
تہران، 15 جون (یو این آئی) ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے سنیچر کی دیر رات اسرائیل کے خلاف بڑا مشترکہ حملہ کیا، جس میں بڑی تعداد میں میزائل اور ڈرون داغے گئے آئی آر جی سی کے سرکاری خبر رساں ادارے سپاہ نیوز نے رپورٹ کیا کہ آئی آر جی سی کے ایرو اسپیس ڈویژن نے یہ حملہ اسرائیل کے ' جارحانہ حملوں' کے جواب میں کیا اسرائیل کی نیشنل ایمرجنسی میڈیکل سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم (میڈ) کے مطابق ایرانی راکٹ نے اسرائیل کے شمالی حصے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوئے۔
...مزید دیکھیں 
ابوظہبی، 15 جون (یو این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے فرانس کے صدر امانوئل میکرون اور اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کے ساتھ ٹیلی فون پر الگ الگ بات چیت کی تاکہ مغربی ایشیا کی حالیہ پیش رفت بالخصوص ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ایمریٹس نیوز ایجنسی نے ہفتہ کو رپورٹ کیا کہ بات چیت کے دوران رہنماؤں نے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اور زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ان کا کناڈا ، قبرص اور کروشیا کا دورہ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور اس کے اظہارسے نمٹنے کے لیے عالمی فہم بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا تین ملکی دورے پر روانہ ہونے سے پہلے اپنے بیان میں مسٹر مودی نے کہا ’’آج میں جمہوریہ قبرص، کناڈا اور کروشیا کے تین ملکوں کے دورے پر جاؤں گا 15-16 جون کو صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس کی دعوت پر قبرص کا دورہ کروں گا۔
...مزید دیکھیں 
دہرادون، 15 جون (یو این آئی) اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع کے تحت گوری کنڈ علاقے میں اتوار کو کیدارناتھ روڈ پر ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے کا شکار ہوجانے سے سات لوگوں کی موت کا خدشہ ہے یہ حادثہ آج صبح تقریباً 5:30 بجے پیش آیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) اتراکھنڈ کے کیدارناتھ دھام سے گپت کاشی کے لیے پرواز کے دوران بیل 407 ہیلی کاپٹر کے آج صبح حادثے کے شکار ہونے کی تحقیقات کرے گا سرکاری معلومات میں کہا گیا ہے کہ 15 جون کو بیل - 407 ہیلی کاپٹروی ٹی- بی کے اے کیدارناتھ سے آرین ہیلی پیڈ، گپتکاشی کے لیے آپریشنل پرواز پر تھا ، جب یہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
...مزید دیکھیں 
واشنگٹن، 15 جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور روس یوکرین امن مذاکرات پر فون پر بات کی اور دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ’’اسرائیل اور ایران میں یہ جنگ ختم ہونی چاہیے مسٹر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا’’جیسا کہ مجھے لگتا ہے کہ اسرائیل اور ایران میں یہ جنگ ختم ہونی چاہیے۔
...مزید دیکھیں 
سری نگر،15جون(یو این آئی)ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے بیچ ایران میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی سلامتی کو لے کر والدین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اسی سلسلے میں اتوار کے روز درجنوں والدین نے پریس کالونی، سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت ہند سے اپنے بچوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایران میں کشمیری طلباء کی ایک بڑی تعداد مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہی ہے، تاہم حالیہ بین الاقوامی تناؤ کے سبب ان کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
...مزید دیکھیں