Tuesday, Mar 18 2025 | Time 10:42 Hrs(IST)
Regional

بارہ مولہ پارلیمانی انتخابات :سال 1967کے بعد سب سے زیادہ ووٹنگ ریکارڈ، مجموعی شرح 59فیصد

بارہ مولہ پارلیمانی انتخابات :سال 1967کے بعد سب سے زیادہ ووٹنگ ریکارڈ، مجموعی شرح 59فیصد

سری نگر،20مئی(یو این آئی) جموں وکشمیر کی بارہمولہ لوک سبھا سیٹ پر ملی ٹینسی سے پہلے جیسا الیکشن جوش و خروش دیکھا گیا جب 59 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی جو سال1967سے سب سے زیادہ ہے۔
اس سیٹ پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ، پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون اور محبوس رکن قانون ساز انجینئر رشید کے درمیان کانٹے کی ٹکر متوقع ہے۔
اطلاعات کے مطابق بارہ مولہ پارلیمانی نشست کے 18حلقوں میں پیر کی صبح ووٹنگ شروع ہوئی اور صبح سات بجے سے ہی لوگوں کو لمبی لمبی قطاروں میں دیکھا گیا جو اپنی رائے دہی کا استعمال کرنے کی خاطر کافی پرجوش نظر آرہے تھے۔
بارہ مولہ لوک سبھا نشست پر سال 1996میں جب شور ش کا آغاز ہوا تھا توووٹنگ کی شرح 46.65فیصد درج کی گئی ، سال 2019کے لوک سبھا انتخابات میں 37.41فیصد، سال 2014میں 41.84فیصد سال 2009میں 41.84فیصد، سال 2004یمں 35.65فیصد، سال 1999میں 27.8فیصد اور سال 1998میں 41.49فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی تھی۔
سال 1984میں ملی ٹینسی کے ابتدائی ایام کے دوران بارہ مولہ پارلیمانی حلقے میں 61.09فیصد ووٹ پڑے تھے۔
سوپور قصبے کے ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر ایک ووٹر طارق احمد نے کہا، "میں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ووٹ دیا کہ ہماری شناخت محفوظ رہے (2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کا حوالہ دیتے ہوئے)۔" "ماضی میں میں نے کبھی ووٹ نہیں دیا۔ اور مجھے یقین ہے کہ بائیکاٹ نے ہمیں بے اختیار کر دیا ہے اور میں زمین اور نوکریوں کو محفوظ بنانے کے لیے ووٹ دے رہا ہوں۔"
نامہ نگار نے بتایا کہ سوپور گورنمنٹ ڈگری کالج کے اندر واقع پانچ پولنگ اسٹیشنوں پر 4.30 بجے تک 4222 ووٹوں میں سے 1328 ووٹ پڑے تھے۔
48 سالہ ارشاد احمد نے کہا، ”پچھلے تین دہائیوں میں، میں نے کبھی کسی پارٹی کو ووٹ نہیں دیا، لیکن آج میں اپنی مرضی سے ووٹ ڈالنے کے لئے آیا ہوں۔“
ہندواڑہ میں، پی سی امیدوار سجاد لون کے آبائی قصبے میں، موڈ حوصلہ افزا تھا۔ یہ قصبہ روایتی طور پر ماضی میں ایک متاثر کن ووٹر ٹرن آوٹ کا مشاہدہ کر رہا تھا۔
ایک خاتون ووٹر خالدہ نے کہا :"ہم نے 2002 کے انتخابات میں ووٹ دیا تھا اور اس کے لیے ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی۔ لیکن اب تقریباً دو دہائیوں کے بعد ہر کوئی پورے کشمیر میں ووٹ ڈال رہا ہے،“۔
انجینئر رشید کے آبائی قصبے لنگیٹ میں، لوگ رشید کو ایک آزاد آدمی کے طور پر دیکھنے کی امید کے ساتھ ووٹ دینے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔
کپواڑہ کے تریہگام علاقے میں- جو اب کالعدم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی محمد مقبول بٹ کی جائے پیدائش ہے، جو ایک روایتی بائیکاٹ گاوں کے طورپر جانا جاتا تھا میں بھی اچھے خاصے ووٹ پڑے۔
ایک ریٹائرڈ پرنسپل محمد اشرف میر نے کہا کہ ترہگام میں لوگوں کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کے لیے نکلی۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ اب ووٹ کی طاقت کو سمجھ چکے ہیں۔
ترہگام کے ایک سکول کے چار پولنگ سٹیشنوں میں سے 3735 ووٹوں میں سے 1023 ووٹ دوپہر کے قریب فال ہوئے تھے
عہدیداروں نے بتایا کہ 2,103 پولنگ اسٹیشنوں میں سے کئی پر بھی کوئی ناخوشگوار واقع رونمانہیں ہوا۔
یو این آئی، ارشید بٹ

