Wednesday, Nov 12 2025 | Time 19:00 Hrs(IST)
Regional

سڑک حادثے میں زخمی دو گاؤں والوں کی سی آر پی ایف اہلکاروں نے بچائی جان

دنتے واڑہ، 6 اکتوبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع کے ہتال کوڈوم گاؤں کے قریب ساتدھار میں پیش آئے سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے دو گاؤوں والوں کی سی آر پی ایف اہلکاروں نے بروقت طبی امداد فراہم کرکے جان بچائی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی آر پی ایف کی 195ویں بٹالین کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور دونوں زخمی دیہی افراد کو اپنے کیمپ لے گئے۔
کیمپ کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وگیش ترپاٹھی نے زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
خاص خبریں
بھوٹان سے واپس آتے ہی مودی نے اسپتال میں دہلی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

بھوٹان سے واپس آتے ہی مودی نے اسپتال میں دہلی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

نئی دہلی، 12 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بھوٹان کے اپنے دورے سے واپسی پر بدھ کو یہاں لوک نائک جے پرکاش اسپتال کا دورہ کیا اور دہلی دھماکے میں زخمی ہونے والے لوگوں سے ملاقات کی مسٹر مودی دھماکے کے ایک دن بعد منگل کو بھوٹان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوئے تھے اور آج دوپہر واپسی پر وہ زخمیوں سے ملنے ایئرپورٹ سے سیدھے اسپتال گئے ڈاکٹروں اور اہلکاروں نے انہیں علاج سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی اور بھوٹان کے راجہ نے توانائی اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا

وزیر اعظم مودی اور بھوٹان کے راجہ نے توانائی اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا

تھمپو، 12 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو بھوٹان کے کنگ چہارم ڈروک گیلپو جگمے سنگے وانگچک کے ساتھ توانائی، تجارت، ٹیکنالوجی اور کنیکٹیویٹی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
دہلی دھماکہ کیس میں اب تک 15 گرفتار، تین حراست میں

دہلی دھماکہ کیس میں اب تک 15 گرفتار، تین حراست میں

نئی دہلی، 12 نومبر ( یو این آئی )دہلی میں ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں، جو مبینہ طور پر جیشِ محمد کے لیے کام کرنے والے ایک "ڈاکٹر دہشت گرد ماڈیول" سے منسلک بتایا جا رہا ہے، اب تک 15 افراد کو گرفتار اور تین کو حراست میں لیا گیا ہے یہ گرفتاریاں جموں و کشمیر پولیس نے کی ہیں اور اب تک کل 56 ڈاکٹروں سے پوچھ گچھ ہو چکی ہے اس ماڈیول پر پیر کی شام 6 بج کر 52 منٹ پر لال قلعے میں ہونے والے دھماکے کا الزام ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان، امریکہ اور جاپان کے ساتھ  مالابار 2025 میں آسٹریلیا بھی شامل ہوا

ہندوستان، امریکہ اور جاپان کے ساتھ مالابار 2025 میں آسٹریلیا بھی شامل ہوا

نئی دہلی، 12 نومبر (یواین آئی) ہندوستان، جاپان اور امریکہ کے ساتھ مالابار مشق میں آسٹریلیا بھی شامل ہوگیا ہے یہ ایک بڑی بحری مشق ہے جو ہند بحرالکاہل کے خطے میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعاون کی عکاسی کرتی ہے اس مشق کو علاقائی شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے اور سمندری ڈومین میں اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے سرکاری ذرائع نے کہا، "مالابار مشق آسٹریلیا اور ہمارے ساتھی ممالک کو مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے، اجتماعی صلاحیتوں کو ہم آہنگ کرنے اور عالمی رابطوں میں پائے جانے والے خلاء کو دور کرکے ہند-بحرالکاہل کی سلامتی کو مضبوط کرنے کے قابل بناتی ہے۔

...مزید دیکھیں
کولگام میں جماعت اسلامی سے وابستہ ارکان کے گھروں پر چھاپے: پولیس

کولگام میں جماعت اسلامی سے وابستہ ارکان کے گھروں پر چھاپے: پولیس

سری نگر،12 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں 2 سو سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے۔

...مزید دیکھیں
وادی بھر میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، سینکڑوں مقامات پر بیک وقت چھاپے، متعدد افراد گرفتار، قابلِ اعتراض مواد ضبط

وادی بھر میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، سینکڑوں مقامات پر بیک وقت چھاپے، متعدد افراد گرفتار، قابلِ اعتراض مواد ضبط

سری نگر،12نومبر(یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے وادی کے تقریباً تمام اضلاع میں ایک بڑے اور مربوط آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم جماعتِ اسلامی کے خلاف منظم کارروائی انجام دی۔

...مزید دیکھیں
اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا سلسلہ جاری

اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا سلسلہ جاری

ممبئی، 12 نومبر (یو این آئی) بیرون ملک سے ملنے والے مثبت اشاروں اور امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی امید میں بدھ کو مقامی اسٹاک مارکیٹوں میں ابتدائی تجارت میں اضافہ دیکھا گیا اور ہی بی ایس ای کا سینسیکس 500 پوائنٹس سے زیادہ اچھل گیا۔

...مزید دیکھیں

جامعہ ملیہ اسلامیہ کاپائیدار اضافی مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹری چار اعشاریہ صفر کے موضوع ڈاٹل آن لائن فیکلٹی ڈولپمنٹ پروگرام کا افتتاح

12 Nov 2025 | 5:08 PM

نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) ڈپارٹمنٹ آف میکانیکل انجینئرنگ،فیکلٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ’ایڈوانسمینٹس اینڈ اپلی کیشنس آف سسٹین ایبل ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹری فور پوائنٹ زیرو‘ کے موضوع کے پر اے آئی سی ٹی ای کا اسپانسر ڈ ائل ہفتے کا آن لائن فیکلٹی ڈولپمنٹ پروگرام(ایف ڈی پی) کا افتتاح کیا۔.

صدر جمہوریہ نے انگولا کی آزادی کی50ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی

12 Nov 2025 | 6:48 PM

نئی دہلی، 12 نومبر(یو این آئی) صدر جواؤ مینول گونسالویس لورینسو کی دعوت پر ہندوستانی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج انگولا کی آزادی کی 50ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی۔ لوانڈا کے پراثا دا ریپبلیکا میں منعقد ہونے والی ایک رنگا رنگ تقریب میں صدر جمہوریہ مرمو نے صدر لورینسو کے ساتھ مل کر انگولا کی فوجی اور ثقافتی روایات کی شاندارپیش کش کا مشاہدہ کیا ۔.

سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو فل پروف سیکورٹی فراہم کی جارہئ ہے: محسن نقوی

12 Nov 2025 | 6:52 PM

اسلام آباد،12نومبر (یو این آئی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے اسٹيٹ گیسٹ ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سری لنکا اور پاکستان کرکٹ ٹیمز کے مینجرز، سی او او، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس شریک ہوئے۔ چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے سری لنکا ٹیم کو سیکیورٹی پر بریفنگ دی۔ سری لنکن ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا.