Tuesday, Mar 18 2025 | Time 20:01 Hrs(IST)
Others

ہندوستان میں آئی جی سی بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کا آغاز

ممبئی، 13 فروری (یو این آئی) ہندوستان-یونان-قبرص (آئی جی سی) بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کا آج یہاں باضابطہ طور پر آغاز کیا گیا، جو تینوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔

یہ تاریخی پہل ستمبر 2024 میں یورو بینک ایس اے اور انڈین چیمبر آف کامرس (آئی سی سی) کے درمیان معاہدے پر دستخط کے بعد کی گئی ہے۔
اس تقریب میں یونان اور قبرص کے سفیروں کے نمائندوں اور ممتاز کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں آئی سی سی کے چیئرمین اور جندل اسٹین لیس لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ابھیودیہ جندل اور یورو بینک ایس اے کے سی سی او فوکیون کراویاس شامل تھے۔
خاص خبریں
کثرت میں وحدت کی طاقت ہندوستان میں ہے: مودی

کثرت میں وحدت کی طاقت ہندوستان میں ہے: مودی

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پریاگ راج میں گنگا، جمنا اور غیر مرئی سرسوتی کے تروینی سنگم میں منعقد ہونے والے مہا کمبھ نے آج کی بکھری ہوئی دنیا میں ہندوستان کے اتحاد اور قومی شعور کا بہت بڑا مظاہرہ کیا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قومی شعور اور تنوع میں اتحاد کو فروغ دیتے رہیں مسٹر مودی نے آج لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران مہا کمبھ پر بیان دیا۔

...مزید دیکھیں
منی پور ایک انتہائی حساس مسئلہ ہے، حکومت امن کی بحالی کے لیے پرعزم ہے: سیتا رمن

منی پور ایک انتہائی حساس مسئلہ ہے، حکومت امن کی بحالی کے لیے پرعزم ہے: سیتا رمن

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ مودی حکومت منی پور میں حالات معمول پر لانے کے لئے پرعزم ہے اور منی پور کا مسئلہ بہت حساس ہے اور اس میں سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئے منگل کو ایوان میں تخصیصی بل 2025، تخصیص (نمبر دو) بل 2025، منی پور تخصیص (ووٹ آن اکاؤنٹ) بل 2025 اور منی پور تخصیصی بل 2025 پر بحث کا جواب دیتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے معیشت کو بحال کرنے کے لیے مودی حکومت کے عزم کو درست قرار دیا۔

...مزید دیکھیں
اپوزیشن کو کمبھ پر بولنے کا موقع دینا چاہئے تھا: راہل-پرینکا

اپوزیشن کو کمبھ پر بولنے کا موقع دینا چاہئے تھا: راہل-پرینکا

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پریاگ راج میں منعقدہ مہاکمبھ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب سے سبھی کے جذبات وابستہ ہیں، اس لئے اپوزیشن کو بولنے کا موقع دینے کے ساتھ ساتھ مسٹر مودی کو بھگدڑ میں مارے گئے لوگوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرنا چاہئے تھا۔

...مزید دیکھیں
لوک پال دائرہ اختیار تنازع: سپریم کورٹ نے سینئر ایڈوکیٹ رنجیت کمار کو نیائے متر مقرر کیا

لوک پال دائرہ اختیار تنازع: سپریم کورٹ نے سینئر ایڈوکیٹ رنجیت کمار کو نیائے متر مقرر کیا

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کو سینئر ایڈوکیٹ رنجیت کمار کو ہائی کورٹ کے ایک موجودہ جج کے خلاف شکایت کی جانچ کے لیے لوک پال کے دائرہ اختیار سے متعلق تنازعہ میں ’نیائے متر‘ مقرر کیا جسٹس بی آر گاوئی، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ابھے ایس اوکا کی بنچ نے واضح کیا کہ وہ لوک پال کے 27 جنوری 2025 کے حکم کی درستگی سے متعلق معاملے میں دائرہ اختیار کے معاملے کی جانچ کرے گا، نہ کہ شکایت میں لگائے گئے الزامات کی ویلڈٹی کی۔

...مزید دیکھیں
دہلی کے لوگوں کو نئی حکومت سے بہت زیادہ توقعات ہیں: برلا

دہلی کے لوگوں کو نئی حکومت سے بہت زیادہ توقعات ہیں: برلا

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے منگل کو دہلی قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب اراکین پر زور دیا کہ وہ اسے ایک مثالی قانون ساز اسمبلی بنائیں اور کہا کہ لوگوں کو نئی حکومت سے بہت امیدیں ہیں دہلی قانون ساز اسمبلی کے احاطے میں منعقدہ دو روزہ اورینٹیشن پروگرام کے افتتاحی اجلاس میں آج اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ اراکین کو جمہوری روح اور آئینی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے ایوان کے قواعد، طریقہ کار اور کنونشن پر عمل کرنا چاہیے اور لوگوں کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
نئی سوچ، نئی قیادت، ایماندارانہ بات چیت ضروری: جے شنکر

نئی سوچ، نئی قیادت، ایماندارانہ بات چیت ضروری: جے شنکر

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج کہا کہ عالمی نظام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے دور میں پرانے مفروضات کو چھوڑ کر نئی سوچ اور ایماندارانہ بات چیت کے ذریعے تعمیری حل تلاش کرنے والی نئی ​​قیادت کی ضرورت ہے ڈاکٹر جے شنکر نے یہ بات پیر کی شام رائسینا ڈائیلاگ کے افتتاحی اجلاس کے اختتام پر اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے کہی۔

...مزید دیکھیں
آئی او سی نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں باکسنگ کوشامل کیا

آئی او سی نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں باکسنگ کوشامل کیا

کوسٹا نوارینو (یونان)، 18 مارچ (یو این آئی) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ایگزیکٹو بورڈ نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے کھیلوں کے پروگرام میں باکسنگ کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں