Thursday, Jul 16 2026 | Time 17:10 Hrs(IST)
Others

کیرالہ کے دارالحکومت کو آلودہ کرنے میں کچرا مافیا کو سی پی ایم کی حمایت:میئر

تھرواننت پورم، 9 جولائی (یو این آئی) تھرواننت پورم کے میئر وی وی راجیش نے مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سابق وزیر کی براہ راست اور بالواسطہ حمایت اور سی پی ایم کارکنوں اور مجرمانہ گروہوں کی مدد سے منظم کچرا مافیا دارالحکومت میں غیر قانونی طور پر کچرا پھینک رہا ہے۔
میئر نے الزام لگایا کہ اس کا مقصد شہر کو جان بوجھ کر آلودہ کرنا، بیماریوں کے پھیلنے کی صورتحال پیدا کرنا اور اقتدار کی تبدیلی کے بعد بی جے پی کی قیادت والی میونسپل کارپوریشن کا امیج خراب کرنا ہے۔ انہوں نے سی پی ایم سے رات کے اندھیرے میں ندیوں، نہروں اور عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے کی مبینہ منظم مہم فوری طور پر بند کرنے کو کہا۔
مسٹر راجیش نے دعویٰ کیا کہ امایژانچن نہر میں غیر قانونی طور پر کچرا پھینکنے سے روکنے والے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین پر حملے کے معاملے میں دوسرا ملزم شمسی سی پی ایم کارکن ہے اور اس کے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے قریبی تعلقات ہیں۔ انہوں نے میڈیا کے سامنے ایک تصویر دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس میں شمیر سی پی ایم کے چالا علاقائی سکریٹری سندر کے ساتھ دکھائی دے رہا ہے۔
مسٹر راجیش نے الزام لگایا کہ کچرا مافیا میونسپل کارپوریشن کی طرف سے مجاز ایجنسیوں کے کچرا جمع کرنے کے نظام میں خلل ڈال کر مجرمانہ نیٹ ورک کے ذریعے غیر قانونی طور پر کچرا اکٹھا کرتا ہے اور بھاری منافع کے لیے اسے ندیوں، نہروں اور عوامی مقامات پر پھینک دیتا ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے

خاص خبریں
وزیر اعظم مودی نے رتھ یاترا پر قوم کو مبارکباد دی، تہوار کو ہندوستان کے روحانی ورثے کی علامت قرار دیا

وزیر اعظم مودی نے رتھ یاترا پر قوم کو مبارکباد دی، تہوار کو ہندوستان کے روحانی ورثے کی علامت قرار دیا

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو رتھ یاترا کے مقدس موقع پر قوم کو مبارکباد دی اور اس سالانہ تہوار کو ہندوستان کے لازوال روحانی اور ثقافتی ورثے کی روشن علامت قرار دیا اور سب کی صحت، خوشی اور خوشحالی کے لیے دعا کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا کہ رتھ یاترا سے وابستہ روایات نے ہندوستان اور پوری دنیا میں نسلوں کو متاثر کیا ہے، جبکہ یہ عاجزی، اجتماعی شرکت اور بے لوث خدمت کی اقدار کو مجسم روپ دیتی ہے۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف 'چھاتروں کی گونج' سے جڑے: راہل

اتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف 'چھاتروں کی گونج' سے جڑے: راہل

نئی دہلی، 16 جولائی (یواین آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ 17 جولائی کو دہرادون میں ہوں گے کیونکہ اتراکھنڈ کو پیپر لیک کا 'مرکز' بنا دیا گیا ہے مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ ریاست میں بھرتی امتحانات میں ایسا نظام تیار ہو گیا ہے جہاں پٹواری، لیکھ پال اور دیگر عہدے قابلیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ مجرموں کے طے کردہ داموں پر ملتے ہیں کانگریس رہنما نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پیغام میں کہا کہ حکومت نے سخت انسدادِ نقل قانون بنایا، اس کے باوجود پیپر لیک ہوتے رہے۔

...مزید دیکھیں
مستقبل کی جنگوں میں اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کا کردار فیصلہ کن رہے گا: راج ناتھ

مستقبل کی جنگوں میں اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کا کردار فیصلہ کن رہے گا: راج ناتھ

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ جدید ترین ہتھیاروں اور جدید فوجی ٹیکنالوجیز کے باوجود سڑکیں، سرنگیں، ہوائی اڈے اور بندرگاہیں جیسے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر فوجی مہمات کے لیے مستقبل میں بھی انتہائی اہم رہیں گے مسٹر سنگھ نے جمعرات کو یہاں بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کو محاذ تک پہنچانے والی سڑک بھی اتنی ہی اہم ہے جتنا کہ سرحد پر تعینات فوجی، اس لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر کرنے والے بھی قومی سلامتی کے مساوی طور پر اہم محافظ ہیں۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے نویں جماعت کی سطح پر سہ لسانی پالیسی نافذ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا

