NationalPosted at: Jul 8 2026 6:07PM انجنی کمار یوکرین میں ہندستان کے سفیر مقرر
نئی دہلی، 08 جولائی (یو این آئی) انڈین فارن سروس کے سینئر افسر انجنی کمار کو یوکرین میں ہندستان کا اگلا سفیر مقرر کیا گیا ہے وزارت خارجہ نے بدھ کو بتایا کہ مسٹر کمار ابھی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری ہیں اور انہیں یوکرین میں سفیر مقرر کیا گیا ہے فارن سروس کے 2003 بیچ کے افسر مسٹر کمار کے جلد ہی اپنا چارج سنبھالنے کی امید ہے۔
سوویت یونین کے بکھرنے کے بعد 1992 میں ہندستان اور یوکرین کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔
یو این آئی۔ ایف اے