RegionalPosted at: Jun 25 2025 9:28AM بھجن لال نے ایمرجنسی کے دوران جدوجہد کرنے والے محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کیا
جے پور 25 جون (یواین آئی) راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نےایمرجنسی کے دوران جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنے والے محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
بدھ کو سوشل میڈیا کے ذریعے ان محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مسٹر شرما نے کہا کہ ہندوستان کی عظیم جمہوری تاریخ پر سیاہ باب 'ایمرجنسی' 1975 میں اسی دن کانگریس حکومت نے ملک پر نافذ کی تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب آزادی اظہار، شہری حقوق اور آئینی اقدار کو کچل دیا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’اس تاریک دور میں تمام تر غیر انسانی اذیتوں اور جبر کے باوجود جمہوریت کی بحالی کے لیے جن وقف محب وطنوں نےبے مثال ہمت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جدوجہد کی، ان سب کو خراج عقیدت۔‘‘
یواین آئی۔الف الف