
نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر نتن نبین سمیت مختلف رہنماؤں نے اتوار کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا محترمہ مرمو، مسٹر رادھا کرشنن، مسٹر مودی، سابق صدر رام ناتھ کووند، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، مسٹر نوین اور دہلی ریاستی بی جے پی کے صدر ہرش ملہوترا سمیت تمام رہنما آج اٹل واجپئی کی یادگار ’سدیو اٹل‘ پہنچے اور انہیں گلہائے عقیدت نذر کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔
...مزید دیکھیں 
چتوڑ گڑھ، 16 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز راجستھان کے وزیرِ اعلیٰ بھجن لال شرما کی موجودگی میں چتوڑ گڑھ کے نمبا ہیڑا میں سابق وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی کے آٹھ دھاتوں سے تیار کردہ مجسمے کی نقاب کشائی کی مسٹر شاہ نے نمبا ہیڑا کے جے کے سرکل پر مسٹر واجپئی کی برسی کے موقع پر ان کے آٹھ دھاتوں سے بنے مجسمے کا افتتاح کیا۔
...مزید دیکھیں 
تہران، 16 اگست (یو این آئی) ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے لیے سمندری نقشے پر معاہدہ ہو گیا ہے، تاہم کچھ معاملات پر ابھی بھی بات چیت چل رہی ہے پریس ٹی وی نے ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے اس سے پہلے سعودی براڈکاسٹر الحدث نے خبر دی تھی کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کو نقل و حمل کے لیے پوری طرح کھولنے پر معاہدہ ہوا ہے، جسے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی منظوری ملنی باقی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) ہندوستان میں مدارس اسلامیہ کی جنگ آزادی میں انمٹ اور ناقابل فراموش خدمات کا ذکر کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء ہند اور ام المدارس دارالعلوم دیوبند کے صدرالمدرسین مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ مدارس اسلامیہ نے جنگ آزادی میں اس وقت کردار ادا کیا تھا جب پورا ملک انگریزوں کی دہشت میں مبتلا تھا انہوں نے دارالعلوم دیوبند میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کیا ہوتی ہے ہم سے پوچھو، قربانیاں ہم نے دی ہیں، جن مدارس کے حجروں، درسگاہوں اور خانقاہوں سے غلامی کے خلاف آزادی کا صور پھونکا گیا، آج انہی کو دہشت گردی سے جوڑنا تاریخ کو مسخ کرنے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے۔
...مزید دیکھیں 
ہمیرپور، 16 اگست (یو این آئی) ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت کام کرنے والی اسٹاف نرسوں، فارماسسٹوں، آپریشن تھیٹر معاونین اور لیبارٹری میڈیکل ٹیکنیشنز کے لیے 25,000 روپے کا نظرثانی شدہ ماہانہ اعزازیہ، 281 کروڑ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی اور غریب خاندانوں کے لیے 10 لاکھ روپے تک کے ہیلتھ انشورنس کور کا اعلان کیا ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) سندھُو سماج دہلی (رجسٹرڈ) کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر ترنگا لہرا کر حب الوطنی اور عقیدت کے ساتھ یومِ آزادی منایا گیا اس موقع پر موجود سماج کے لوگوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے امر شہیدوں کو پُرخلوص خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملک کی یکجہتی، سالمیت اور خوشحالی کے لیے عزم کیا سندھُو سماج دہلی کے جنرل سکریٹری مسٹر نریش بیلانی نے کہا کہ یومِ آزادی ہمارے لیے محض جشن کا دن نہیں بلکہ ان بے شمار جانبازوں کو یاد کرنے کا موقع ہے، جنہوں نے انگریزی حکومت کی غلامی سے ہندوستان کو آزاد کرانے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔
...مزید دیکھیں 
ڈاکٹر سید احمد خان نے طبِ یونانی کی افادیت اجاگر کی، بڑی تعداد میں مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات کی فراہمی
نئی دہلی، 16اگست (یو این آئی) آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا ہے کہ بدلتے موسم میں مختلف موسمی بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے لیے طبِ یونانی کی اہمیت نمایاں ہے انہوں نے کہا کہ یونانی طریقۂ علاج اپنی روایتی اور قدرتی خصوصیات کے باعث عوام میں مقبول ہے اور مفت طبی کیمپوں کے ذریعے ضرورت مند افراد تک علاج کی سہولت پہنچانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یومِ آزادی ہند کے موقع پر ترلوک پوری، نئی دہلی میں منعقدہ 157ویں مفت یونانی طبی کیمپ کے دوران کیا۔
...مزید دیکھیں