
نئی دہلی، 12 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے شیخ حمد کو ایک دور اندیش سیاست داں قرار دیا جنہوں نے قطر کو ایک خوشحال اور جدید ملک میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ہندستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بھی مضبوط کیا تھا وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر پوسٹ کیے گئے ایک تعزیتی پیغام میں شیخ حمد کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور قطر کی قیادت، شاہی خاندان اور وہاں کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
...مزید دیکھیں 
جموں، 12 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے یہ کہتے ہوئے کہ "اب بہت ہو چکا"، ریاستی درجہ کی بحالی کے مطالبے کو تیز کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران 20 جولائی سے "دہلی چلو" تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اب مزید اس بات کا انتظار نہیں کر سکتے کہ مرکز اپنے وعدے کو کب پورا کرے گا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 12 جولائی (یواین آئی) تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل 13 سے 17 جولائی تک اسپین، بیلجئیم اور فن لینڈ کے دورے پر جانے والے ایک اعلیٰ سطحی ہندستانی تجارتی وفد کی قیادت کریں گے یہ دورہ یورپ میں اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے ہندستان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، جدت طرازی اور پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 12 جولائی( یو این آئی) مجموعی صحت کی دیکھ بھال میں ہومیوپیتھی کا رول بہت اہم ہے، ہومیوپیتھی دنیا کا دوسرا سب سے بڑا طبی نظام ہے، جس پر لاکھوں لوگ اس کے محفوظ اور جامع شفا یابی کے نقطہ نظر کے سبب اعتماد کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہارگوا و میزورم کے سابق گورنر پی ایس سری دھرن پلئی نے ڈاکٹر ایس سی دیب ہومیو ریسرچ لیبارٹری پرائیویٹ لمیٹڈ کی 26 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ یہ لیبارٹری ہومیوپیتھی کے فروغ میں جی جان سے لگی ہوئی ہے اور ساتھ ہی یہ کمپنی انسانیت کی خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔
...مزید دیکھیں 
لندن، 12 جولائی (یو این آئی) برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی رہائش گاہ، جہاں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان اور ان کے خاندان کے ساتھ کئی برس تک مقیم رہے، فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس پرتعیش جائیداد کی قیمت 25 ملین برطانوی پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) نیشنل اکالی دل نے تنظیم کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے دہلی سمیت ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں میٹنگیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کا اعلان دل کے قومی صدر مسٹر پرم جیت سنگھ پمّا نے کیا، انہوں نے بتایا کہ میٹنگوں کے ذریعے بڑی تعداد میں نئے اراکین کو تنظیم سے جوڑا جائے گا اور مختلف ریاستوں میں تنظیم کو وسعت دی جائے گی، مسٹر پرم جیت سنگھ پمّا نے کہا کہ نیشنل اکالی دل طویل عرصے سے عام عوام کے مسائل اور سماجی امور کو نمایاں طور پر اٹھاتا آ رہا ہے۔
...مزید دیکھیں 
تہران، 12 جولائی (یو این آئی) ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ یکطرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا ہے انہوں نے اپنے بیان میں زور دیا کہ معاہدوں پر عمل درآمد ضروری ہے، بصورت دیگر اس کی قیمت چکانا ہوگی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے لکھا، "ہم پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ یا اپنے وعدے پورے کریں یا پھر اس کی قیمت چکائیں۔
...مزید دیکھیں