Saturday, Jun 21 2025 | Time 07:39 Hrs(IST)
Others

پریانک کھڑگے نے بی جے پی پر گھوٹالے کا الزام لگایا

بنگلورو، 11 نومبر (یو این آئی) کرناٹک کے آئی ٹی اور دیہی ترقی کے وزیر پریانک کھڑگے نے پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابقہ ​​حکومت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا اور اس وقت کے وزیر صحت بی سری رامولو پر کووڈ-19 سے متعقل خریداری میں تین ہزار کروڑ روپے کے گھپلے کا الزام لگایا۔

مسٹر کھڑگے کے مطابق، وبا سے نمٹنے میں بی جے پی کے رویے کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی جسٹس جان مائیکل ڈی کنہا کمیٹی کی عبوری رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ حکام نے زیادہ کفایتی طبی سامان کی فراہمی کو نظر انداز کردیا، اس کی بجائے زیادہ قیمت والے معاہدوں کو منتخب کیا۔

وزیر نے دعویٰ کیا کہ مسٹر یدیورپا اور سریرامولو نے لاشوں سے پیسہ کمایا اور 2117.5 روپے فی کٹ کی مبینہ طور پر مہنگی قیمت پر 12 لاکھ پی پی ای کٹس خریدنے کی ہدایات دیں۔
خاص خبریں
بہار کو نئی وندے بھارت ٹرین اور نئی ریل لائن کی سوغات

بہار کو نئی وندے بھارت ٹرین اور نئی ریل لائن کی سوغات

پٹنہ، 20 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بہار کو ایک اور وندے بھارت ایکسپریس کا تحفہ دیا اور ویشالی سے دیوریا تک ایک نئی ریل لائن اور نئی ٹرین سروس کا افتتاح کیا وزیر اعظم نے سیوان میں منعقدہ ایک پروگرام میں پاٹلی پتر اور گورکھپور کے مابین چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ویڈیو لنک کے ذریعے پاٹلی پترریلوے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھائی۔

...مزید دیکھیں
ایران کا اسرائیل کے ٹیکنالوجی پارک پر بیلسٹک میزائلوں سےحملہ، شدید مالی نقصان، 7 افراد زخمی

ایران کا اسرائیل کے ٹیکنالوجی پارک پر بیلسٹک میزائلوں سےحملہ، شدید مالی نقصان، 7 افراد زخمی

تہران، 20 جون (یو این آئی)ایران نے اسرائیل پر ایک مرتبہ پھر میزائل حملہ کردیا، بیرشیبہ میں میزائل گرنے سے شدید نقصان ہوا ہے، کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے میزائل روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے انٹرسیپٹر میں ممکنہ خرابی کو اسکی وجہ قرار دے دیا اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے جمعے کی صبح ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، اسرائیل کے شہر بیرشیبہ میں ایک میزائل گرنے سے مائیکرو سافٹ آفس کے قریب بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی جبکہ ریلوے اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

...مزید دیکھیں
نائب صدر کی صدر جمہوریہ کو سالگرہ کی مبارکباد

نائب صدر کی صدر جمہوریہ کو سالگرہ کی مبارکباد

نئی دہلی، 20 جون(یو این آئی)نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' پر صدر کو مبارکباد پیش کرتے انہوں نے کہا:عزت مآب صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو جی کو دل کی گہرائیوں سے سالگرہ کی دلی مبارکباد ان کا شائستہ آغاز سے، ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے تک کا غیر معمولی سفر، شائستگی، سادگی اور سربلندی کا مظہر ہے جو ہماری جمہوریت کی حقیقی روح کی عکاسی کرتا ہے۔

...مزید دیکھیں
پنجے اور لالٹین کے شکنجے نے بہار کو ہجرت کی علامت بنا دیا:وزیر اعظم نریندر مودی

پنجے اور لالٹین کے شکنجے نے بہار کو ہجرت کی علامت بنا دیا:وزیر اعظم نریندر مودی

سیوان، 20 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کی پسماندگی پر کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجے اور لالٹین کی گرفت نے ریاست بہارکو ہجرت کی علامت بنا دیا ہے جمعہ کو بہار کے لیے 10,000 کروڑ روپے کی اسکیموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں وزیر اعظم نر یندر مودی نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے قبل کی حکمرانی کو جنگل راج قرار دیتے ہوئے آر جے ڈی اور کانگریس پر حملہ کیا کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے لوگوں نے جنگل راج کا خاتمہ کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ایران امن کا خواہاں  اور  سلامتی کا حامی، اسرائیل  کا   حملہ اشتعال انگیزی  ،بچوں اور بے گناہوں کے قتل  کا مرتکب:محمد جواد حسینی

ایران امن کا خواہاں اور سلامتی کا حامی، اسرائیل کا حملہ اشتعال انگیزی ،بچوں اور بے گناہوں کے قتل کا مرتکب:محمد جواد حسینی

نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی)ایران امن کا خواہاں اور سلامتی کا حامی ہے اور اسرائیل نے بے بنیاد الزام لگاکر ایران پر حملہ کرکے بچوں اور بے گناہ شہریوں کا قتل کیا ہے اس امر کا اظہار ہندوستان میں ایرانی مشن کے نائب سربراہ محمد جواد حسینی نے ٖآج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے نیوکلیائی ہتھیار بنانے کا بے بنیاد الزام لگاکر ایران پر حملہ کیا اوراس کے نتیجے میں بچے اور بے گناہ ایرانی شہری مارے گئے۔

...مزید دیکھیں
مودی نے صدر  جمہوریہ دروپدی مرمو کو  سالگرہ پر مبارکباد دی

مودی نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو سالگرہ پر مبارکباد دی

نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو سالگرہ پر مبارکباد دی مسٹر مودی نے سوشل میڈیا سائٹ 'ایکس' پر صدر جمہوریہ کی قیادت اور عوامی خدمات کو ملک کے لوگوں کے لیے باعث تحریک قرار دیا وزیر اعظم نے کہا، "صدر جمہوریہ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد ان کی زندگی اور قیادت ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی۔

...مزید دیکھیں
دس سال کے دوران جموں و کشمیر کو اندھیروں میں دھکیلا گیا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

دس سال کے دوران جموں و کشمیر کو اندھیروں میں دھکیلا گیا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں،20جون(یو این آئی) جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران جموں و کشمیر کو دانستہ طور پر اندھیروں میں دھکیلنے کی کوشش کی گئی، تاہم موجودہ عوامی نمائندہ حکومت اس بدنظمی اور غلط پالیسیوں کی تلافی میں دن رات مصروف ہے ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں