
نئی دہلی، 15 مئی (یواین آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی مختلف درخواستوں پر سماعت 20 مئی تک کے لیے ملتوی کر دی اس دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت ترمیم شدہ وقف قانون کے تحت اس وقت تک کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جب تک اس معاملے میں تفصیلی سماعت مکمل نہیں ہو جاتی یہ معاملہ اب نئے چیف جسٹس جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس اے جی مسیح کی بنچ کے سامنے ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) ہندوستان نے آج واضح الفاظ میں کہا کہ سندھ آبی معاہدے پر سے پابندی ہٹانے پر تبھی غور کیا جائے گا جب دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل اور مستقل طور پر تباہ نہ کردیا جائے اور بات چیت صرف جموں و کشمیر پر پاکستان کے غیر قانونی قبضے کو خالی کرانے پر ہوگی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایپل پر زور دیا ہے کہ وہ ہندوستان میں آئی فون بنانے کے بجائے امریکہ میں آئی فون کی پیداوار بڑھانے پر زیادہ توجہ دے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ہندوستانی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف مدھیہ پردیش کے وزیر کنور وجے شاہ کے "توہین آمیز" تبصرے کے معاملے میں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی ہدایت پر روک لگانے کی درخواست پر جمعرات کو عبوری راحت دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس معاملے کی سماعت جمعہ کو ہوگی۔
...مزید دیکھیں 
دربھنگہ، 15 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سرکردہ رہنما راہل گاندھی نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ذات کی مردم شماری کے خلاف تھے لیکن ان (مسٹر گاندھی) کے مسلسل دباﺅ میں انہوں نے قومی سطح پر ذات کی مردم شماری کرانے کا اعلان کیا ہے مسٹر گاندھی نے جمعرات کو ضلع انتظامیہ کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے امبیڈکر ہاسٹل میں طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ذات کی مردم شماری کے خلاف تھے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) دہلی کے مہرولی تھانہ علاقے کے تحت چھتر پور میٹرو اسٹیشن کے قریب جمعرات کو کئی راؤنڈ گولیاں چلائی گئیں، جس میں کار میں سفر کرنے والا ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
...مزید دیکھیں 
سری نگر، 15 مئی (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اپنے ایک روزہ دورہ جموں و کشمیر کے لئے جمعرات کی صبح سری نگر پہنچے اس دوران جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ان کے ہمراہ تھے یہ پہلگام حملے کے نتیجے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد وزیر دفاع کا پہلا دورہ جموں وکشمیر ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر دفاع اپنے دورے کے دوران فوجی جوانوں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور انہیں آپریشن سندور کی کامیابی کی مبارکباد پیش کریں گے۔
...مزید دیکھیں