RegionalPosted at: Jul 24 2024 3:18PM قوم کی خدمت کے لئے آئی آئی سی سی کے صدارتی عہدے کا امیدوار ہوں:ماجد تالیکوٹی

لکھنؤ:24جولائی(یواین آئی)انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) کے صدار تی امیدوار اور معروف کینسر سرجن ڈاکٹر ماجد احمد ٹالیکوٹی نے کہا کہ میں قوم کی خدمت کرنا چاہ رہا ہوں اور یہی وجہ ہے کہ صدارتی عہدے کا امیدوار ہوں گذشتہ دیر شب لکھنؤ کے گومتی نگر میں واقع تاج محل ہوٹل میں آئی آئی سی سی کے انتخابات کے حوالے سے منعقد ایک میٹنگ میں سماج کے سرکردہ لوگوں اور اسلامک سنٹر کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے آئی آئی سی سی کے صدارتی امیدوارنے کہا کہ موجودہ دور میں جس طریقے سے دو قوموں کے مابین دوریاں ہیں یہ دوریاں ختم ہونی چاہیے مسلم تعلیمی میدان میں پیچھے ہے یہ پسماندگی ختم ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا بین الاقوامی سطح پر ہندوستان اور دیگر مسلم ممالک کے جو رابطے ہیں اس میں بھی میری کوشش رہے گی بہتری آئے ساتھ ہی ہندوستان کے مسلمانوں کی تہذیبی معاشی اور تعلیمی دائرے کو وسعت دینا میری اولین ترجیح ہوگی۔انہوں نے کہا ڈاکٹر ماجد بلا تفریق ہندوستان کے ہر مسلمانوں کے لیے حاضر رہتا ہے ۔
ڈاکٹر تلیکوٹی نے کہا کہ انتخابی میدان میں کئی لوگ ہیں لیکن میرا مقصد اور عزم بالکل صاف ہے۔ میری خواہش ہے کہ انڈین اسلامک کلچرل سینٹر کے سبھی اراکین جب دہلی آئیں تو ان کو رہائش کے انتظامات ہوں میں چاہتا ہوں کہ اسلامک سینٹر کو دنیا کے سبھی سنٹروں سے جوڑوں تاکہ جب بھی وہ دوسرے ملک میں جائیں تو وہاں ان کو ایک سینٹر ملے ۔صحت کے شعبے میں بھی اہم کام کرنے کی خواہش ہے تاکہ اسلامی سینٹر کے اراکین کو بہتر علاج مل سکے ساتھ ہی انہوں نے اسلامک سینٹر کی رینویشن کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر اتر پردیش کی سابق کارگزار وزیراعلی ڈاکٹر عمار رضوی نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈین اسلامک سینٹر کی بنیاد آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی نے رکھی تھی جس کی شہرت اب نہ صرف بلکہ بیرون ملک میں بھی ہوچکی ہے۔ اس کے 4 ہزار ممبران میں سےتقریبا دو ہزار ممبران ووٹنگ کے مجاز ہیں یہ الیکشن موجودہ تناظر میں بہت اہم ہو جاتا ہے ہمیشہ سے انڈین اسلامک کلچر سیکولر طاقتوں کی آواز بنا رہا ہے مسلمانوں کی تہذیبی ثقافتی تعلیمی اور معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتا رہا ہے لہذا ڈاکٹر ماجد احمد تالیکوٹی شخصیت صدارتی عہدے کے لیے موزوں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ انڈین اسلامک کلچر سینٹر (آئی آئی سی سی)دہلی کا آئندہ 11 اگست کو متعدد عہدوں کے لیے انتخابات ہونگے اور اس کے اگلے ہی دن یعنی 12 اگست کو نتائج کا اعلان ہو جائے گا ۔نششت میں ریٹائرڈ آئی اے ایس انیس انصاری، سراج الدین قریشی ،مولانا خالد رشید، سمیہ رانا ،پروفیسر شفیق اشرفی ،پروفیسر ماہ رخ مرزا سمیت لکھنؤ کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔
یواین آئی۔ولی