RegionalPosted at: Jun 25 2025 10:30AM سری نگر – جموں قومی شاہراہ بند، بحالی کا کام جاری

سری نگر، 25 جون (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ کو مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے تاہم ٹریفک کو بحال کرنے کا کام جاری ہے۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر مہاڑ اور رام بن میں بھاری بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں طرف سے گاڑیوں کی نقل و حمل کو روک دیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کرنے کے لئے کام جاری ہے۔حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ موسم ٹھیک ہونے اور روڈ صاف ہونے تک شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں 27 جون تک بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران صوبہ جموں میں بھاری بارشیں متوقع ہیں۔
یو این آئی ایم افضل