
جموں،22جنوری(یو این آئی) ضلع ڈوڈہ کے خانی ٹاپ کے بلند و بالا پہاڑی علاقے میں جمعرات کے روز ایک ہولناک سڑک حادثے نے پوری ریاست کو سوگوار کر دیا، فوج کی ایک بُلٹ پروف گاڑی پھسل کر تقریباً 200 فٹ گہری کھائی میں گرگئی، جس کے نتیجے میں 10 بہادر فوجی اہلکار شہید جبکہ 11 شدید زخمی ہو گئے یہ افسوسناک حادثہ دوپہر کے قریب اُس وقت پیش آیا جب فوجی گاڑی بھدرواہ–چھمبہ شہاراہ پر ایک اعلیٰ چوکی کی طرف جا رہی تھی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی) پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو 27 جنوری کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے رہنماؤں کی ایک آل پارٹی میٹنگ طلب کریں گے یہ میٹنگ28 جنوری سے شروع ہورہے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل منعقد کی جا رہی ہے ایک باخبر ذریعے نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 22 جنوری (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مہاتما گاندھی قومی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا) کو ختم کرنے کے خلاف شروع ہوئی لڑائی میں وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہونے دینا ہے اور منریگا کی بحالی کے لیے سب کو متحد ہونا پڑے گا مسٹر گاندھی نے تخلیقی کانگریس کے سربراہ سندیپ دکشت کے زیر اہتمام "منریگا بچاؤ مورچہ" کے کارکنوں کے قومی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی چاہتی ہے کہ ملک میں جمہوریت، آئین اور 'ایک شخص ایک ووٹ' کا تصور ختم ہو جائے اور آزادی سے پہلے والا ہندوستان واپس لایا جائے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 22 جنوری (یواین آئی) دہلی کی ایک عدالت نے 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے دوران دارالحکومت کے جنک پوری اور وکاس پوری علاقوں میں تشدد بھڑکانے کے الزام میں سابق کانگریس رکن پارلیمنٹ سجن کمار کو جمعرات کو بری کر دیا خصوصی جج دگ وِنے سنگھ نے مختصر زبانی حکم سناتے ہوئے سجن کمار کو بری کیا انہوں نے کہا کہ مقدمے کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔
...مزید دیکھیں 
خصوصی تحریر:جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی حکام اب بھی امریکہ کے ساتھ "اچھے تجارتی معاہدے" پر کام کر رہے ہیں، جس کا وعدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈاؤس میں کیا تھا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی/داووس، 21 جنوری (یواین آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک شاندار شخص قرار دیا انہوں نے اشارہ دیا کہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدہ ان کے ایجنڈے کا ایک اہم حصہ ہے سوئٹزرلینڈ کے داووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ’منی کنٹرول‘ سے بات کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے ہند امریکہ تجارتی تعلقات کی پیشرفت پر اعتماد کا اظہار کیا اور نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان تجارتی بات چیت کی صورتحال کے بارے میں پوچھے جانے پر مثبت جواب دیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی ) انڈین گولف پریمیئر لیگ نے ملک میں گولف کے مستقبل کو تابناک بنانے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے 'گولف گروتھ انیشیٹو' (گولف کی ترقی کا منصوبہ) لانچ کر دیا ہے اس پروگرام کے لیے آئی جی پی ایل نے انڈین گولف یونین (آئی جی یو)، پروفیشنل گولفر ایسوسی ایشن آف انڈیا اور 'دی گولف فاؤنڈیشن' کے ساتھ اشتراک کیا ہے دہلی گولف کلب میں منعقدہ اس تقریب میں ٹینس کی دنیا کے عظیم کھلاڑی لینڈر پیس بھی موجود تھے۔
...مزید دیکھیں