Saturday, Mar 14 2026 | Time 14:39 Hrs(IST)
Regional

مین پوری:فرضی اسلحہ لائسنس بنانے والے گروہ کا انکشاف

مین پوری:21مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع مین پوری کے کشنی تھانہ پولیس اور سرویلانس ٹیم نے مل کر ضلع میں فرضی اسلحہ لائسنس بنانے والے و فرضی اسلحہ لائسنس پر غیر قانونی اسلحوں کے ساتھ سیکورٹی کی نوکری دلانے والے گروہ کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس نے گروہ کے چھ اراکین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہتھیار زندہ کارتوس اور 3 اسلحہ لائسنس و کئی مہریں برآمد کی ہیں۔

اڈیشنل ایس پی راہل مٹھاس نے جمعہ کو بتایا کہ انچارج انسپکٹر مہاراج سنگھ بھاٹی کے ذریعہ و سرویلانس انچارج انسپکٹر جتیندر چوہان کی ٹیم کی مدد سے تھانہ کشنی پولیس نے 21 مارچ کو مخبر کی اطلاع کی بنیا دپر شیوپال، ستیہ پرکاش، سنجیو کمار اور سنجیو کو قصبہ کسمرا چوراہئے پر گرفتار کیا گیا۔
خاص خبریں

ٹرمپ کے لیے بڑا دھچکہ! وفاقی عدالت کا جیروم پاؤل کے خلاف جاری تحقیقات مسترد

واشنگٹن، 14 مارچ (یو این آئی) امریکی وفاقی عدالت نے چیئرمین فیڈرل ریزرو جیروم پاؤل کے خلاف جاری حکومتی تحقیقات کو مسترد کر دیا، عدالت کے اس فیصلہ سے صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسی کو دھچکہ پہنچا۔

...مزید دیکھیں

امریکی فوج نے جزیرہ خارک پر ایران کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی: ٹرمپ

واشنگٹن، 14 مارچ (یو این آئی) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ امریکی فوج نے ایران کے جزیرہ خارک پر واقع فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

...مزید دیکھیں

ایرانی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کی دھمکی، دشمن خطے میں جہاں بھی ہوگا اسے خاک میں ملادیں گے

تہران، 14 مارچ (یو این آئی) ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز نے وارننگ دی ہے کہ دشمن خطےمیں جہاں بھی ہوگا اسے جلادیں گے اور ٹھکانوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
سید عطا حسنین نے بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا

سید عطا حسنین نے بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا

پٹنہ، 14 مارچ (یو این آئی) لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین نے ہفتہ کو بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا۔

...مزید دیکھیں
شاہ آج موگا میں 'بدلاؤ ریلی' سے خطاب کریں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات

شاہ آج موگا میں 'بدلاؤ ریلی' سے خطاب کریں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات

موگا، 14 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو پنجاب کے ضلع موگا کے گاؤں کلی چاہلاں میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

وزیر اعظم نریندر مودی کی کولکتہ ریلی براہ راست نشر ہوگی

لکھنؤ ، 14 مارچ (یو این آئی) کولکتہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ہونے والی ایک بڑی ریلی ہفتہ کو براہ راست نشر کی جائے گی اور اسے اتر پردیش کے شہروں لکھنؤ ، وارانسی اور نوئیڈا میں بنگالی برادری کے ارکان دیکھیں گے اور سنیں گے ۔

...مزید دیکھیں
حکومت کسانوں سے کیا گیا وعدہ نبھانا نہیں چاہتی : راہل

حکومت کسانوں سے کیا گیا وعدہ نبھانا نہیں چاہتی : راہل

نئی دہلی، 14 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت نے کسانوں سے فصل کی لاگت کے ساتھ مزید 50 فیصد دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ مودی حکومت وعدہ نبھانا نہیں چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں

امریکہ میں پُرتشدد جرائم میں ملوث 10 بھارتی شہری گرفتار

14 Mar 2026 | 2:25 PM

واشنگٹن، 14 مارچ (یو این آئی) امریکہ میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن) ایف بی آئی نے پرتشدد جرائم میں ملوث 10 ہندوستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
ایف بی آئی کی جانب سے یہ کارروائیاں امریکی ریاست میساچوسٹس، کین ٹکی، میزری اور اوہائیو میں کی گئیں۔
حکام کے مطابق ملزمان پر مسلح ڈکیتیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، کارروائیاں اس لیے کی گئیں تاکہ اسٹور کلرک یہ دعویٰ کرسکیں کہ وہ پرتشدد جرائم کا نشانہ بنے اور اس کی بنیاد پر وہ امیگریشن فوائد حاصل کرسکیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔.

ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کی فلم ’رفتار‘ 24 جولائی کو ہوگی ریلیز

14 Mar 2026 | 12:43 PM

ممبئی، 14 مارچ (یو این آئی) ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کی فلم ’رفتار‘ 24 جولائی کو ریلیز ہوگی۔ تعلیم کے شعبے میں پھیلے کمپٹیشن پر مبنی 'رفتار' آرزو، محبت اور لالچ کی ایک دلچسپ کہانی ہے۔ آدتیہ نمبالکر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کو 'کانپا فلم' کے بینر تلے پتر لیکھا نے پروڈیوس کیا ہے۔ .

اسمارٹ سٹی فنڈ گھپلہ: 116.84 کروڑ معاملے میں وکرم وادھوا گرفتار

14 Mar 2026 | 2:23 PM

چنڈی گڑھ، 14 مارچ (یواین آئی) چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن میں اسمارٹ سٹی فنڈ سے جڑے تقریباً 116.84 کروڑ روپے کے گھپلے میں اقتصادی جرائم شاخ (ای او ڈبلیو) نے مرکزی ملزم وکرم وادھوا کو گرفتار کر لیا ہے۔ وادھوا کی تلاش ہریانہ پولیس بھی کر رہی تھی کیونکہ اس پر 590 کروڑ روپے کے آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک گھپلے میں شامل ہونے کے الزامات بھی ہیں۔ .