Monday, May 19 2025 | Time 21:14 Hrs(IST)
Regional

ملک میں ریزرویشن کو کبھی ختم نہیں ہونے دیا جائے گا: شاہ

ملک میں ریزرویشن کو کبھی ختم نہیں ہونے دیا جائے گا: شاہ

کوٹا، 20 اپریل (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پر ریزرویشن کے سلسلے میں جھوٹ پھیلانے کا الزام لگایا اور کہا ہے کہ اگر وہ ریزرویشن کو ہٹانا چاہتی ہے تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اسے کسی بھی صورت میں ہٹانے نہیں دے گی۔
مسٹر شاہ ہفتہ کو یہاں کوٹا۔بوندی لوک سبھا حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی حمایت میں منعقد جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے جھوٹ پھیلانے کا کام کیا ہے۔ یہاں تک کہ اگر کانگریس ریزرویشن ہٹانا چاہتی ہے، جب تک بی جے پی کے کارکن ہیں، انہیں درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے ریزرویشن کو ہٹانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار جب ہم 400 کو پار کرنے کی بات کرتے ہیں تو کانگریس کو پیٹ میں درد ہوتا ہے اور وہ کہتی ہے کہ 400 کو پار کرنے سے ریزرویشن ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ریزرویشن ہٹانے کے لیے کبھی اکثریت کا استعمال نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب کانگریس کو اکثریت ملی تو اس نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ جب ہمیں اکثریت ملی تو کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کر دیا گیا، رام مندر بنایا گیا، مہاجرین کو شہریت دینے کے لیے سی اے اے لایا، خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے، غربت دور کرنے اور ملک کو محفوظ بنانے کے لیے کام کیا گیا۔
ملک کو محفوظ بنانے اور اس کی معیشت کو دنیا میں پانچویں نمبر پر لانے کے لیے کام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی، اگر کوئی ہے تو، وہ کانگریس پارٹی ہے، جبکہ مودی حکومت نے مرکز میں او بی سی کو 27 فیصد ریزرویشن دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی خود او بی سی سے آتے ہیں اور اتنے بڑے لیڈر بن گئے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
جی ای ایم  سےسرخ فیتہ شاہی ختم، بچت بھی یقینی : مودی

جی ای ایم سےسرخ فیتہ شاہی ختم، بچت بھی یقینی : مودی

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس، جی ای ایم سے سرخ فیتہ شاہی ختم کرکے محروم لوگوں کے لیے دروازے کھول رہا ہے، اس طرح انہیں پیسہ بچانے میں بھی مدد مل رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ جسٹس یشونت ورما کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی عرضی پر سماعت کے لیے راضی

سپریم کورٹ جسٹس یشونت ورما کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی عرضی پر سماعت کے لیے راضی

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کے خلاف مبینہ نقد رقم کی وصولی کے تنازعہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فوری سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

...مزید دیکھیں
شاہ نے نیا او سی آئی پورٹل لانچ کیا

شاہ نے نیا او سی آئی پورٹل لانچ کیا

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ہندوستان اوورسیز سٹیزن آف انڈیا کارڈ رکھنے والے اصل شہریوں کو عالمی معیار کی امیگریشن سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
آرمی چیف نے لونگے والا کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا

آرمی چیف نے لونگے والا کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے آپریشن سندور کے جواب میں جیسلمیر سے کچھ تک پھیلے صحرا میں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے فوج، فضائیہ اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں اور افسران کی تعریف کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
مودی وزیر خارجہ کے بیان کا جواب دیں: کانگریس

مودی وزیر خارجہ کے بیان کا جواب دیں: کانگریس

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) کانگریس نے آپریشن سندور سے متعلق معلومات پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے بیان کو 'سفارتی ناکامی' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے دوسری بار دہشت گرد حافظ سعید کو بچایا ہے، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس پر جواب دینا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے ڈی آئی سی سی آئی کو عبوری راحت دی

سپریم کورٹ نے ڈی آئی سی سی آئی کو عبوری راحت دی

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو مدراس ہائی کورٹ میں زیر التوا مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں دلت انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈی آئی سی سی آئی) کو عبوری راحت دی۔

...مزید دیکھیں
ممبئی-گوا ہائی وے پر خوفناک حادثہ، کار دریا میں جا گری، پانچ افراد جاں بحق ,ڈرائیور شدید زخمی

ممبئی-گوا ہائی وے پر خوفناک حادثہ، کار دریا میں جا گری، پانچ افراد جاں بحق ,ڈرائیور شدید زخمی

ممبئی ، 19 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر کے رتناگیری ضلع میں ممبئی-گوا ہائی وے پر کھیڈ کے قریب پیش آئے ایک دلخراش حادثے میں پانچ افراد کی موت واقع ہو گئی، جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

...مزید دیکھیں

کرو یا مرو کے میچ میں لکھنؤ کی ٹیم پہلے بلے بازی کرے گی

19 May 2025 | 7:49 PM

لکھنؤ، 19 مئی (یو این آئی) سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) نے پیر کو یہاں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025کے 62 ویں میچ میں میزبان لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

وجے شاہ اور دیوڑا کے معاملہ میں کانگریس کا مظاہرہ

19 May 2025 | 9:11 PM

بھوپال، 19 مئی ( یواین آئی) ریاستی کانگریس کے کارکنوں نے آج بھی مدھیہ پردیش کے وزراء وجے شاہ اور جگدیش دیوڑا کے خلاف مختلف مقامات پر مظاہرہ کیا، جو فوج سے متعلق اپنے قابل اعتراض بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہے تھے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

17 May 2025 | 4:01 PM

نئی دہلی، 17 مئی (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

...مزید دیکھیں