Thursday, Aug 20 2026 | Time 00:07 Hrs(IST)
National

ہندستان اور جاپان نےآزاد، کھلے اور قوانین پر مبنی ہند بحر الکاہل خطے کے لیے اپنی عہد بستگی کا اعادہ کیا

نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) ہندستان اور جاپان نے آزاد، کھلے اور قوانین پر مبنی ہند بحر الکاہل خطے کی پرزور وکالت کرتے ہوئے اسے فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزارت دفاع نے پیر کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان آج جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں آٹھویں دفاعی پالیسی پر گفتگو ہوئی۔ گفتگو میں ہندستانی وفد کی قیادت دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے اور جاپانی وفد کی قیادت بین الاقوامی امور کے نائب وزیر دفاع کانو کوجی نے کی۔ دونوں فریقین نے پچھلی دفاعی پالیسی گفتگو کے بعد سے دوطرفہ دفاعی تعاون میں ہوئی اہم پیش رفت کا جائزہ لیا اور ہندستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک نے موجودہ علاقائی اور عالمی سکیورٹی ماحول پر جامع تبادلۂ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے مسائل پر غور و خوض کیا۔ گفتگو میں دوطرفہ دفاعی سرگرمیوں کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، جس میں فوجوں کے درمیان تبادلہ، مشترکہ ہیڈ کوارٹرز کے درمیان تعاون، سمندری تعاون، دفاعی مشقیں، صلاحیت سازی، دفاعی آلات اور ٹیکنالوجی تعاون (سمندری ٹیکنالوجی سمیت) پر بات چیت ہوئی۔
انہوں نے دفاعی شعبے میں تعاون کی مسلسل توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں اور مکالمے کے نظام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس سال کے آخر میں ہونے والی ’ٹو پلس ٹو‘ گفتگو سمیت آئندہ وزارتی سطح کے دوروں کے ممکنہ نتائج پر تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں وفود نے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی، جن میں دفاعی صنعتی تعاون، تکنیکی جدت طرازی، سائبر سکیورٹی، خلا اور مشترکہ اسٹریٹجک مفاد کے دیگر شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی سکیورٹی کے مسائل پر ہندستان اور جاپان کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہند بحر الکاہل خطے میں مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ بین الاقوامی قانون پر مبنی آزاد، کھلے اور قوانین سے بندھے ہند بحر الکاہل خطے کو فروغ دینے کا بھی دونوں نے عزم دہرایا۔
دفاعی سکریٹری نے دفاعی شعبے میں ہندستان کے ساتھ جاپان کے مسلسل تال میل کی تعریف کی اور ہندستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت عملی تعاون کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مسٹر کوجی نے ترجیحی شعبوں میں ہندستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے جاپان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس سے پہلے دن میں، دفاعی سکریٹری نے جاپان کے وزیر دفاع شنجیرو کوئزومی سے ملاقات کی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی طرف سے نیک خواہشات پیش کیں۔ دونوں فریقین نے ہندستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کی رفتار کا ذکر کیا۔ انہوں نے وزیر دفاع کی جانب سے جاپان کے وزیر دفاع کو جلد سے جلد ہندستان آنے کی دعوت بھی دی۔ دفاعی سکریٹری نے ٹوکیو میں ’سیلف ڈیفنس فورسز میموریل اسٹون‘ پر گلہائے عقیدت پیش کر کے اپنے دورے کا آغاز کیا اور جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے ان ارکان کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی خدمت میں عظیم قربانی دی ہے۔
اس دورے نے ہندستان اور جاپان کے درمیان بڑھتے اور گہرے ہوتے دفاعی تعلقات، باہمی احترام اور ہند بحر الکاہل خطے میں امن، سکیورٹی اور استحکام کے تئیں ان کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا۔
یو این آئی۔ ایف اے

خاص خبریں
چار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری

چار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) حکومت نے مغربی بنگال، اڈیشہ، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے چار منصوبوں کو منظوری دی ہے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی کی میٹنگ میں ان منصوبوں کو منظوری دی گئی تقریباً 410 کلومیٹر طویل ان منصوبوں کی تعمیر کی تخمینہ لاگت تقریباً 9,450 کروڑ روپے ہے اور انہیں سال 31-2030 تک مکمل کیا جانا ہے۔

