OthersPosted at: Dec 7 2025 12:29PM گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک
پنجی، 7 دسمبر (یو این آئی )
گوا کے شمالی علاقے کے اَرپورا گاؤں میں واقع ایک نائٹ کلب میں ہفتہ کی دیر رات آگ لگنے سے تقریباً 25 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق آگ نائٹ کلب کے باورچی خانے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کلب کے ملازمین شامل ہیں۔ حادثے کے کچھ ہی دیر بعد وزیراعلیٰ پرمود ساونت موقعِ واردات پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے ہر متوفی کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے