Saturday, Dec 13 2025 | Time 18:43 Hrs(IST)
Regional

سونبھدر: قتل کے چار مجرموں کو عمر قید کی سزا

سون بھدر:12 نومبر(یواین آئی)اتر پردیش کے ضلع سونبھدر کی ایک عدالت نے تقریباً ساڑھے 10 سال قبل ایک خاتون کے قتل کے معاملے میں چار مجرموں کو عمر قید اور 20-20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

پریم کلی قتل کیس کے معاملے میں بدھ کو سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج اوّل جتیندر کمار دویدی کی عدالت نے قصوروار پائے جانے پر چار لوگوں کو یہ سزا سنائی۔

استغاثہ کے مطابق رام پرساد گوڑ نے 24 مئی 2015 کو گھوراول تھانے میں تحریری شکایت دی تھی کہ 23/24 مئی 2015 کی رات ان کی بیوی پریم کلی دروازے پر سو رہی تھی کہ گاؤں کے رام نریش، رام بدن، ماتا پرساد اور رام پرساد گوڑ نے جنگل کی زمین پر قبضے کے تنازعہ کو لے کر انہیں کلہاڑی سے مار کر قتل کر دیا۔
خاص خبریں
پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو قوم کا خراجِ عقیدت، دہشت گردی کے خلاف اتحاد برقرار رکھنے کا عزم

پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو قوم کا خراجِ عقیدت، دہشت گردی کے خلاف اتحاد برقرار رکھنے کا عزم

نئی دہلی، 13 دسمبر (یواین آئی) ملک نے ہفتہ کے روز 2001 میں پارلیمنٹ ہاؤس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر نہایت وقار اور سنجیدگی کے ساتھ اُن بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی جمہوریت کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
برلا نے پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

برلا نے پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سال 2001 میں ہندوستانی پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے سکیورٹی اہلکاروں اور ملازمین کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی نے پارٹی کے محکمہ درج فہرست ذات کے عہدیداروں سے خطاب کیا

راہل گاندھی نے پارٹی کے محکمہ درج فہرست ذات کے عہدیداروں سے خطاب کیا

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز پارٹی کے درج فہرست ذات (ایس سی) شعبہ کے عہدیداروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کو مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
قبائلی جنگجوؤں سے پارلیمنٹ اور پہلگام حملے تک

قبائلی جنگجوؤں سے پارلیمنٹ اور پہلگام حملے تک

خصوصی تحریر: جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان نے دہشت گردانہ حملوں کی ایک طویل اور دردناک تاریخ دیکھی ہے جس کا آغاز حصول آزادی کے ساتھ ہی ہوا۔

...مزید دیکھیں
عمر عبداللہ گلمرگ میں کئی کلیدی منصوبوں کو عوام کے نام وقف کیا

عمر عبداللہ گلمرگ میں کئی کلیدی منصوبوں کو عوام کے نام وقف کیا

سری نگر، 13 دسمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کو سیاحتی مقام گلمرگ میں کئی اہم منصوبوں کو عوام کے نام وقف کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ایوانِ نمائندگان کے تین ارکان نے   قرارداد پیش کی

ہندوستان پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ایوانِ نمائندگان کے تین ارکان نے قرارداد پیش کی

واشنگٹن، 13 دسمبر (یو این آئی) امریکہ میں کانگریس (پارلیمنٹ) کے ایوانِ زیریں، ایوانِ نمائندگان کے تین ارکان نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان سے درآمد کی جانے والی اشیا پر عائد کیے گئے 50 فیصد تک کے ٹیرف کو ختم کرنے کے لیے ایک قرارداد پیش کی ہے۔

...مزید دیکھیں

اراضی فروخت فراڈ معاملے میں 4 ملزموں کے خلاف چارج شیٹ داخل:سی بی کے

سری نگر، 13 دسمبر (یو این آئی) کرائم برانچ کشمیر کی اقتصادی جرائم ونگ نے ایک بڑے اراضی فروخت فراڈ معاملے میں چار ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائرکی ہے۔

...مزید دیکھیں

نئے یونیسکو سربراہ سے مغرب نواز سیاست کاری کے خاتمے کی امید: وینزویلا کے سفیر

13 Dec 2025 | 6:13 PM

کراکس، 13 دسمبر (یو این آئی/ اسپوتنک) اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) میں وینزویلا کے مستقل نمائندے، روڈلفو ہمبرٹو پیریز ہرنینڈز نے کہا کہ مصر کے سابق وزیر سیاحت خالد العنانی کی یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر تقرری سے مغرب نواز سیاست کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔ .

لیونل میسی نے کولکتہ میں اپنے مجسمے کی نقاب کشائی کی

13 Dec 2025 | 6:28 PM

کولکتہ، 13 دسمبر (یو این آئی) ارجنٹینا ٹیم کے اسٹار فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال کی راجدھانی کولکتہ کے داخلی راستے وی آئی پی روڈ پر نصب اپنی 70 فٹ بلند لوہے کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔ یہ دنیا میں کسی بھی فٹبالر کا سب سے اونچا مجسمہ بتایا جا رہا ہے۔ .