OthersPosted at: Jun 4 2026 12:17PM سمراٹ چودھری کا مظفر پور کے اسپتال میں آتشزدگی پراظہارغم، مرنے والوں کے لواحقین کو4-4 لاکھ روپے امداد کا اعلان
پٹنہ، 4 جون (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے مظفر پور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آگ لگنے سے چار لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے اہل خانہ کو 4-4 لاکھ روپے ایکس گریشیا گرانٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔ مسٹر چودھری نے کہا کہ مظفر پور کے ایک نجی اسپتال میں آگ لگنے سے چار لوگوں کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے عہدیداروں کو مرنے والوں کے لواحقین کو فوری طور پر 4-4 روپے کی ایکس گریشیا گرانٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ پوری طرح تیار ہے اور زخمیوں کے علاج کے لیے اسپتالوں میں مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف