OthersPosted at: Mar 14 2026 1:29PM سید عطا حسنین نے بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا
پٹنہ، 14 مارچ (یو این آئی) لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین نے ہفتہ کو بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا۔ مسٹر حسنین کو آج یہاں بہار لوک بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنگم کمار ساہو نے گورنر کے عہدے کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت ان کی کابینہ کے کئی ارکان، ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ سینئر افسران موجود تھے۔
یو این آئی۔ این یو۔