OthersPosted at: Dec 8 2025 11:42AM حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ
حیدرآباد8 دسمبر(یواین آئی) انڈیگو میں بحران مسلسل جاری ہے اور مسلسل ساتویں دن بھی کئی فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں۔ پیر کے روز شمس آباد ایئرپورٹ پر انڈیگو کی جملہ112 فلائٹس منسوخ ہوگئیں جن میں حیدرآباد آنے والی 58 اور حیدرآباد سے روانہ ہونے والی 54 پروازیں شامل ہیں۔ پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اسی دوران اے پی کے وشاکھاپٹنم سے 7فلائٹس منسوخ کی گئیں جن میں حیدرآباد، بنگلور، چنئی اور دہلی جانے والی فلائٹس شامل تھیں۔ علاوہ ازیں احمد آباد سے آنے جانے والی 18 فلائٹس بھی منسوخ کردی گئیں۔
یواین آئی وخ