Saturday, Mar 7 2026 | Time 11:06 Hrs(IST)
Regional

پہلگام دہشت گرد حملہ: امت شاہ نے جاں بحق ہوئے سیاحوں کو خراج عقیدت پیش کیا

پہلگام دہشت گرد حملہ: امت شاہ نے جاں بحق ہوئے سیاحوں کو خراج عقیدت پیش کیا

سری نگر،23اپریل(یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کی صبح سرینگر کے پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاں بحق ہوئے سیاحوں کو پرنم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح پولیس کنٹرول روم سری نگر میں تعزیتی گلباری تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر داخلہ امت شاہ، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شرکت کی۔
امت شاہ نے جاں بحق ہوئے افراد کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ صرف سیاحوں پر نہیں بلکہ انسانیت پر حملہ ہے، اور حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا۔پی سی آر میں تعزیتی تقریب کے دوران سکیورٹی افسران، اعلیٰ حکام اور اہلکاروں نے بھی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر وادی میں سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے تفصیلی بریفنگ حآصل کی۔
پی سی آرمیں تعزیتی گلباری تقریب میں شرکت کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پہلگام روانہ ہوئے جہاں وہ جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد وادی بھر میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، بالخصوص جنوبی کشمیر میں زمینی اور فضائی نگرانی کو غیر معمولی طور پر بڑھا دیا گیا ہے۔ ڈرونز اور سی سی ٹی وی کی مدد سے مشتبہ حرکات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ اضافی فورسز بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔اس سانحے کے پیشِ نظر منگل کی شب وزیر داخلہ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں فوج، سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں حملے کی تحقیقات، انٹیلی جنس کی ناکامی، اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو این آئی، ارشید بٹ

خاص خبریں
کسانوں کا جوکھم کم کرنے، آمدنی بڑھانے کے لیے کی گئی پہل کے نتائج نظر آرہے ہیں: مودی

کسانوں کا جوکھم کم کرنے، آمدنی بڑھانے کے لیے کی گئی پہل کے نتائج نظر آرہے ہیں: مودی

نئی دہلی، 6 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ان کی حکومت نے کسانوں کا جوکھم کم کرنے اور ان کی آمدنی بڑھانے کے لیے جو پہل کی ہیں ان کے نتائج نظرآ رہے ہیں مسٹر مودی نے بجٹ کے بعد قومی ویبینار کے سلسلے میں جمعہ کو تیسرے ویبینار کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 10 کروڑ کسانوں کو چار لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی پی ایم کسان سمان ندھی ملی ہے۔

...مزید دیکھیں
فضائیہ کا سخوئی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

فضائیہ کا سخوئی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

نئی دہلی، 6 مارچ (یو این آئی) آسام کے کاربی انگلونگ علاقے میں جمعرات کو فضائیہ کا  سخوئی-30 لڑاکا طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا جمعہ کی علی الصبح حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے فضائیہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ حادثہ جورہاٹ سے 60 کلومیٹر دور پیش آیا پائلٹ کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کی سمجھوتہ کرنے والی پالیسیوں نے خارجہ پالیسی کو کمزور کیا: کھڑگے، راہل

مودی کی سمجھوتہ کرنے والی پالیسیوں نے خارجہ پالیسی کو کمزور کیا: کھڑگے، راہل

نئی دہلی، 6 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملیکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر امریکی دباؤ میں کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ دار قوم کے طور پر ہندوستان نے ہمیشہ اپنے فیصلے خود کیے ہیں لیکن حالیہ دنوں میں جس طرح امریکہ کے اشاروں پر کام ہو رہا ہے، اس سے ایسا لگتا ہے کہ ہم اپنی سفارتی شاندار روایت کھو رہے ہیں مسٹر کھڑگے نے کہا، ’’ہندوستان کی اسٹریٹیجک خودمختاری اور قومی خودمختاری سنگین خطرے میں ہے کیونکہ وزیراعظم نریندر مودی کو ایپسٹین فائلز اور آڈانی کیس کے حوالے سے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
بے آبرو ہو کر سکسینہ دہلی سے لداخ گئے: عآپ