خاص خبریں
اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد پہلی بار غزہ پر فضائی حملے تیز کئے

اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد پہلی بار غزہ پر فضائی حملے تیز کئے

غزہ/یروشلم، 18 مارچ (یو این آئی) اسرائیلی فوج نے منگل کو شمالی اور وسطی غزہ پٹی پر فضائی حملے کیے ہیں۔

...مزید دیکھیں
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 130 سے ​متجاوز

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 130 سے ​متجاوز

غزہ سٹی، 18 مارچ (یو این آئی) غزہ پر اسرائیلی حملے میں مرنے والوں کی تعداد کم از کم 130 ہو گئی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ سینکڑوں دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
امریکی فوج نے یمن کے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ راجدھانی پر  کئے نئے فضائی حملے

امریکی فوج نے یمن کے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ راجدھانی پر کئے نئے فضائی حملے

صنعا، 18 مارچ (یو این آئی) امریکی فوج نے پیر کی تاخیر شب یمن کے دارالحکومت صنعا پر تازہ فضائی حملہ کیا۔

...مزید دیکھیں
اینگلوفون علاقوں میں 5 کی موت، 6 یرغمالیوں کو بچا یا

اینگلوفون علاقوں میں 5 کی موت، 6 یرغمالیوں کو بچا یا

یاؤنڈے، 18 مارچ (یو این آئی) کیمرون کے شمال مغربی اور جنوب مغربی علاقوں کے شورش زدہ اینگلوفون علاقوں میں پیر کو جھڑپوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
صدر پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے گینگ کا لیڈر ہلاک

صدر پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے گینگ کا لیڈر ہلاک

بوگوٹا، 18 مارچ (یو این آئی) کولمبیا کی ایک مجرمانہ تنظیم کے لیڈر سینٹنڈر فرینکو جمنیز کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ابھیشیک بچن نے فلم بی ہیپی کے لیے ریمو ڈی سوزا کی تعریف کی

ابھیشیک بچن نے فلم بی ہیپی کے لیے ریمو ڈی سوزا کی تعریف کی

ممبئی، 18 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے فلم بی ہیپی کے لیے کوریوگرافر ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی تعریف کی ہے۔

...مزید دیکھیں
مانا پٹیل نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرکے  پہلی ہندوستانی خاتون تیراک بن کر تاریخ رقم کی

مانا پٹیل نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرکے پہلی ہندوستانی خاتون تیراک بن کر تاریخ رقم کی

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی)
مانا پٹیل ہندستانی تیراک خاتون کھلاڑیوں میں ایک باصلاحیت تیراک شمار کی جاتی ہیں ۔

...مزید دیکھیں
مانا پٹیل نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرکے  پہلی ہندوستانی خاتون تیراک بن کر تاریخ رقم کی

مانا پٹیل نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرکے پہلی ہندوستانی خاتون تیراک بن کر تاریخ رقم کی

18 Mar 2025 | 10:28 AM

مانا پٹیل ہندستانی تیراک خاتون کھلاڑیوں میں ایک باصلاحیت تیراک شمار کی جاتی ہیں ۔ مانا پٹیل ، گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک ہندوستانی بیک اسٹروک تیراک ہیں ۔مانا پٹیل نے سات برس کی عمر میں تیراکی شروع کی تھی۔مانا 18 مارچ ، 2000 احمد آباد ، گجرات میں پیدا ہوئیں۔ مانا کو تیراکی کا شوق کم عمری میں ہی شروع ہو گیا تھا ، اور وہ اپنی لگن اور محنت سے تیزی سے اس سمت میں آگے بڑھتی گئیں۔مانا جب تیراکی کی تربیت حاصل کررہی تھیں ان کو مناسب سہولیات کا فقدان رہا۔اس کے باوجود انہیں مختلف چیلنجوں کا سامنا رہا۔ حالانکہ پٹیل کھیل میں کامیابی کے لیے ہمیشہ پرعزم رہیں ۔