RegionalPosted at: Nov 10 2025 11:06PM وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا دہلی دھماکے پر اظہار افسوس، ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی
سری نگر،10نومبر(یو این آئی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوئے خوفناک دھماکے پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں کئی افراد جاں ہلاک اور زخمی ہوئے عمر عبداللہ نے ایکس پر لکھا:’میں دہلی دھماکے کی خبر سن کر شدید رنجیدہ ہوں اس سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی ہے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔‘
واضح رہے کہ پیر کی شام لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک کار میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے، جبکہ کئی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
یو این آئی، ارشید بٹ