بے آبرو ہو کر سکسینہ دہلی سے لداخ گئے: عآپ

نئی دہلی، 6 مارچ (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو یہاں سے ہٹا کر لداخ بھیجے جانے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر سکسینہ بڑے بے آبرو ہو کر لداخ گئے ہیں عام آدمی پارٹی کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے جمعہ کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ دہلی سے بڑے بے آبرو ہو کر لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ لداخ چلے گئے۔

...مزید دیکھیں
ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس کے ذریعے ہندوستان میں اپنی چاکلیٹ فروخت کرے گی فن لینڈ کی کمپنی فیزر

ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس کے ذریعے ہندوستان میں اپنی چاکلیٹ فروخت کرے گی فن لینڈ کی کمپنی فیزر

نئی دہلی، 6 مارچ (یو این آئی) ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ (آر سی پی ایل) نے فن لینڈ کی صفِ اول کی فوڈ کمپنی 'فیزر' کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے آر سی پی ایل نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ اس معاہدے کے تحت فیزر ہندوستانی صارفین کے لیے پریمیم چاکلیٹ اور کنفیکشنری مصنوعات پیش کرے گی۔

...مزید دیکھیں
برطانوی وزیراعظم کا عراق جنگ سے سبق سیکھنا اچھی بات: میئر لندن

برطانوی وزیراعظم کا عراق جنگ سے سبق سیکھنا اچھی بات: میئر لندن

لندن، 6 مارچ (یو این آئی) میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا جنگ میں شریک نہ ہونا اور عراق جنگ سے سبق سیکھنا اچھی بات ہے جیو نیوز سے گفتگو سے کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ برطانیہ کی دیگر سیاسی جماعتیں امریکہ کے ساتھ جنگ میں جانا چاہتی ہیں۔

...مزید دیکھیں
ابھشیک شرما کو خود پر یقین رکھنا ہوگا: کپل دیو

ابھشیک شرما کو خود پر یقین رکھنا ہوگا: کپل دیو

نئی دہلی، 06 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کا خیال ہے کہ سلامی بلے باز ابھشیک شرما، جو اس وقت خراب فارم سے گزر رہے ہیں، انہیں احمد آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے فائنل سے قبل بروقت واپسی کے لیے "خود اعتمادی" کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

...مزید دیکھیں

سعودی پرو لیگ: دمک کی الریاض پر بڑی کامیابی، القادسیہ کا میچ پرواز کی منسوخی کے باعث ملتوی

06 Mar 2026 | 11:47 PM

دمام، 6 مارچ، (ّ یو این آئی)مشرقِ وسطیٰ میں جاری علاقائی کشیدگی اور فٹ بال لیگز کے التوا کے باوجود سعودی پرو لیگ کا سلسلہ جاری ہے۔ میچ ڈے 25 کے آغاز پر دمک نے الریاض کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر اہم پوائنٹس حاصل کر لیے، جبکہ القادسیہ اور الخلود کے درمیان ہونے والا میچ سفری مسائل کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا۔ابہا میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں دمک اور الریاض، جو پہلے ہی 16، 16 پوائنٹس کے ساتھ برابر تھے، آمنے سامنے تھے۔ دمک نے کھیل کے آغاز سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رکھی:.

ساحر لدھیانوی۔۔۔۔۔۔۔ تین آخری

07 Mar 2026 | 8:46 AM

ساحر لدھیانوی ہندی فلموں کے ایسے پہلے نغمہ نگار تھے جن کا نام ریڈیو سے نشر ہونے والے فرمائشی نغمہ میں دیا گیا۔ ساحر سے پہلے کسی نغمہ نگار کو ریڈیو سے نشر ہونے والے فرمائشی نغمہ میں اہمیت نہیں دی جاتی تھی ۔ ساحر نے اس کے لئے کافی جدو جہد کی جس کے بعد ریڈیو پر نشر نغموں میں گلوکار اور موسیقار کے ساتھ ساتھ نغمہ نگار کا نام بھی دیاجانے لگا، اس کے علاوہ وہ پہلے نغمہ نگار تھے جنہوں نے نغمہ نگاروں کے لئے رائیلٹی کے مطالبہ کو منوایا۔ .