
نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) قومی دارالحکومت میں لال قلعہ کے سامنے ٹریفک سگنل پر پیر کی شام ایک کار میں ہوئے زبردست دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک جبکہ 24 دیگر زخمی ہوگئے یہ دھماکہ ایک آئی20 کار میں ہوا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور کچھ گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی میں لال قلعہ کے پاس ٹریفک سگنل پر پیر کی شام ہوئے دھماکے میں جان گنوانے والوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ’’دہلی میں آج شام ہوئے دھماکے میں جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے میں ان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) دہلی میں لال قلعے کے سامنے پیر کی شام ہوئے دھماکے کے بعد مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ اس واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جائے گی مسٹر شاہ نے حکومت کی جانب سے جاری پہلے ردِعمل میں کہا کہ ’’ہم تمام امکانات کو تلاش کر رہے ہیں اور تمام خدشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس کی گہرائی سے تفتیش کی جائے گی تمام پہلوؤں کی فوری جانچ کی جائے گی اور تفتیش کے نتائج عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں حزبِ اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے پیر کے روز دہلی دھماکے کے واقعے پر گہری تعزیت کا اظہار کیا مسٹر کھڑگے نے کہا ’’دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے پاس ہوئے کار دھماکے کی خبر سن کر بے حد دکھ ہوا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) نے پیر کی شام دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہوئے دھماکے پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا، "لال قلعہ کے پاس ہوئے دھماکے کی خبر انتہائی تشویشناک ہے بتایا جا رہا ہے کہ اس میں کچھ لوگوں کی جانیں گئی ہیں، جو بہت افسوسناک ہے پولیس اور حکومت کو فوراً یہ جانچ کرنی چاہیے کہ یہ دھماکہ کیسے ہوا اور کیا اس کے پیچھے کوئی بڑی سازش تو نہیں ہے۔
...مزید دیکھیں 
سری نگر،10نومبر(یو این آئی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوئے خوفناک دھماکے پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں کئی افراد جاں ہلاک اور زخمی ہوئے عمر عبداللہ نے ایکس پر لکھا:’میں دہلی دھماکے کی خبر سن کر شدید رنجیدہ ہوں اس سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی ہے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
...مزید دیکھیں 
سری نگر،10نومبر(یو این آئی) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوئے کار دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے محبوبہ مفتی نے اپنے ایک بیان میں کہا،’دہلی میں پیش آئے المناک کار دھماکے کی خبر سن کر دل بے حد رنجیدہ ہے، جس میں آٹھ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی لوگ زخمی ہوئے۔
...مزید دیکھیں