Wednesday, Feb 18 2026 | Time 13:51 Hrs(IST)
Regional

ریاستی درجہ کی بحالی میں تاخیر سپریم کورٹ جانے پر مجبور کرسکتی ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر،21جون(یو این آئی) جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ فوری بحال کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اس معاملے میں مزید تاخیر کی گئی تو پارٹی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور ہوگی۔

کوکرناگ میں پارٹی کے بلاک سطحی کنونشن کے حاشیے پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا، ’ جموں و کشمیر میں عوامی حکومت کو قائم ہوئے آٹھ ماہ ہوچکے ہیں، لیکن اب تک ریاستی درجے کی بحالی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ جب ریاستی درجہ بحال ہو تو ہمیں وہ انتظامی اختیارات بھی حاصل ہوں جو مؤثر حکمرانی کے لیے ناگزیر ہیں۔
خاص خبریں
راجیہ سبھا کی 37 سیٹوں کے لیے 16 مارچ کو انتخابات ہوں گے

راجیہ سبھا کی 37 سیٹوں کے لیے 16 مارچ کو انتخابات ہوں گے

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) راجیہ سبھا کی 37 نشستوں کے لیے انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے۔

...مزید دیکھیں

صدرجمہوریہ نے وشاکھاپٹنم میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویومیں شرکت کی۔ 100 سے زائد ممالک کے جنگی جہازوں اورآبدوز مشقوں کا حصہ

حیدرآباد، 18 فروری (یواین آئی) اے پی کے ساحلی شہر وشاکھاپٹنم میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کا آغاز ہو گیا جہاں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کا عروج اور ہندوستان پر اس کے اثرات

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کا عروج اور ہندوستان پر اس کے اثرات

خصوصی تحریر: اسد مرزا
نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) بنگلہ دیش سے متوقع انتخابی نتائج آ چکے ہیں، الیکشن کمیشن نے 297 حلقوں کے انتخابی نتائج کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق بی این پی نے 209 جب کہ جماعت اسلامی نے 70 نشستیں حاصل کی ہیں۔

...مزید دیکھیں

ابتدائی کاروبار میں شیئر بازاروں میں گراوٹ

ممبئی، 18 فروری (یو این آئی) آئی ٹی کمپنیوں کے دباؤ کی وجہ سے بدھ کے روز مقامی شیئر بازاروں کے ابتدائی کاروبار میں گراوٹ درج ہوئی۔

...مزید دیکھیں

اسرائیلی وزیر خارجہ نے مغربی کنارے کو سرکاری اراضی قرار دینے پر مسلم ممالک کے مذمتی بیان کو بے بنیاد، گمراہ کن قرار دیا

تل ابیب، 18 فروری (یو این آئی/ اسپوتنک) اسرائیلی وزارت خارجہ نے مغربی کنارے میں اراضی کے رجسٹریشن کی کارروائی شروع کرنے کے اسرائیلی حکومت کے حالیہ فیصلے کی مذمت پر آٹھ مسلم ممالک کے مشترکہ بیان کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں

رنجی ٹرافی میں تاریخ رقم: جموں و کشمیر پہلی بار فائنل میں، عاقب نبی اور عبدالصمد کی شاندار کارکردگی

سری نگر،18فروری (یو این آئی) جموں و کشمیر کے کرکٹ حلقوں میں آج جشن کا ماحول ہے کیونکہ ریاست کی ٹیم نے رنجی ٹرافی کی تاریخ میں پہلی بار فائنل میں داخل ہو کر وہ کارنامہ انجام دیا ہے جس کا برسوں سے انتظار تھا۔

...مزید دیکھیں

منوج سنہا کی رنجی ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے پر جموں وکشمیر ٹیم کو مبارکباد

سری نگر، 18 فروری (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں وکشمیر کرکٹ ٹیم کو رانجی ٹرافی کے سیمی فائنل میچ میں جیت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

...مزید دیکھیں

گلگوٹیا یونیورسٹی کو روبو ڈاگ تنازعے کے بعد اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں ایکسپو اسٹال خالی کرنے کی ہدایت دی گئی۔

18 Feb 2026 | 12:48 PM

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) — گلگوٹیا یونیورسٹی کو اے آئی امپیکٹ سمٹ2026 کے ایکسپو ایریا میں اپنا اسٹال خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اقدام چینی ساختہ روبو ڈاگ کی نمائش سے متعلق تنازعے کے بعد کیا گیا ہے ۔ یہ کارروائی اُس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کی گئی جس میں مبینہ طور پر یونیورسٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ روبو ڈاگ اس کے سینٹر آف ایکسیلینس پروگرام کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ بعد میں پتا چلا کہ یہ روبو ڈاگ چینی روبوٹکس کمپنی یونی ٹری کی تیار کردہ مصنوعات میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل جاری بیان میں یونیورسٹی نے وضاحت کی تھی کہ حال ہی میں حاصل کیا گیا روبو ڈاگ کیمپس میں طلبہ .

ہندوستانی خواتین فٹ بال ٹیم آسٹریلوی کلبوں کے مدمقابل: ایشین کپ کی تیاریاں تیز

18 Feb 2026 | 1:46 PM

پرتھ، 18 فروری(یواین آئی ) ہندوستانی ویمنز قومی فٹ بال ٹیم 'اے ایف سی ویمنز ایشین کپ آسٹریلیا 2026' کی تیاریوں کے سلسلے میں آسٹریلیا کے مقامی کلبوں کے خلاف دو دوستانہ میچز کھیلے گی۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے مطابق ہندوستانی ٹیم بالترتیب 19 اور 23 فروری کو 'پرتھ ریڈ اسٹار ایف سی' اور 'پرتھ ازوری' کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ہندوستانی ٹیم جسے 'بلیو ٹائگریسز' کے نام سے جانا جاتا ہے، 11 فروری کو مغربی آسٹریلیا پہنچی۔ اس سے قبل ٹیم نے ترکیہ میں ایک طویل تربیتی کیمپ مکمل کیا جہاں انہوں نے مختلف یورپی ممالک کے کلبوں کے خلاف 6 میچز کھیلے۔ ہندوستان نے یوکرین، روس، سوئٹزرلینڈ.

للا اینتھم: اے وارننگ فرام صوبیدارکا نیا ویڈیو جاری

18 Feb 2026 | 1:31 PM

ممبئی، 18 فروری (یو این آئی) پرائم ویڈیو نے ’للا اینتھم: اے وارننگ فرام صوبیدار‘ کی کامیابی کے بعد ایک نیا زبردست ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز شکھر دھون اور بالی ووڈ اداکار انل کپور صوبیدار ارجن موریہ کے باوقار انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں فلم کا مرکزی پیغام اپنی جگہ ڈٹے رہنا اور کبھی پیچھے نہ ہٹنا پیش کیا گیا ہے۔.

دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے تین لوگوں کی موت

18 Feb 2026 | 1:37 PM

سورج پور، 18 فروری (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے سورج پور میں منگل کی رات سردی سے بچنے کے لیے کوئلہ جلا کر سونے کے بعد دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقہ کے کوٹ چندر پور میں پیش آیا۔ .