں عدالتی حکم امتناعی کے ذریعہ پانچ کم سن بچوں کی شادیاں روکی گئیں

سیکر، 16 جولائی (یو این آئی) کم عمری کی شادی کو ختم کرنے کی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے راجستھان کے سیکر ضلع میں عدلیہ، پولیس انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے درمیان تعاون نے عدالتی احکامات کے ذریعے ایک ہی دن میں پانچ بچوں کی کم عمری کی شادیوں کو روک دیا  ان میں سے دو لڑکوں کی، جن کی عمریں صرف 9 اور 12 سال تھیں، کی شادی اسی عمر کی نابالغ لڑکیوں سے آٹا سٹا سسٹم کے تحت کی جا رہی تھی، جب کہ ایک لڑکی کی عمر 18 سال سے کم تھی۔

...مزید دیکھیں
مانسون اجلاس  میں کانگریس کی حکمتِ عملی پر غور کے لیے سونیا کی رہائش گاہ پر پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ

مانسون اجلاس میں کانگریس کی حکمتِ عملی پر غور کے لیے سونیا کی رہائش گاہ پر پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) پارلیمنٹ کے آئندہ مانسون اجلاس میں سرکار کو مختلف امور پر گھیرنے کی حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے کانگریس پارلیمانی پارٹی (سی پی پی) کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر جمعرات کو پارٹی کے سینئر لیڈروں کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں پارٹی کے سینئر لیڈر شامل ہوئے میٹنگ میں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران اٹھائے جانے والے اہم امور، سرکار کو مختلف مفادِ عامہ اور قومی اہمیت کے حامل موضوعات پر گھیرنے کی حکمتِ عملی اور اپوزیشن کے ساتھ تال میل جیسے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
ایران نے جے ڈی وینس کو خبردار کیا تھا کہ ٹرمپ کا داماد اور وٹکوف مذاکرات کی آڑ میں مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ

ایران نے جے ڈی وینس کو خبردار کیا تھا کہ ٹرمپ کا داماد اور وٹکوف مذاکرات کی آڑ میں مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ

واشنگٹن، 16 جولائی (یو این آئی) امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کو نجی طور پر پیغام دے کر خبردار کیا تھا کہ صدرٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کُشنر مذاکرات تک اپنی رسائی کا غلط استعمال کرکے اس سے مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں امریکی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں پچھلے ماہ مذاکرات کےدوران ایرانی حکام نے نائب امریکی صدر کو خبردار کیا تھا کہ وٹکوف اور کشنر کی موجودگی دائمی ڈیل نہیں ہونے دے گی کیونکہ یہ دونوں ڈیل سے زیادہ اقتصادی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

...مزید دیکھیں

'پشپا امپاسیبل' میں آئے گا بڑا جذباتی موڑ

16 Jul 2026 | 4:57 PM

ممبئی، 16 جولائی (یو این آئی) سونی سب کے مقبول شو 'پشپا امپاسیبل' میں آنے والی قسطوں میں ناظرین کو ایک بڑا جذباتی اور چیلنجنگ موڑ دیکھنے کو ملے گا، جہاں پشپا کو اپنے خاندان کے گھر اور اپنے اصولوں کے درمیان مشکل انتخاب کرنا پڑے گا۔ کہانی میں انکشاف ہوتا ہے کہ دلیپ نے پشپا کی معلومات کے بغیر گھر گروی رکھ دیا ہے، جس کی وجہ سے پورا خاندان بے گھر ہونے کے خطرے کا سامنا کر رہا ہے۔ بینک حکام کی جانب سے گھر خالی کرنے کا الٹی میٹم دیے جانے کے بعد چال میں ہلچل مچ جاتی ہے۔ اپنی غلطی پر پچھتا رہے دلیپ صورتحال کو سدھارنے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ پشپا کو ایک بار پھر زندگی کی نئی شروعات کے چیلنج کا سامنا .

ای-20 فیول تنازع میں صارف کے حق میں فیصلہ، ماروتی سوزوکی اور ڈیلر کو نئی گاڑی یا رقم واپس کرنے کا حکم

16 Jul 2026 | 4:57 PM

رائے پور، 16 جولائی (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے رائے پور ضلع کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈریسل کمیشن نے پٹرول میں 20 فی صد ایتھنول کی آمیزش (ای20) سے پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے معاملے میں ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ اور اس کے آتھورائزڈ ڈیلر 'نویرا مینٹینو اسکائی آٹو موبائلز' کو سروس میں کمی اور غیر منصفانہ تجارتی رویے کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے صارف کے حق میں ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔.