
نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) دارالحکومت کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیر کی شام ایک کار دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک اور چھ شدید زخمی ہوگئے یہ معلومات قریبی سرکاری اسپتال ایل این جے پی اسپتال کے ایک سینئر میڈیکل آفیسر نے دی دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس گاڑی میں دھماکہ ہوا، وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی ایل این جے پی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بی ایل چودھری نے کہا، "زخمیوں میں سے 8 اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے روز خواتین ریزرویشن ایکٹ کے نفاذ کی مانگ کرنے والی ایک عوامی مفاد کی عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا اس ایکٹ میں لوک سبھا، ریاستی اسمبلیوں اور دہلی اسمبلی میں خواتین کے لیے ایک تہائی ریزرویشن کا التزام ہے جسٹس بی وی ناگ رَتنا اور جسٹس آر مہادیون کی بنچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ عدلیہ کے پاس پالیسی کے نفاذ میں مداخلت کی محدود گنجائش ہے، لیکن اس معاملے میں آگے بڑھنے سے قبل مرکز کا جواب طلب کیا جا رہا ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ملک میں فضائی آلودگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر مرکزی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ صاف ہوا ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن جب شہری صاف ہوا کا حق مانگتے ہیں تو حکومت ان کے ساتھ مجرموں کی طرح پیش آتی ہے مسٹر گاندھی نے پیر کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ آئین نے ہر شہری کو پرامن احتجاج کا حق دیا ہے اور حکومت کو اس حق کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہئے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) کانگریس کی سوشل میڈیا کی سربراہ سپریہ شرینت نے آلودگی سے نمٹنے میں ناکامی پر دہلی حکومت کے خلاف اتوار کی شام انڈیا گیٹ پر احتجاج کرنے والے لوگوں کی گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس ملک میں اپنے حقوق کا مطالبہ کرنا اب جرم بن گیا ہے اس رویہ کے لیے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور دہلی پولس کو نشانہ بناتے ہوئےمحترمہ شرینتے نے پیر کو کہا کہ اگر اس ملک کے لوگ صاف ہوا کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا، اگر نوجوان نوکریوں کی اپیل کریں گے تو انھیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
...مزید دیکھیں 
لاہور، 10 نومبر (یو این آئی) پاکستان خواتین کی سابق چیرپرسن،ماہر تعلیم، دانشور اور انسانی حقوق کارکن ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کا لاہور میں انتقال ہوگیا وہ 83 برس کی تھیں ڈاکٹرعارفہ کو کل ان کے خاندانی قبرستان، کیولری گراؤنڈ لاہور میں سپردِ خاک کیا جائے گا ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ ایک نامور ماہر تعلیم، مفکر،مصلح، حقوق انسانی کی علمبردارتھیں۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیرِ امت شاہ نے پیر کے روز کہا کہ گزشتہ 3–4 برسوں میں ملک کا شہری کوآپریٹو بینک سیکٹر اور کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی سیکٹر نئی توانائی اور نئے جوش و خروش کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے مسٹر شاہ نے آج یہاں شہری کوآپریٹو قرضہ جاتی شعبے کی بین الاقوامی کانفرنس 'کو۔
...مزید دیکھیں 
ممبئی، 10 نومبر، (یو این آئی) ہندوستانی فوج کے ' مشن اولمپکس ونگ' کے تحت باوقار آرمی مارکس مین شپ یونٹ (اے ایم یو)، مہو نے شوٹنگ پروگرام کو فروغ دینے کے لیے ریلائنس فاؤنڈیشن (آر ایف) کے ساتھ کارپوریٹ شراکت داری کی ہے یہ شراکت 14 نشانے بازوں کی مدد کرے گی جو فی الحال اے ایم یو میں تربیت حاصل کر رہے ہیں ان میں پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والے سندیپ سنگھ اور فوج کی پہلی خاتون شوٹر صوبیدار پریتی راجک شامل ہیں۔
...مزید دیکھیں