RegionalPosted at: Mar 25 2025 11:54AM موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم میں 3 افراد جاں بحق
گڑیابند، 25 مارچ (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے گڑیابند ضلع میں راجیم-گریابند 130 سی پر کل دیر رات ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں تین بائک اور کار کے درمیان تصادم میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور تین لوگ شدید زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ واقعہ راجیم-گڑیا بند شاہراہ پر سرساباندھا موڑ پر تین موٹر سائیکلوں اور ایک آلٹو کار کے درمیان ٹکر کے بعد پیش آیا۔ ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو لوگوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ تمام مرنے والے جنجرا گاؤں کے رہنے والے تھے۔ حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں کمیونٹی ہیلتھ سنٹر لایا گیا۔ یہاں پر ابتدائی علاج کے بعد زخمیوں کو ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے رائے پور ریفر کر دیا گیا ہے۔
یواین آئی۔الف الف