Others07 Sep 2026 | 11:28 PMوڈودرا، 7 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو مغربی ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈبلیو ڈی ایف سی) کے 3 حصے ملک کے نام وقف کریں گے۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 9:53 PMسپول، 7 ستمبر (یو این آئی) بہار کے ضلع سپول میں سیلاب جیسی آفت کی سنگین صورتحال کے درمیان ضلع مجسٹریٹ کے فرضی حکم اور دستخط کا ناجائز استعمال کرنے کے معاملے میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ .
see more.. 07 Sep 2026 | 9:16 PMممبئی، 7 ستمبر (یو این آئی) خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے سبب پیر کو بینکوں کے درمیان کرنسی بازار میں روپیہ 13 پیسے کمزور ہو گیا اور کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 94.56 روپے رہی۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 9:07 PMرانچی، 7 ستمبر (یو این آئی) جھارکھنڈ کے چترا سے رکن اسمبلی جناردن پاسوان کے بیٹے سوربھ کے اغوا کا معاملہ جھوٹا نکلا۔ .
see more.. 07 Sep 2026 | 8:18 PMپٹنہ، 7 ستمبر (یو این آئی) ریاست میں سیلاب کے بحران کے درمیان راحت بھری خبریں بھی آنے لگی ہیں۔ کئی اہم ندیوں کی سطحِ آب مستحکم ہے اور کچھ ندیوں کا پانی گھٹنے لگا ہے۔ بنیادی طور پر گنگا، گنڈک، کوسی اور سون ندی (اندرپوری بیراج) کی سطحِ آب کئی مقامات پر یا تو مستحکم ہے یا پھر تیزی سے گھٹ رہی ہے۔ اس معاملے میں ڈزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں تیزی لاتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو صبح و شام کا کھانا، ڈرائی راشن پیکج اور پولیتھین شیٹس وغیرہ تقسیم کی جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی نقل و حمل کی سہولت کے لیے کشتیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ .
see more.. 07 Sep 2026 | 8:16 PMپٹنہ، 7 ستمبر (یو این آئی) بہار اسٹیٹ کوآپریٹو بینک لمیٹڈ اپنے اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹو بینکوں کے ذریعے کسانوں کے ساتھ ساتھ دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کا کام کر رہا ہے۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 7:57 PMممبئی، 07 ستمبر (یو این آئی) پروڈیوسر شلیش ایس. سنگھوی اور فلم ساز پلاشش مچل نے شرڈی واقع سائیں بابا مندر میں حاضری دے کر اپنی فلم ’تیرا سائیں‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ سائیں بابا کی زندگی اور ان کی تعلیمات پر مبنی اس فلم میں سنجے مشرا سائیں بابا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں سیاجی شندے، منوج جوشی، اومکار داس مانک پوری، اویکا گور اور روہن مہرا بھی اہم کرداروں میں ہیں۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 7:55 PMممبئی، 07 ستمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی معروف فلم ’نایک‘ کی نمائش کو 25 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ فلم میں ایک دن کے وزیر اعلیٰ شیواجی راؤ کا کردار ادا کرکے ناظرین کے دلوں پر گہری چھاپ چھوڑنے والے انیل کپور اب ایک نئے انداز میں چھوٹے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 7:52 PMممبئی، 07 ستمبر (یو این آئی) اداکارہ سایامی کھیر ان دنوں اپنے پیشہ ورانہ سفر اور ذاتی زندگی کے مصروف دور سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن میں ’پل بھر کے لیے‘ کے عالمی پریمیئر میں شرکت کے بعد وہ ہندستان واپس آئی ہیں اور اب اکشے کمار اور سیف علی خان کے ساتھ ’حیوان‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنی تیسری ہاف آئرن مین ٹرائیتھلون کی تیاری بھی کر رہی ہیں۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 7:46 PMممبئی، 07 ستمبر (یو این آئی) اداکارہ سندیپا دھر نے معروف ویب سیریز ’اسور سیزن 3‘ کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ سندیپا دھر نے سوشل میڈیا پر سیٹ سے پردے کے پیچھے کی تصاویر شیئر کرکے اس کی اطلاع دی۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 7:42 PMممبئی، 07 ستمبر (یو این آئی) کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر آرٹ آف لیونگ کے بانی گرو دیو شری شری روی شنکر اور کریئیٹو لینڈ اسٹوڈیوز کے پروڈیوسر ڈاکٹر ساجن راج کوروپ نے ’کرشن اوتارم‘ سہ رخی فلم کو عالمی سطح پر ناظرین تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر ورلڈ فورم فار آرٹ اینڈ کلچر اور کریئیٹو لینڈ اسٹوڈیوز کے درمیان ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ اس تعاون کا مقصد بھگوان کرشن کی زندگی کی لیلا اور ان کے الوہی پیغام کو سنیما، موسیقی، فنون، براہ راست تجربات، کھیل، تعلیم اور دیگر ذرائع کے ذریعے دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچانا ہے۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 7:39 PMممبئی، 07 ستمبر (یو این آئی) اداکارہ کبرا سیٹ نے ناگ پنچمی کے موقع پر سانپوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے حوالے سے لوگوں کو بیدار کرتے ہوئے عقیدت کے ساتھ رحم دلی اور جنگلی حیات کے تحفظ کو اہمیت دینے کی اپیل کی ہے۔ کبرا نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے ذریعے ناگ پنچمی کے دوران سانپوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے کہا کہ جس روایت کو عقیدت اور مذہبی عقائد سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے، اس کے پیچھے کئی بار سانپوں کے ساتھ ظلم کی حقیقت بھی چھپی ہوتی ہے۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 7:36 PMحیدرآباد، 7 ستمبر (یو این آئی) تلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) سی وی آنند نے پیر کو پولیس افسران کو ہدایت دی کہ 14 سے 25 ستمبر تک ریاست بھر میں گنیش تہوار کو پُرامن طور پر منانے کے لیے جامع حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔ اس دوران 25 ستمبر کو گنیش کی مورتیوں کے وسرجن کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 7:34 PMممبئی، 07 ستمبر (یو این آئی) فلم ساز آدتیہ دھر نے ڈراما فلم ’ہنومان انش‘ کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کار وشال چترویدی کی تعریف کی ہے۔ آدتیہ دھر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا، جس میں اداکار شوبھینا ستیہ نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں فلم کے ہدایت کار وشال چترویدی کو بھی ٹیگ کیا ہے۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 7:33 PMحیدرآباد، 7 ستمبر (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے پیر کو اعلان کیا کہ محکمہ محنت کے تعاون سے آٹو رکشا کارکنوں کے لیے ویلفیئر بورڈ قائم کرنے کے لیے ترجیحی بنیاد پر اقدامات کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تجویز کابینہ کے سامنے رکھی جائے گی اور اس کے بعد اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 6:29 PMکولکاتا، 7 ستمبر (یواین آئی) مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر سامک بھٹاچاریہ نے کھانے پینے کو ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے باگیشور بابا یعنی دھریندر کرشن شاستری کی جانب سے درگا پوجا کے دوران گوشت وغیرہ نہ کھانے کی اپیل کو ان کی ذاتی رائے قرار دیا ہے۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 6:28 PMپٹنہ، 7 ستمبر (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے پیر کو ویشالی اور سارن اضلاع کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے حاجی پور اور سون پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپوں کا معائنہ کیا۔ مسٹر چودھری نے اس دوران کیمپوں میں رہ رہے لوگوں سے گرم جوشی کے ساتھ بات چیت کی اور دستیاب سہولیات کی معلومات حاصل کی۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 6:11 PMچھپرا، 7 ستمبر (یو این آئی) بہار میں سارن ضلع کے سون پور بلاک میں پیر کو وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 5:52 PMگوپال گنج، 7 ستمبر (یو این آئی)حکومتِ بہار سے حاصل کردہ ہدایات کی روشنی میں مختلف محکموں کے ذریعے چلائی جانے والی اسکیموں پر عمل درآمد کی جانچ کے سلسلے میں نل جل اسکیم کے تحت تمام پنچائتوں میں نل جل کی جانچ ضلع انتظامیہ کی جانب سے 07 اور 08 ستمبر کو کرائی جا رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع میں نل جل اسکیم پر عمل درآمد اور اس کے نظام کے سلسلے میں موصول ہونے والی شکایات کو ضلع انتظامیہ نے سنجیدگی سے لیا ہے۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) گوپال گنج سمیر سوربھ کی ہدایت پر ضلع کی تمام 230 پنچائتوں کے تقریباً 3,110 وارڈوں میں نل جل اسکیم کی زمینی حقیقت کی خصوصی جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 5:49 PMکولکاتا، 7 ستمبر (یواین آئی) مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے پیر کو کہا کہ ریاست کی مالی حالت ’’بہت خراب‘‘ ہے اور ان کی حکومت کو ورثے میں ملی اقتصادی صورتحال سے باہر نکلنے میں کم از کم مزید ایک سال لگے گا۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 5:44 PMیوم پیدائش 8 ستمبر کے موقع پر خاص.
