Friday, Nov 14 2025 | Time 23:33 Hrs(IST)
Regional

اے آئی پر مبنی مصنوعی ویڈیو کے استعمال پر ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل کرنے کی ہدایات

جے پور، 9 اکتوبر (یو این آئی) راجستھان کے چیف الیکشن افسر نوین مہاجن نے بتایا کہ انتخابی کمیشن نے باراں ضلع کی انتا اسمبلی ضمنی انتخاب میں سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل کی شفافیت اور غیر جانبداری برقرار رکھنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی آلات کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

مہاجن نے بتایا کہ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ حریف جماعتوں یا امیدواروں کو نشانہ بنانے والی آرٹیفیشل یا ڈیپ فیک ویڈیوز کا استعمال صرف ماڈل ضابطہ اخلاق اور متعلقہ ہدایات کے دائرے میں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ انتا اسمبلی ضمنی انتخاب-2025 کے اعلان کے ساتھ ہی چھ اکتوبر سے ماڈل ضابطہ اخلاق لاگو ہو گیا ہے۔
خاص خبریں
بہار میں ملا زبردست مینڈیٹ نئے عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کی طاقت دے گا: وزیر اعظم

بہار میں ملا زبردست مینڈیٹ نئے عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کی طاقت دے گا: وزیر اعظم

نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی جیت کو اچھے حکمرانی، ترقی، عوامی فلاح اور سماجی انصاف کی جیت قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بڑی جیت اتحاد کو نئے عزم اور زیادہ طاقت کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے کا حوصلہ فراہم کرے گی وزیراعظم مودی نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، 'اچھی حکمرانی کی جیت ہوئی ہے، ترقی کی جیت ہوئی ہے، عوامی فلاح کی سوچ کی جیت ہوئی ہےاور سماجی انصاف کی جیت ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
نتیش نے بہار اسمبلی انتخاب میں این ڈی اے کو ملی بھاری جیت کے لئے ریاست کی عوام کاشکریہ ادا کیا

نتیش نے بہار اسمبلی انتخاب میں این ڈی اے کو ملی بھاری جیت کے لئے ریاست کی عوام کاشکریہ ادا کیا

پٹنہ، 14 نومبر (یواین آئی) بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اسمبلی انتخاب میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو ملی بھاری جیت کے لئے ریاست کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے مسٹر کمار نے ایکس پر لکھاکہ ” بہار اسمبلی انتخاب2025 میں ریاست کے لوگوں نے ہمیں بھاری اکثریت دے کر ہماری حکومت پر اعتماد  ظاہر کیا ہے اس کے لئے ریاست کے تمام معزز ووٹروں کو میرا سلام اوردل سے شکریہ“۔

...مزید دیکھیں
ہم بہار میں عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں: کھڑگے

ہم بہار میں عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں: کھڑگے

نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے جمعہ کے روز کہا کہ کانگریس پارٹی ریاستی اسمبلی انتخابات میں بہار کے عوام کے فیصلے کا احترام کرتی ہے مسٹر ملک ارجن کھڑگے نے یہاں جاری پریس بیان میں کہا، "بہار کے عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے، ہم ان طاقتوں کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے جو آئینی اداروں کا غلط استعمال کرتے ہیں اور جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
’وِکسِت بِہار‘ پر یقین رکھنے والے ہر شہری کی جیت ہے: امت شاہ

’وِکسِت بِہار‘ پر یقین رکھنے والے ہر شہری کی جیت ہے: امت شاہ

نئی دہلی، 14 نومبر(یو این آئی) وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار میں این ڈی اے کی جیت کو ’کارکردگی کی سیاست‘ کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشامدی سیاست کر کے عوام کو گمراہ کرنے والوں کو بہار کی عوام نے سخت جواب دیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ جیت ’وِکسِت بہار‘پر یقین رکھنے والےبہار کے ہر شہری کی جیت ہے مسٹر شاہ نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’یہ ’وِکست بہار‘ میں یقین رکھنے والے ہر بہارواسی کی جیت ہے۔

...مزید دیکھیں
نڈّا نے بہار میں این ڈی اے کی شاندار کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا

نڈّا نے بہار میں این ڈی اے کی شاندار کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈّا نے بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو ملنے والی بڑی کامیابی پر ریاست کی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ مینڈیٹ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ’’ڈبل انجن حکومت‘‘ کی ترقی پسند اور فلاحی پالیسیوں پر عوام کے یقین کی مہر ہے مسٹر نڈّا نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا،’’بہار کی عوام کو میرا پرنام! جے سیا رام! بہار میں این ڈی اے کو ملنے والا تاریخی اعتماد اس بات کا مظہر ہے کہ عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں چلنے والی ڈبل انجن حکومت کی ترقی اور عوامی فلاح کی پالیسیوں پر مکمل بھروسہ ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بہار نتائج میں عرب آمرانہ انتخابات کی جھلک، ہندستان میں جمہوری عمل بے معنی ہوتا جا رہا ہے

بہار نتائج میں عرب آمرانہ انتخابات کی جھلک، ہندستان میں جمہوری عمل بے معنی ہوتا جا رہا ہے": محمد ادیب"

نئی دہلی 14 نومبر(یو این آئی) بہار اسمبلی انتخابات کے غیرمعمولی اور یکطرفہ نتائج پر اپنے شدید ردِّعمل کا اظہار کرتے ہوئے انڈین مسلمس فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے چیئرمین اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے الزام لگایا کہ بہار میں سامنے آئے انتخابی نتائج جمہوری ڈھانچے کے لیے سنگین سوالات کھڑے کرتے ہیں محمد ادیب نے کہا کہ: "جس نوعیت کے نتائج بہار میں دیکھنے کو ملے ہیں، وہ ہمیں ان عرب ممالک کی یاد دلاتے ہیں جہاں بادشاہت یا ڈکٹیٹرشپ کے زیرِ سایہ انتخابات محض رسمی کارروائی ہوتے ہیں اور جہاں حکمراں جماعت کے حق میں 90 فیصد ووٹ ڈالے جاتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
بہار اسمبلی انتخابات: دہلی بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جشن کا ماحول

بہار اسمبلی انتخابات: دہلی بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جشن کا ماحول

نئی دہلی، 14 اکتوبر (یو این آئی) دارالحکومت دہلی میں واقع بی جے پی کے قومی ہیڈکوارٹر میں جشن کا ماحول ہے، کیوں کہ بہار اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے رجحانات سامنے آچکے ہیں، پارٹی کے لیڈران مٹھائی تقسیم کر کے خوشیوں کا اظہار کر رہے ہیں ووٹوں کی گنتی کے رجحانات سے پرجوش بی جے پی کے لیڈران اور کارکن ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں اور مٹھائی کھلا کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
برطانیہ کے بادشاہ چارلس آج اپنی 77 ویں سال گرہ منا رہے ہیں

برطانیہ کے بادشاہ چارلس آج اپنی 77 ویں سال گرہ منا رہے ہیں

14 Nov 2025 | 7:33 PM

لندن، 14 نومبر (یو این آئی) برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم آج جمعے کے روز اپنا 77 واں یومِ پیدائش ویلز کے سفر کے ساتھ منائیں گے، جہاں وہ اپنی گزشتہ برسوں کی ذاتی کامیابیوں کو یاد کر سکتے ہیں۔ ان کامیابیوں کے باوجود، اکثر خاندانی تنازعات، چھوٹے بھائی پرنس اینڈریو کے اسکینڈلز اور اپنی صحت کے مسائل نے ان کی توجہ سمیٹ رکھی ہے۔ .

انڈیا اے نے متحدہ عرب امارات کو 144 رنز سے شکست دی

14 Nov 2025 | 11:21 PM

دوحہ، 14 نومبر (یو این آئی ) اوپنر ویبھو سوریونشی کی 144 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت انڈیا اے نے جمعہ کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 148 رنز سے شکست دی۔ انڈیا اے نے 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 297 رنز کا بڑا مجموعہ بنایا، جبکہ متحدہ عرب امارات صرف سات وکٹوں پر 149 رنز بنا سکا۔ ویبھو کو ان کی شاندار اننگز کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ .

اداکار دھرمیندر کی نجی زندگی کی خلاف ورزی پر پولیس میں شکایت درج

14 Nov 2025 | 7:40 PM

ممبئی، 14 نومبر (یو این آئی) انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن (آئی ایف ٹی ڈی اے) نے کچھ صحافیوں اور میڈیا اہلکاروں کے خلاف دھرمیندر کی بیماری کے دوران ان کی نجی زندگی کی مبینہ خلاف ورزی پر پولیس میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔ دھرمیندر حال ہی میں بیماری کے بعداسپتال میں داخل تھے۔.

گاؤں والوں نے گندم اور چاول بیچ کر بچے کے علاج کے لیے رقم اکٹھی کی

14 Nov 2025 | 11:04 PM

بھنڈ، 14 نومبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے بھینڈ ضلع کے گورمی تھانہ علاقے کے تحت آچھائی گاؤں میں انسانیت کی مثال پیش کرتے ہوئے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ گاؤں کا پانچ سالہ بچہ کاوش بھدوریا کھیلتے ہوئے گھر کی چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ خراب مالی حالات اور والد کی ذہنی صحت کی وجہ سے خاندان فوری علاج کرانے سے قاصر تھا۔ .