
نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) مرکزی وزیرِ خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ جیو پولیٹیکل (جغرافیائی سیاسی) تصادموں کے سب سے زیادہ منفی اثرات ترقی پذیر ممالک اور گلوبل ساؤتھ پر پڑتے ہیں اور انہیں ایسے اثرات سے بچانے کے لیے مربوط عالمی اقدامات کی ضرورت ہے محترمہ نرملا سیتا رمن یہاں سے 'گلوبل کنورجنس فار گروتھ سمٹ' کی ورچوئل میٹنگ سے خطاب کر رہی تھیں جی7 کے اجلاس سے قبل میزبان فرانس کی صدارت میں جمعرات کی شام منعقدہ اس میٹنگ میں دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے علاوہ ہندوستان، برازیل, چین، جنوبی کوریا، کینیا اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نمائندوں نے شرکت کیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے بین الاقوامی سمندری حدود میں تین دنوں کے اندر تین جہازوں پر ہوئے امریکی حملوں میں تین ہندوستانی ملاحوں کی موت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی حیران کن ہے اور انہیں اپنی خاموشی توڑنی چاہیے مسٹر گاندھی نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ”بین الاقوامی سمندری حدود میں تین دن میں تین جہازوں پر امریکی حملوں میں تین ہندوستانیوں کی موت ہو گئی اور ہمارے ’کمپرومائزڈ پی ایم‘ ایک لفظ تک نہیں بولے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بچہ مزدوری کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں یہ تشویشناک صورتحال دیکھنے میں آئی ہے کہ بچوں کو دوبارہ استحصالی مزدوری کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور اس برائی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی سخت ضرورت ہے کانگریس صدر نے کہا کہ بچوں کو استحصال سے بچانے کی ذمہ داری سب کی ہے۔
...مزید دیکھیں 
خصوصی تحریر: جینت رائے چودھری
کولکاتہ، 12 جون (یو این آئی) بنگلہ دیش میں ہندوستان کے نو مقرر ہائی کمشنر دنیش تریویدی اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے جمعہ کو کولکاتہ سے جیسور کے راستے سڑک کے ذریعے ڈھاکہ روانہ ہوئے یہ راستہ دونوں ممالک کی نصف صدی سے زائد پر محیط مشترکہ تاریخ کا امین سمجھا جاتا ہے ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں کی قومی یادداشت میں جیسور کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو کانگریس رہنما محترمہ میناکشی نٹراجن کی اس عرضی کو مسترد کر دیا، جس میں انہوں نے مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا الیکشن کے لیے اپنی نامزدگی منسوخ کیے جانے کو چیلنج کیا تھا تاہم، عدالت نے انہیں یہ چھوٹ دی ہے کہ وہ عوامی نمائندگی ایکٹ (پیپلز ریپریزنٹیشن ایکٹ) کے تحت انتخابی عرضی (الیکشن پٹیشن) دائر کر کے اس معاملے کو آگے بڑھا سکتی ہیں۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کے پیش نظر حکومت نے دونوں قیمتی دھاتوں کی درآمدی محصولات یعنی امپورٹ ڈیوٹی کی قیمت میں کمی کر دی ہے درآمدی محصولات کی قیمت وہ قیمت ہے جس کی بنیاد پر ایسی منتخب اشیاء پر درآمدی محصول عائد کیا جاتا ہے جن کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں مسلسل تبدیل ہوتی رہتی ہے سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز کی جانب سے جمعرات کی رات جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سونے کی درآمدی قیمت اب 1,343 ڈالر فی 10 گرام ہوگی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) کانگریس نے جموں و کشمیر میں پارٹی میں ڈسپلن شکنی اور پارٹی مخالف سرگرمیوں سے جڑے معلومات کی جانچ پڑتال کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہےکانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعہ کو بتایا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھرگے نے کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کو منظوری دی ہے اور کمیٹی کو فوری اثر سے اپنا کام شروع کرنے کے لیے کہا ہے۔
...مزید دیکھیں