Monday, Nov 10 2025 | Time 23:06 Hrs(IST)
Others

عام آدمی پارٹی نے بہار میں امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی

پٹنہ، 6 اکتوبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے پیر کو بہار اسمبلی انتخابات کے لئے 11 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔
اس کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی بہار کی چھ قومی اور ریاستی سطح کی 12 جماعتوں میں سے پہلی پارٹی بن گئی ہے جس نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔

پارٹی کی طرف سے آج جاری کی گئی امیدواروں کی پہلی فہرست میں بیگوسرائے اسمبلی حلقہ سے ڈاکٹر میرا سنگھ، کشیشور سے یوگی چوپال، تریاسے امت کمار سنگھ، قصبہ سے بھانو بھارتیہ، بینی پٹی سے شوبھدرا یادو، پھلواری سے ارون کمار رجک، بانکی پور سے ڈاکٹر پنکج کمار، کشن گنج سے اشرف عالم،پریہار سے اکھلیش نارائن ٹھاکر ، گوند گنج سے اشوک کمار سنگھ اور بکسر سے سابق کیپٹن دھرم راج سنگھ کے نام شامل ہیں۔
خاص خبریں
دہلی میں کار دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک، 24 شدید زخمی

دہلی میں کار دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک، 24 شدید زخمی

نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) قومی دارالحکومت میں لال قلعہ کے سامنے ٹریفک سگنل پر پیر کی شام ایک کار میں ہوئے زبردست دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک جبکہ 24 دیگر زخمی ہوگئے یہ دھماکہ ایک آئی20 کار میں ہوا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور کچھ گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نے دہلی دھماکے میں مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا

وزیراعظم نے دہلی دھماکے میں مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا

نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی میں لال قلعہ کے پاس ٹریفک سگنل پر پیر کی شام ہوئے دھماکے میں جان گنوانے والوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ’’دہلی میں آج شام ہوئے دھماکے میں جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے میں ان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

...مزید دیکھیں
ہر زاویے سے  کی جائے گی دہلی دھماکے کی جانچ: شاہ

ہر زاویے سے کی جائے گی دہلی دھماکے کی جانچ: شاہ

نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) دہلی میں لال قلعے کے سامنے پیر کی شام ہوئے دھماکے کے بعد مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ اس واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جائے گی مسٹر شاہ نے حکومت کی جانب سے جاری پہلے ردِعمل میں کہا کہ ’’ہم تمام امکانات کو تلاش کر رہے ہیں اور تمام خدشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس کی گہرائی سے تفتیش کی جائے گی تمام پہلوؤں کی فوری جانچ کی جائے گی اور تفتیش کے نتائج عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا دہلی دھماکے پر اظہار افسوس، ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا دہلی دھماکے پر اظہار افسوس، ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

سری نگر،10نومبر(یو این آئی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوئے خوفناک دھماکے پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں کئی افراد جاں ہلاک اور زخمی ہوئے عمر عبداللہ نے ایکس پر لکھا:’میں دہلی دھماکے کی خبر سن کر شدید رنجیدہ ہوں اس سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی ہے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

...مزید دیکھیں
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا دہلی دھماکے پر اظہار افسوس، متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا دہلی دھماکے پر اظہار افسوس، متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت

سری نگر،10نومبر(یو این آئی) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوئے کار دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے محبوبہ مفتی نے اپنے ایک بیان میں کہا،’دہلی میں پیش آئے المناک کار دھماکے کی خبر سن کر دل بے حد رنجیدہ ہے، جس میں آٹھ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی لوگ زخمی ہوئے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے خواتین ریزرویشن کی عرضی پر مرکز سے جواب طلب کیا

سپریم کورٹ نے خواتین ریزرویشن کی عرضی پر مرکز سے جواب طلب کیا

نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے روز خواتین ریزرویشن ایکٹ کے نفاذ کی مانگ کرنے والی ایک عوامی مفاد کی عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا اس ایکٹ میں لوک سبھا، ریاستی اسمبلیوں اور دہلی اسمبلی میں خواتین کے لیے ایک تہائی ریزرویشن کا التزام ہے جسٹس بی وی ناگ رَتنا اور جسٹس آر مہادیون کی بنچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ عدلیہ کے پاس پالیسی کے نفاذ میں مداخلت کی محدود گنجائش ہے، لیکن اس معاملے میں آگے بڑھنے سے قبل مرکز کا جواب طلب کیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
صاف ہوا بنیادی حق، حکومت شہریوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیوں کررہی ہے: راہل

صاف ہوا بنیادی حق، حکومت شہریوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیوں کررہی ہے: راہل

نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ملک میں فضائی آلودگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر مرکزی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ صاف ہوا ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن جب شہری صاف ہوا کا حق مانگتے ہیں تو حکومت ان کے ساتھ مجرموں کی طرح پیش آتی ہے مسٹر گاندھی نے پیر کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ آئین نے ہر شہری کو پرامن احتجاج کا حق دیا ہے اور حکومت کو اس حق کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں

میگھالیہ نے اروناچل پردیش کواننگز اور 446 رنز سے شکست دی

10 Nov 2025 | 7:36 PM

شیلانگ ،10 نومبر (یو این آئی )میگھالیہ نے رنجی میں اب تک کی سب سے بڑی جیت درج کی ہے۔رنجی ٹرافی کے میچ میں میگھالیہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اروناچل پردیش کو اننگز اور 446 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے میگھالیہ نے مضبوط شروعات کی۔ ٹیم نے ارپت بھٹوارہ کے 207، راہول دلال کے 144 اور کشن لنگڈوہ کے 119 رنز کی بدولت اپنی پہلی اننگز 628 رنز پر ڈکلیئر کردی۔ جواب میں اروناچل پردیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 73 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس کے بعد، اروناچل پردیش کو دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، 109 پر آل آؤٹ ہو گئی۔ میگھالیہ اپنا اگلا میچ 16 نومبر سے منی پور کے .

مالا سنہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین آخری

10 Nov 2025 | 1:13 PM

اس کے بعد ان کی فلم پھر صبح ہوگی (1958) اور یش چوپڑا کی ہدایت میں بنی دھول کا پھول (1959) نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔1958 سے 1960 کی دہائی کے آغاز تک وہ کئی کامیاب فلموں میں جیسے پرورش (1958)، اجالا، میں نشے میں ہوں، دنیا نہ مانے، لو میرج (1959)، بیوقوف (1960)، مایا (1961)، ہریالی اور راستہ، دل تیرا دیوانہ (1962)، ان پڑھ اور بمبئی کا چور (1962) وغیرہ میں نظر آئیں1960 اور 1970 کی دہائی میں انہوں نے اپنے دور کے بڑے ستاروں جیسے راج کپور، دیو آنند، کشور کمار، پردیپ کمار کے ساتھ بھی کام کیا۔ نئے ابھرتے ہوئے اداکاروں شمی کپور، راجندر کمار، راج کمار، منوج کمار، دھرمندر، راجیش کھنہ، سنیل د.