NationalPosted at: Aug 19 2026 2:27PM سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا کے ایک ہوٹل میں آگ کے حادثے میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی نائب صدر جمہوریہ نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، "کولکاتا میں آگ لگنے کے دردناک حادثے میں ہوئی اموات سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں، میں متاثرہ خاندانوں سے اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔"
قابل ذکر ہے کہ کولکاتا کے مرزا غالب اسٹریٹ میں واقع ایک ہوٹل میں منگل کی رات تقریباً دو بجے آگ لگ گئی، جس کی زد میں آنے سے کم از کم 9 افراد کی موت ہو گئی۔ کئی دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ آگ لگنے کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں۔ کولکاتا پولیس نے بتایا کہ کافی دیر تک جاری رہنے والے مشکل بچاؤ آپریشن کے بعد فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکاروں نے ہوٹل سے تقریباً 60 افراد کو محفوظ باہر نکالا۔
یو این آئی ایف اے