OthersPosted at: Dec 10 2025 3:56PM ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی
ممبئی، 10 دسمبر (یو این آئی ) بدھ کو گھریلو شیئر بازاروں میں ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی۔سینسیکس اگرچہ 58.79 پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 84,607.49 پر کھلا، مگر شروع ہی میں سبز نشان میں آ گیا۔ خبر لکھے جانے تک سینسیکس 226.99 پوائنٹ یعنی 0.27 فیصد اضافے کے ساتھ 84,893.27 پر تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی–50 انڈیکس 24.40 پوائنٹ کی برتری کے ساتھ 25,864.05 پر کھلا اور بعد ازاں 71.65 پوائنٹ (0.28 فیصد) بڑھ کر 25,911.30 پر پہنچ گیا۔
آئی ٹی اور ڈیوریبل کنزیومر سیکٹر کے علاوہ تقریباً تمام شعبوں میں خریداری کا رجحان غالب رہا۔ میڈیا، کیمیکلز، رئیلٹی، آٹو اور ایف ایم سی جی سیکٹر میں سب سے زیادہ تیزی دیکھنے میں آئی۔سینسیکس کی کمپنیوں میں اڈانی پورٹس، ٹاٹا اسٹیل، بجاج فن سرو، مہندرا اینڈ مہندرا اور کوٹک مہندرا بینک کے شیئرز لگ بھگ ایک فیصد تک مضبوط رہے، جبکہ ایٹرنل، ٹائٹن، انفوسس اور بی ای ایل کے شیئرز مندی کے زون میں رہے۔
یو این آئی ۔م ا ع