Entertainment » TelevisionPosted at: Jul 9 2026 2:20PM جیو نے پیش کیا جیو ٹی وی پرو پیک، 55 روپے میں ایک ہزار سے زائد لائیو ٹی وی چینلز
نئی دہلی، 9 جولائی (یواین آئی) ریلائنس جیو نے ایک نیا اور کفایتی تفریحی پلان جیو ٹی وی پرو پیک متعارف کرایا ہے، جس میں صارف 55 روپے میں ایک ہزار سے زائد چینلز دیکھ سکیں گے اس پیک کی مدتِ کار 30 دن ہوگی۔ اس کے ذریعے صارف اپنے موبائل فون پر جیو ٹی وی ایپ کے ذریعہ 16 سے زیادہ زبانوں میں لائیو ٹی وی چینلز سے لطف اندوز ہو سکیں گے کمپنی نے بدھ کے روز بتایا کہ ان میں 150 سے زائد پریمیم چینلز بھی دستیاب ہوں گے۔ ناظرین کو ریح، فلمیں، خبریں، بچوں کے پروگرام، لائف اسٹائل اور مختلف علاقائی زبانوں کے پروگرام دیکھنے کی سہولت حاصل ہوگی۔اس پیک میں اسٹار پلس ایچ ڈی، کلرز ایچ ڈی، سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن ایچ ڈی، سونی سب ایچ ڈی، ڈسکوری، اینیمل پلینیٹ، سن ٹی وی نیٹ ورک اور ای ٹی وی سمیت ملک کے بڑے نشریاتی اداروں کے کئی مقبول چینلز شامل ہیں۔ تاہم جیو اسٹار اور سونی کے اسپورٹس چینلز اس پیک کا حصہ نہیں ہوں گے۔
یواین آئی۔الف الف