...مزید دیکھیں
سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا کے ایک ہوٹل میں آگ کے حادثے میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی نائب صدر جمہوریہ نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، "کولکاتا میں آگ لگنے کے دردناک حادثے میں ہوئی اموات سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
کھرگے کو 'دلت مانسکتا' کہنے پر کانگریس کا بی جے پی - آر ایس ایس پر حملہ

کھرگے کو 'دلت مانسکتا' کہنے پر کانگریس کا بی جے پی - آر ایس ایس پر حملہ

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) کانگریس نے دہلی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسییات کے ایک پروفیسر کے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے بارے میں کیے گئے تبصرے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس تبصرے نے دلتوں کے تئیں بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی 'مانسکتا' یعنی ذہنیت کو بے نقاب کر دیا ہے کانگریس شعبہ مواصلات کے سربراہ پون کھیڑا نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر آر ایس ایس سے وابستہ اس پروفیسر کے ایک نیوز چینل پر کیے گئے تبصرے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ راہل اور کھرگے کو 'غلامی کی مانسکتا' اور 'دلت مانسکتا' سے جوڑنا ان کی شناخت کو ذات پات کے روایتی تعصب تک محدود کرنے کی کوشش ہے۔

...مزید دیکھیں
کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ، 19 اگست (یواین آئی) مغربی بنگال میں وسطی کولکاتہ کی فری اسکول اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل میں منگل کی دیر رات لگنے والی بھیانک آگ آس پاس کے ہوٹلوں تک پھیل جانے سے ایک بچے سمیت کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے حکام نے یہ معلومات دی ہے  انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع کل رات تقریباً دو بجے ہوٹل کی تیسری منزل سے ملی  گھنے دھوئیں نے جلد ہی کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے اس وقت سوئے ہوئے کئی مہمان اندر ہی پھنس گئے۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

سری نگر، 19 اگست (یو این آئی) ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور کے دورہ سے قبل وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر کے مسائل کو ہندوستانی حکومت حل کرے گی نہ کہ امریکی حکومت اور وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کریں گے مسٹر عبداللہ نے اصرار کیا کہ وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے یونین ٹیریٹری میں مسائل کی شکایت نہیں کریں گے۔

...مزید دیکھیں
شاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال

شاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال نے سابق وزیر ستییندر جین کی گرفتاری پر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ پرسنگین الزامات عائد کیے ہیں مسٹر کیجریوال نے بدھ کے روز ایکس پر دعویٰ کیا کہ صبح تک اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی جانب سے ستییندر جین کو گرفتار کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، لیکن دوپہر میں مسٹر شاہ کی طرف سے مبینہ طور پر براہِ راست فون آنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
سابق وزیر اعظم عمران خان علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل

سابق وزیر اعظم عمران خان علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل

اسلام آباد، 19 اگست (یو این آئی) پاکستان کی عدالت عالیہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو طبی علاج کے لیے جیل حکام کی جانب سے ہسپتال منتقل کرنے اور کیس کی اگلی سماعت یعنی 16 ستمبر تک ہسپتال میں رہنے کی اجازت دینے کا حکم دیا ہے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی سپریم کورٹ کے بینچ جس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں انہوں نے حکومت کو حکم دیا کہ عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔

...مزید دیکھیں

رشتہ سنوارنے سے پہلے اس کے درد کو سمجھنا ضروری ہے: کرونا پانڈے

19 Aug 2026 | 7:26 PM

ممبئی، 19 اگست (یواین آئی) سونی سب کا مقبول شو 'پشپا امپاسیبل' پیچیدہ رشتوں اور جذباتی خاندانی بندھنوں کی کہانی پیش کر رہا ہے، جہاں پشپا (کرونا پانڈے) اپنے بچوں کی خواہشات اور ان کے لیے درست فیصلوں کے درمیان الجھی ہوئی ہیں۔ چِراغ (نتن بابو) اور شنایا (مسکان بامنے) کی شادی طلاق کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور پشپا رشتہ ختم ہونے سے پہلے شنایا کے درد کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہیں۔.