Tuesday, Mar 18 2025 | Time 19:08 Hrs(IST)
Others

پلاسٹک کے پھول ممنوعہ اشیاء میں شامل کیوں نہیں؟ بامبے ہائی کورٹ کا مرکزی حکومت سے استفسار

ممبئی ، 13 فرروی (یو این آئی) بامبے ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت سے استفسار کیا ہے کہ پلاسٹک کے پھولوں کو ممنوعہ پلاسٹک اشیاء کی فہرست میں کیوں شامل نہیں کیا گیا؟ عدالت نے مرکزی حکومت کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ کیا حکومت کو یقین ہے کہ پلاسٹک کے پھول اس فہرست میں شامل نہیں ہو سکتے؟
چیف جسٹس آلوک آردے اور جسٹس بھارتی ڈانگرے کی بنچ نے مرکزی حکومت سے دریافت کیا کہ آیا پلاسٹک کے پھول ری سائیکل ہونے کے قابل ہیں یا وہ بائیو ڈیگریڈیبل (حیاتیاتی طور پر تحلیل ہونے والے) ہیں؟
عدالت نے یہ سوال اس وقت اٹھایا جب سجاوٹ کے لیے استعمال ہونے والے پلاسٹک کے پھولوں کے حوالے سے گروورز فلاور کونسل آف انڈیا (جی ایف سی آئی) کی جانب سے ایک عرضی دائر کی گئی، جس میں 100 مائیکرون سے کم موٹے پلاسٹک کے پھولوں پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مرکزی اور مہاراشٹر حکومتوں کے مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق، 100 مائیکرون سے کم موٹی پلاسٹک کی اشیاء کی تیاری، ذخیرہ، تقسیم اور فروخت پر پابندی عائد ہے، تاہم ان نوٹیفکیشنز میں پلاسٹک کے پھولوں کا کوئی واضح ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

عدالت نے مرکزی حکومت کے حلف نامے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں پلاسٹک کے پھولوں کو ممنوعہ اشیاء کی فہرست سے باہر رکھا گیا ہے۔
خاص خبریں
کثرت میں وحدت کی طاقت ہندوستان میں ہے: مودی

کثرت میں وحدت کی طاقت ہندوستان میں ہے: مودی

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پریاگ راج میں گنگا، جمنا اور غیر مرئی سرسوتی کے تروینی سنگم میں منعقد ہونے والے مہا کمبھ نے آج کی بکھری ہوئی دنیا میں ہندوستان کے اتحاد اور قومی شعور کا بہت بڑا مظاہرہ کیا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قومی شعور اور تنوع میں اتحاد کو فروغ دیتے رہیں مسٹر مودی نے آج لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران مہا کمبھ پر بیان دیا۔

...مزید دیکھیں
منی پور ایک انتہائی حساس مسئلہ ہے، حکومت امن کی بحالی کے لیے پرعزم ہے: سیتا رمن

منی پور ایک انتہائی حساس مسئلہ ہے، حکومت امن کی بحالی کے لیے پرعزم ہے: سیتا رمن

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ مودی حکومت منی پور میں حالات معمول پر لانے کے لئے پرعزم ہے اور منی پور کا مسئلہ بہت حساس ہے اور اس میں سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئے منگل کو ایوان میں تخصیصی بل 2025، تخصیص (نمبر دو) بل 2025، منی پور تخصیص (ووٹ آن اکاؤنٹ) بل 2025 اور منی پور تخصیصی بل 2025 پر بحث کا جواب دیتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے معیشت کو بحال کرنے کے لیے مودی حکومت کے عزم کو درست قرار دیا۔

...مزید دیکھیں
لوک پال دائرہ اختیار تنازع: سپریم کورٹ نے سینئر ایڈوکیٹ رنجیت کمار کو نیائے متر مقرر کیا

لوک پال دائرہ اختیار تنازع: سپریم کورٹ نے سینئر ایڈوکیٹ رنجیت کمار کو نیائے متر مقرر کیا

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کو سینئر ایڈوکیٹ رنجیت کمار کو ہائی کورٹ کے ایک موجودہ جج کے خلاف شکایت کی جانچ کے لیے لوک پال کے دائرہ اختیار سے متعلق تنازعہ میں ’نیائے متر‘ مقرر کیا جسٹس بی آر گاوئی، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ابھے ایس اوکا کی بنچ نے واضح کیا کہ وہ لوک پال کے 27 جنوری 2025 کے حکم کی درستگی سے متعلق معاملے میں دائرہ اختیار کے معاملے کی جانچ کرے گا، نہ کہ شکایت میں لگائے گئے الزامات کی ویلڈٹی کی۔

...مزید دیکھیں
دہلی کے لوگوں کو نئی حکومت سے بہت زیادہ توقعات ہیں: برلا

دہلی کے لوگوں کو نئی حکومت سے بہت زیادہ توقعات ہیں: برلا

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے منگل کو دہلی قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب اراکین پر زور دیا کہ وہ اسے ایک مثالی قانون ساز اسمبلی بنائیں اور کہا کہ لوگوں کو نئی حکومت سے بہت امیدیں ہیں دہلی قانون ساز اسمبلی کے احاطے میں منعقدہ دو روزہ اورینٹیشن پروگرام کے افتتاحی اجلاس میں آج اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ اراکین کو جمہوری روح اور آئینی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے ایوان کے قواعد، طریقہ کار اور کنونشن پر عمل کرنا چاہیے اور لوگوں کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
نئی سوچ، نئی قیادت، ایماندارانہ بات چیت ضروری: جے شنکر

نئی سوچ، نئی قیادت، ایماندارانہ بات چیت ضروری: جے شنکر

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج کہا کہ عالمی نظام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے دور میں پرانے مفروضات کو چھوڑ کر نئی سوچ اور ایماندارانہ بات چیت کے ذریعے تعمیری حل تلاش کرنے والی نئی ​​قیادت کی ضرورت ہے۔

...مزید دیکھیں
ہم دہلی والوں کی امیدوں پر کھرا اتر کر اپنی ذمہ داری پوری کریں گے: آتشی

ہم دہلی والوں کی امیدوں پر کھرا اتر کر اپنی ذمہ داری پوری کریں گے: آتشی

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی نے منگل کو کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) دہلی کے لوگوں کی توقعات پر پورا اترے گی اور ایوان میں بیٹھنے کی اپنی ذمہ داری کو پورا کرے گی۔

...مزید دیکھیں
راہل کی نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم سے  ملاقات

راہل کی نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم سے ملاقات

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج یہاں ہندوستان کے دورے پر آئے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن سے ملاقات کی یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس ذرائع نے بتایا کہ دونوں لیڈروں کی آج صبح یہاں ملاقات ہوئی جسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے پارٹی نے کہا ’’مسٹر گاندھی اور مسٹر لکسن کے درمیان یہ ملاقات کافی اہم ہے۔

...مزید دیکھیں