Sunday, Sep 6 2026 | Time 04:51 Hrs(IST)
National

کھرگے کو 'دلت مانسکتا' کہنے پر کانگریس کا بی جے پی - آر ایس ایس پر حملہ

کھرگے کو 'دلت مانسکتا' کہنے پر کانگریس کا بی جے پی - آر ایس ایس پر حملہ

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) کانگریس نے دہلی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسییات کے ایک پروفیسر کے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے بارے میں کیے گئے تبصرے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس تبصرے نے دلتوں کے تئیں بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی 'مانسکتا' یعنی ذہنیت کو بے نقاب کر دیا ہے کانگریس شعبہ مواصلات کے سربراہ پون کھیڑا نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر آر ایس ایس سے وابستہ اس پروفیسر کے ایک نیوز چینل پر کیے گئے تبصرے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ راہل اور کھرگے کو 'غلامی کی مانسکتا' اور 'دلت مانسکتا' سے جوڑنا ان کی شناخت کو ذات پات کے روایتی تعصب تک محدود کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کھرگے ملک کے اہم دلت رہنماؤں میں سے ہیں اور انہوں نے دہائیوں کی عوامی خدمت اور اپنے سیاسی سفر کے بل بوتے پر یہ مقام حاصل کیا ہے۔
پون کھیڑا نے الزام لگایا کہ کچھ دن پہلے مسٹر کھرگے کے ساتھ چھوت چھات سے متعلق مبینہ توہین آمیز سلوک کیا گیا لیکن بی جے پی، آر ایس ایس یا ان سے وابستہ تنظیموں نے اس کی مذمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ دلت رہنما کو اس کی شناخت کی وجہ سے ذلیل کیے جانے پر خاموشی اختیار کر لی جاتی ہے، جبکہ اس کے اپنے سیاسی حق کا استعمال کرنے پر اس کی 'مانسکتا' پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ اصل سوال دلت ذہنیت کا نہیں، بلکہ اس سوچ کا ہے جو دلت رہنما کو اپنے حق اور آزاد سیاسی حیثیت کے ساتھ کام کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتی۔
یو این آئی ایف اے

خاص خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کی صرف تعلیمی کارکردگی تک محدود نہ رہیں بلکہ ان کے رویے اور روزمرہ زندگی پر بھی توجہ دیں۔

...مزید دیکھیں
بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

نئی دہلی، 05 ستمبر (یو این آئی) اقوام متحدہ نے 27 نومبر کو ' بچوں کی شادی، کم عمری اور زبردستی کی شادی کے خاتمے کا بین الاقوامی دن' کے طور پر قرار دیا ہےاس تاریخی فیصلے کے ساتھ ہی بچوں کی شادی کے خلاف عالمی سطح پر جاری لڑائی میں ہندوستان سے اٹھی آواز کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر بڑی قبولیت ملی ہے۔

...مزید دیکھیں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور 'انڈیا اتحاد': بی جے پی

نئی دہلی، 05 ستمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے خواتین کو بااختیاربنانے اور طلباء کے معاملے پر کانگریس اور 'انڈیا اتحاد' پر دکھاوے کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ جھارکھنڈ کے پیپر لیک معاملے نے طلباء کے مفادات کے تعلق سے ان کے دعووں کی حقیقت کی پول کھول دی ہے۔

...مزید دیکھیں

کانگریس نے ’عوامی منشور-2026‘ جاری کیا

الور، 5 ستمبر (یو این آئی) راجستھان کے الور میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے کانگریس نے وارڈ نمبر 59 میں پارٹی امیدوار کے انتخابی دفتر پر ’عوامی منشور-2026‘ جاری کیا۔

...مزید دیکھیں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز یومِ اساتذہ کے موقع پر معاشرے کے لیے اساتذہ کے اہم تعاون کا ذکر کیا اور سابق صدرجمہوریہ نیز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
غالب انسٹی ٹیوٹ کا ریسرچ اسکالر سمینار نئے لکھنے والوں کے لیے تربیت کا بہترین موقع: ڈاکٹر سفینہ

غالب انسٹی ٹیوٹ کا ریسرچ اسکالر سمینار نئے لکھنے والوں کے لیے تربیت کا بہترین موقع: ڈاکٹر سفینہ

غالب انسٹی ٹیوٹ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سمینار جاری

نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی) غالب انسٹی ٹیوٹ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سمینارجس کاافتتاحی اجلاس 4ستمبر کی شام کوہواتھا، 5ستمبر کو سمینار کے چار اجلاس منعقد ہوئے۔

...مزید دیکھیں
سہارنپور کلکٹریٹ میں واقع  قدیم مسجد کا انہدام انتہائی افسوسناک،قانون اگر سب کے لیے ایک ہے تو اس کے نفاذ میں دوہرا معیار کیوں: مولانا ارشد مدنی

سہارنپور کلکٹریٹ میں واقع قدیم مسجد کا انہدام انتہائی افسوسناک،قانون اگر سب کے لیے ایک ہے تو اس کے نفاذ میں دوہرا معیار کیوں: مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی)جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے سہارنپور کلکٹریٹ میں واقع ایک قدیم مسجد کو علی الصباح تقریباً پانچ بجے منہدم کیے جانے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے نے ایک مرتبہ پھر ملک کے سامنے یہ بنیادی سوال کھڑا کردیا ہے کہ کیا آئین اور قانون کا نفاذ واقعی ہر شہری اور ہر مذہب کے لیے یکساں ہے؟ اگر آئین سب کو برابری کاحق، مذہبی آزادی اور قانون کا مساوی تحفظ دیتا ہے تو اس کے عملی نفاذ میں یہ دوہرا معیار کیوں دکھائی دیتا ہے؟
جاری ایک بیان کے مطابق مولانا مدنی نے کہا کہ سہارنپور کا واقعہ صرف ایک مسجد کا نہیں ہے، بلکہ یہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، مذہبی آزادی، شہری مساوات اور ریاست کے غیر جانب دارانہ کردار سے جڑا ہوا ایک نہایت حساس مسئلہ ہے۔

...مزید دیکھیں

ہندوستانی خواتین ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے روند دیا

05 Sep 2026 | 10:51 PM

دبئی، 5 ستمبر (یواین آئی) پریما راوت اور شری چَرنی نے تین، تین وکٹیں جبکہ دپتی شرما نے دو وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ناٹ آؤٹ 12 رن بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے ہفتے کے روز ویمنز ایشیا کپ کے گروپ اے کے مقابلے میں پاکستان کو 68 گیندیں باقی رہتے سات وکٹوں سے زبردست شکست دے دی۔.

کرتی کھربندا کی پراسرار انسٹاگرام اسٹوری سے تجسس بڑھا

05 Sep 2026 | 12:25 PM

ممبئی، 05 ستمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کرتی کھربندا کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوریز نے ان کے مداحوں میں تجسس بڑھا دیا ہے۔ کرتی کھربندا نے مسلسل کچھ ایسی تصاویر شیئر کی ہیں، جن سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد ہی کوئی خاص اعلان کر سکتی ہیں۔.