OthersPosted at: Nov 12 2025 11:15AM اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا سلسلہ جاری
ممبئی، 12 نومبر (یو این آئی) بیرون ملک سے ملنے والے مثبت اشاروں اور امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی امید میں بدھ کو مقامی اسٹاک مارکیٹوں میں ابتدائی تجارت میں اضافہ دیکھا گیا اور ہی بی ایس ای کا سینسیکس 500 پوائنٹس سے زیادہ اچھل گیا۔
سینسیکس 367.54 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 84238.86 پوائنٹس پر کھلا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 536.28 پوائنٹس (0.64 فیصد) کے اضافے سے 84,407.60 پوائنٹس پر تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 139.35 پوائنٹس بڑھ کر 25,834.30 پوائنٹس پر کھلنے کے بعد تادم تحریری 99 پوائنٹس کے اضافے سے 25793.95 پوائنٹس پر ہنچ گیا۔
آٹو، آئی ٹی، آئل اینڈ گیس، بینکنگ اور فنانس گروپس کی کمپنیوں میں خریداری زیادہ رہی۔ ایف ایم سی جی سیکٹر پر دباؤ رہا۔
سینسیکس کی کمپنیوں میں، ایئرٹیل، ریلائنس انڈسٹریز، انفوسس، ٹی سی ایس اور ایٹرنل کے حصص سبز رنگ میں تھے، جبکہ ہندوستان یونی لیور اور بی ای ایل میں گراوٹ رہی۔
یواین آئی۔الف الف