see more.. 07 Sep 2026 | 5:11 PMپٹنہ، 7 ستمبر (یو این آئی) بہار حکومت کے دیہی ترقی اور اطلاع و تعلقات عامہ کے وزیر شرون کمار نے پیر کے روز کہا کہ ریاست میں سیلاب کی صورتحال کی وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور نائب وزیر اعلیٰ و وزیر برائے آبی وسائل وجے کمار چودھری مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ .
see more.. 07 Sep 2026 | 5:08 PMدفاعی خرید کونسل نے 1.10 لاکھ کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کو منظوری دییواین آئی۔ایف اے.
see more.. 07 Sep 2026 | 5:05 PMممبئی، 7 ستمبر (یواین آئی) خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے باعث گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کو گراوٹ دیکھی گئی اور بی ایس ای کا سینسیکس 383 پوائنٹس نیچے بند ہوا۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 5:04 PMپٹنہ، 7 ستمبر (یو این آئی) بہار پبلک گرِیوانس ریڈریسل ایکٹ کے پہلے اپیلٹ اتھارٹی کے طور پر ڈویژنل کمشنر راجیش کمار نے پٹنہ، بکسر، روہتاس، نالندہ، بھوجپور اور کیمور اضلاع سے متعلق 27 معاملات کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران زیادہ تر معاملات کا نمٹارہ کر دیا گیا، جب کہ کچھ معاملات میں ضروری جانچ اور رپورٹ کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دی گئیں۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 5:02 PMچھپرا، 07 ستمبر (یو این آئی) بہار کے ضلع سارن میں نارتھ ایسٹ ریلوے کے چھپرا-سیوان ریل سیکشن پر ایکما اسٹیشن کے قریب پیر کے روز ٹرین سے کٹ کر ایک شخص کی موت ہو گئی۔
ایکما گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کے ذرائع نے بتایا کہ اسٹیشن کے مشرقی پھاٹک کے قریب ایک لاش دیکھ کر مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی جی آر پی نے متوفی کی شناخت کرنے کی کوشش کی۔ شناخت نہ ہو پانے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے متوفی کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یو این آئی۔ الف الف۔ م الف.
see more.. 07 Sep 2026 | 4:54 PMممبئی، 7 ستمبر،(یو این آئی) ہندوستانی آرٹ اور دنیا بھر سے بڑے ثقافتی شوز کو اکٹھا کرنے کی کوششوں میں تین سالوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مارچ 2023 میں کھلنے کے بعد سے، نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر نے 3,500 سے زیادہ شوز کی میزبانی کی، تقریباً 2.5 لاکھ شائقین کو راغب کیا، اور 15 سے زیادہ زبانوں میں 10,500 فنکاروں کو پیش کیا۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 4:32 PMٹنہ، 7 ستمبر (یو این آئی) دارالحکومت پٹنہ کے باپو ٹاور میں تین روزہ ''گاندھی فلم فیسٹیول'' کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ 09 سے 11 ستمبر تک جاری رہنے والے اس میلے میں مہاتما گاندھی کی زندگی اور افکار پر مبنی سات نایاب فلمیں دکھائی جائیں گی۔ اس فلم فیسٹیول کا بنیادی مقصد خصوصی بچوں سمیت اسکول کے بچوں اور نوجوانوں کو باپو کے سچ، عدم تشدد اور خود کفالت کے خیالات سے جوڑنا ہے۔ فلم فیسٹیول میں داخلہ بالکل مفت رہے گا اور مختلف اسکولوں کے بچوں کو خصوصاً مدعو کیا گیا ہے۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 4:18 PMرانچی، 7 ستمبر (یو این آئی) جھارکھنڈ حکومت کے وزیر اور گریڈیہہ صدر سے رکن اسمبلی سودیوی کمار کے انتقال کے بعد پیر کے روز ان کے بیٹے شریش نے براکر ندی میں والد کی استھیوں کا وسرجن کیا۔.
see more.. 07 Sep 2026 | 4:16 PMچھپرا، 7 ستمبر (یو این آئی) بہار کے ضلع سارن کے امنور تھانہ علاقے میں پیر کے روز موٹر سائیکل کی زد میں آنے سے 15 سالہ نوجوان کی موت ہو گئی، جب کہ موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خوری پاکڑ گرگ گاؤں کے رہنے والے رنجیت مہتو کا بیٹا روہت کمار مہتو گھر سے تقریباً آدھا کلومیٹر دور بازار سے سامان خریدنے گیا تھا۔ اسی دوران اپاچی موٹر سائیکل پر جا رہے فیروز احمد نے اسے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں روہت کی موت ہو گئی جب کہ موٹر سائیکل سوار فیروز احمد زخمی ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سدر ہسپتال بھیج دیا۔.
see more..