سپریم کورٹ نے نویں جماعت کی سطح پر سہ لسانی پالیسی نافذ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے نصاب کے تحت نویں جماعت کی سطح پر تیسری زبان کو شامل کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اس نے کہا کہ یہ بورڈ کے امتحانات کی تیاری کر رہے طلباء پر اضافی دباؤ ڈالتا ہے جسٹس بی وی ناگرتنا نے یہ تبصرہ تمل ناڈو سرکار کی ایک اپیل پر سماعت کے دوران کیا یہ اپیل مدراس ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف تھی، جس میں ریاست کو ہر ضلع میں جواہر نوودیہ ودیالیہ بنانے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

...مزید دیکھیں
سیکر میں ایک ہی دن میں عدالتی حکم امتناعی کے ذریعہ پانچ کم سن بچوں کی شادیاں روکی گئیں

سیکر میں ایک ہی دن میں عدالتی حکم امتناعی کے ذریعہ پانچ کم سن بچوں کی شادیاں روکی گئیں

سیکر، 16 جولائی (یو این آئی) کم عمری کی شادی کو ختم کرنے کی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے راجستھان کے سیکر ضلع میں عدلیہ، پولیس انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے درمیان تعاون نے عدالتی احکامات کے ذریعے ایک ہی دن میں پانچ بچوں کی کم عمری کی شادیوں کو روک دیا  ان میں سے دو لڑکوں کی، جن کی عمریں صرف 9 اور 12 سال تھیں، کی شادی اسی عمر کی نابالغ لڑکیوں سے آٹا سٹا سسٹم کے تحت کی جا رہی تھی، جب کہ ایک لڑکی کی عمر 18 سال سے کم تھی۔

...مزید دیکھیں
مانسون اجلاس  میں کانگریس کی حکمتِ عملی پر غور کے لیے سونیا کی رہائش گاہ پر پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ

مانسون اجلاس میں کانگریس کی حکمتِ عملی پر غور کے لیے سونیا کی رہائش گاہ پر پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) پارلیمنٹ کے آئندہ مانسون اجلاس میں سرکار کو مختلف امور پر گھیرنے کی حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے کانگریس پارلیمانی پارٹی (سی پی پی) کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر جمعرات کو پارٹی کے سینئر لیڈروں کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں پارٹی کے سینئر لیڈر شامل ہوئے میٹنگ میں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران اٹھائے جانے والے اہم امور، سرکار کو مختلف مفادِ عامہ اور قومی اہمیت کے حامل موضوعات پر گھیرنے کی حکمتِ عملی اور اپوزیشن کے ساتھ تال میل جیسے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
ایران نے جے ڈی وینس کو خبردار کیا تھا کہ ٹرمپ کا داماد اور وٹکوف مذاکرات کی آڑ میں مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ

ایران نے جے ڈی وینس کو خبردار کیا تھا کہ ٹرمپ کا داماد اور وٹکوف مذاکرات کی آڑ میں مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ

واشنگٹن، 16 جولائی (یو این آئی) امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کو نجی طور پر پیغام دے کر خبردار کیا تھا کہ صدرٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کُشنر مذاکرات تک اپنی رسائی کا غلط استعمال کرکے اس سے مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں امریکی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں پچھلے ماہ مذاکرات کےدوران ایرانی حکام نے نائب امریکی صدر کو خبردار کیا تھا کہ وٹکوف اور کشنر کی موجودگی دائمی ڈیل نہیں ہونے دے گی کیونکہ یہ دونوں ڈیل سے زیادہ اقتصادی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

...مزید دیکھیں

لیبیا: تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے سے 50 افراد لاپتہ

16 Jul 2026 | 5:07 PM

طرابلس، 16 جولائی (یو این آئی) لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے سے تقریباً 50 افراد لاپتہ ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لیبیئن کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 60 افراد سوار تھے۔
حادثہ منگل کو مشرقی لیبیا کے ساحلی شہر طبرق کے قریب بردعہ جزیرے کے نزدیک پیش آیا۔ لیبیئن کوسٹ گارڈ کے مطابق 10 افراد تیر کر جزیرے تک پہنچ گئے، جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں سال بحیرۂ روم کے وسطی راستے میں 800 سے زائد تارکینِ وطن ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔.

کانن دیوی 2 آخری

16 Jul 2026 | 5:07 PM

سال 1941 میں نیو تھیئٹرز کو چھوڑنے کے بعد وہ ایک آزاد فنکارہ کے طور پر کام کرنے لگیں۔ 1942 میں ریلیز ہونے والی فلم جواب ان کے کیریئر کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن کر سامنے آئی۔ اس فلم میں ان پر فلمایا گیا گانا "دنیا ہے طوفان میل" اس زمانے میں سامعین میں بے حد مقبول ہوا۔.

شری کرشن پر متنازع تبصرے سے سرخیوں میں مولانا جرجس انصاری، مخالفت تیز

16 Jul 2026 | 5:01 PM

ایٹاوا، 16 جولائی (یو این آئی) اتر پردیش کے ایٹاوا کے رہائشی مسلم مذہبی رہنما مولانا جرجس انصاری بھگوان شری کرشن کے بارے میں دیے گئے اپنے متنازع بیان کے بعد ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ ان کے بیان کی مختلف ہندو تنظیموں نے مخالفت کی ہے اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔.