RegionalPosted at: Nov 10 2025 11:06PM پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا دہلی دھماکے پر اظہار افسوس، متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت
سری نگر،10نومبر(یو این آئی) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوئے کار دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے محبوبہ مفتی نے اپنے ایک بیان میں کہا،’دہلی میں پیش آئے المناک کار دھماکے کی خبر سن کر دل بے حد رنجیدہ ہے، جس میں آٹھ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی لوگ زخمی ہوئے۔ میرا دل اُن خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، کوئی لفظ ان کے درد کو کم نہیں کرسکتا۔ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں اور امید کرتی ہوں کہ اس سانحے کی وجوہات جلد سامنے آئیں گی۔‘
یو این آئی، ارشید بٹ