OthersPosted at: Feb 18 2025 6:20PM قرآن وسنت کی پیروی ہی پوری انسانیت کیلئے مشعل ہدایت :شیخ ابوبکر احمد

کالی کٹ 18فروری (یو این آئی)فرمانِ خداوندی ہے میں تم میں دو چیزیں چھوڑ رہا ہوں ،جب تک تم ان دونوں چیزوں کو مضبوطی سے تھامے رہوگے ہرگز گمراہ نہیں ہوسکوگے اللہ کی کتاب یعنی قرآن مقدس اور سنت یعنی احادیث رسول; ان خیالات کا اظہار کالی کٹ جامعہ مرکز کے بانی وگرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے ۰۵ویں سالانہ ختم البخاری کانفرنس کے اختتامیہ اجلاس کے موقع پر کیا انہوں نے کہاکہ سیرت طیبہ کا پیغام اور احادیث رسول کی تعلیمات ایک مکمل رہنمائے اصول کی حیثیت رکھتی ہے ،امت مسلمہ اگر مضبوطی سے عمل پیرا ہوجائے تو انسانی زندگی کے تمام مسائل کا حل نکل جائے گا ۔شیخ ابوبکر احمد نے کہا کہ مسلمان اپنے ایمان وعقائد میں پختگی پیدا کریں ،برائیوں سے اجتناب کریں ۔شیخ نے فارغین علما کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ فارغ ہونے کے بعد ذمہ داریاں بڑھ جاتیں ہیں ،دعوت وتبلیغ اور امت کی اصلاح کا اہم فریضہ علما کے کندھوں پر ہے ۔انہوںنے کہاکہ فارغین حضرات خلوص وللہیت کے ساتھ دعوت وتبلیغ کا کام انجام دیں ،تقویٰ شعار صفت انسان بننے کی کوشش کریں ۔
واضح رہے کہ جامعہ مرکزمیں منعقدہ ختم البخاری کانفرنس کے آخری سیشن میں شیخ ابوبکر احمد نے ملک وبیرون ممالک کی مقتدر شخصیات ، سادات ،علماومشائخ او ر اہل قلم کی موجودگی میں بخاری شریف کا آخری درس دیا ۔الدین والنصیحہ ،سیرت رسول کی تلقین کی ۔سامعین کے دلوں میں سکتہ طاری ہوگیا ،ہر طرف فلک شگاف آمین کی صداﺅں سے مجمع گونج اٹھا ۔کانفرنس کا افتتاح عالم اسلام کی عظیم شخصیت بغداد شریف کے عراقی شیخ ڈاکٹرعمر محمود السامرائی نے کیا۔
انہوں نے افتتاحی خطاب میں امام بخاری کے حالات زندگی پر جامع خطاب کیا ،انہوں نے اسلاف کی تعلیمات کی تلقین کی ۔تہنیتی خطاب ڈاکٹر حسین ثقافی نے پیش کیا ۔دکتور بلال الحلاق نے کہاکہ مسلمان اپنے دلوں میںمحبت رسول پیدا کریں ،تقویٰ اختیار کریں ،آثاراسلام کی پاسداری کریں ۔انہوں نے شیخ ابوبکر احمد کی خدمات کو سراہا ۔خیال رہے کہ ریاست کیرل کا ختم البخاری اجلاس سب سے بڑا روحانی اجتماع ہوتا ہے جس میں ہزاروں علما ،سادات ،مشائخ شریک ہوتے ہیں اور آخری درس حدیث سے فیض یاب ہوتے ہیں ۔
کانفرنس کے معزز شرکاءمعروف صوفی یمنی عالم دین سید عمربن حفیظ بن سالم ،عمر محمود حسین زمری عراق،سیف الدین رحمت اللہ ازبکستان،شیخ عبدالرحمن سعودیہ عربیہ ،عبدالصمد رشین ،محمد شفیق امینی ملیشیا،احمد عبداللہ کزاغستان،محمد سیف الدین عادل بن ایوب سنگاپورکے اسما قابل ذکر ہیں ۔ اس موقع پر شیخ ابوبکر احمد کی گرانقدر تصنیف بخاری شریف کی عربی شرح کا رسم اجرا بھی عمل میں آیا ۔علاوزہ ازیں طلبا کی متعددکتب کی بھی رونمائی ہوئی ،سید ابراہیم خلیل بخاری،سید عمر بن حفیظ ،ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے بھی خطاب کیا ۔آخری سیشن میں سادات ومشائخ کی موجودگی میں حلقہ ذکر اور ملک وملت کے لئے خصوصی دعائیں ہوئیں ۔صلوة ودعاءپر سہ روزہ ختم البخاری کانفرنس اختتام پذیر ہوئی ۔
یو این آئی۔ ع ا۔م الف