Monday, Mar 16 2026 | Time 11:54 Hrs(IST)
Regional

سچن پائلٹ کی قیادت میں منشیات مخالف مہم کا آغاز

چتور گڑھ، 7 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری اور راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی منشیات کی لت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اتوار کے روز اپنے یومِ پیدائش کے موقع پر ’’یواؤں کا یدھ، ڈرگز کے ورودھ‘‘ مہم کا آغاز کیا۔

سچن پائلٹ نے اپنی والدہ رما پائلٹ کے ساتھ شری ساںولیاجی کے درشن کر کے جنم دن منایا اور بعد میں منعقدہ کارکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ریاست بھی پنجاب کی طرح منشیات کی لپیٹ میں آتی جا رہی ہے، جو ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔
منشیات کی لت اسکولی بچوں سے لے کر نوجوانوں تک پھیل رہی ہے، جو آنے والی نسلوں کے لیے خطرناک ہے۔
خاص خبریں
چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کا اعلان، ووٹنگ 9 سے 29 اپریل کے درمیان ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی

چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کا اعلان، ووٹنگ 9 سے 29 اپریل کے درمیان ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی

نئی دہلی، 15 مارچ (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرالہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کی کل 824 اسمبلی سیٹوں کے لیے عام انتخابات 9 اپریل سے 29 اپریل کے درمیان ہوں گے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے اتوار کے روز یہاں خصوصی پریس کانفرنس میں اسمبلی انتخابات کے شیڈیول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آسام کی 126 سیٹوں، کیرالہ کی 140 سیٹوں اور پڈوچیری کی 30 سیٹوں کے لیے 9 اپریل کو ایک ہی مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ، راہل گاندھی نے وزیر اعظم کو خط لکھا

کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ، راہل گاندھی نے وزیر اعظم کو خط لکھا

نئی دہلی، 15 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بہوجن تحریک کے سرکردہ رہنما کانشی رام کی جینتی کے موقع پر خط لکھ کر انہیں بعد از مرگ ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا ہے راہل گاندھی نے اپنے خط میں کہا کہ سماجی انصاف کے عظیم مجاہد اور بہوجن بیداری کے رہنما کانشی رام جی نے ہندوستانی سیاست کی نوعیت بدلنے میں تاریخی کردار ادا کیا۔

...مزید دیکھیں
عوامی شراکت داری سے ہی 'ترقی یافتہ  ہندوستان' کا عزم پورا ہو سکتا ہے: چراغ پاسوان

عوامی شراکت داری سے ہی 'ترقی یافتہ ہندوستان' کا عزم پورا ہو سکتا ہے: چراغ پاسوان

نئی دہلی،15 مارچ (یواین آئی )دارالحکومت نئی دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں واقع ماولنکر آڈیٹوریم میں 'جن کلیان مورچہ' کی جانب سے "ایک شام ملک کے نام" کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا بنیادی مقصد 'ترقی یافتہ بھارت' کے تصور کو عوام تک پہنچانا اور قومی تعمیر میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی کرنا تھا اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 11 افراد کو 'جن کلیان سمان' سے نوازا گیا۔

...مزید دیکھیں
ایران کا بڑا بیان: بغیر ضمانت اور ہرجانے کے جنگ کا خاتمہ ممکن نہیں

ایران کا بڑا بیان: بغیر ضمانت اور ہرجانے کے جنگ کا خاتمہ ممکن نہیں

تہران، 15 مارچ (یواین آئی) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ موجودہ جنگ کا خاتمہ تبھی ممکن ہے جب اس بات کی پختہ ضمانت دی جائے کہ حملے دوبارہ نہیں دہرائے جائیں گے عراقچی نے ایک معروف عربی اخبار ’العربی الجدید‘ سے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ جنگ کا اختتام اسی وقت ممکن ہے جب حملوں کے دوبارہ نہ ہونے کی ضمانت دی جائے۔

...مزید دیکھیں
ایران کا 'موزیک ڈیفنس' اور 'چوتھا جانشین' ماڈل

ایران کا 'موزیک ڈیفنس' اور 'چوتھا جانشین' ماڈل

خصوصی مضمون : اسد مرزا
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری جنگ میں دو اصطلاحات جن کو اہمیت حاصل ہوئی ہے وہ ہیں جنگی حکمت عملی کا "موزیک ڈیفنس" ماڈل اور لیڈر شپ کا "چوتھا جانشین" ماڈل، یہ دونوں اب تک جنگ میں ایرانی حکومت کی کامیابی کو ظاہر کر چکے ہیں جیسے جیسے امریکہ-اسرائیل بمقابلہ ایران تنازعہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، ایران کے عدم ارتکاز "موزیک ڈیفنس"یعنی کہ ایک نیا دفاعی نظام اور "چوتھے جانشین" یعنی کہ پرتوں والے لیڈر شپ ماڈل اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ قیادت کے نقصانات کے باوجود فوجی کارروائیاں اور حکومت پر کنٹرول کیسے جاری رکھا جائے۔

...مزید دیکھیں
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ مدھو ملہوترا 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ مدھو ملہوترا 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

ممبئی ، 15 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ مدھو ملہوترا 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں انہوں نے حال ہی میں آخری سانس لی اور ہندی فلموں میں اپنی یادگار اداکاری کے باعث مداحوں کے دلوں میں ایک نمایاں مقام چھوڑ گئیں مدھو ملہوترا نے اگرچہ نسبتاً کم فلموں میں کام کیا، لیکن ان میں سے کئی فلمیں باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئیں۔

...مزید دیکھیں
مسلم سماج کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم، اتحاد اور معاشی خود کفالت ہے:ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی

مسلم سماج کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم، اتحاد اور معاشی خود کفالت ہے:ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی

ممبئی، 15 مارچ (یواین آئی) ممبئی کی سیاسی اور سماجی زندگی میں کئی ایسی شخصیات موجود ہیں، جنہوں نے طویل عرصے تک عوامی خدمت، سماجی سرگرمیوں اور سیاسی جدوجہد کے ذریعے اپنی ایک الگ شناخت قائم کی ہے ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی انہی نمایاں اور تجربہ کار شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں۔

...مزید دیکھیں

اسٹار پلس نے نئے شو "تم دینا ساتھ میرا" کا اعلان کیا

16 Mar 2026 | 10:12 AM

ممبئی، 16 مارچ (یو این آئی) اسٹار پلس ناظرین کے لیے ایک نیا شو "تم دینا ساتھ میرا" لے کر آرہا ہے۔ مداحوں کے پسندیدہ اداکار سریتی جھا اور شبیر اہلوالیا طویل عرصے کے بعد دوبارہ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔حال ہی میں جاری کردہ پرومو میں ان کی پہلی ملاقات کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔.