Monday, Dec 8 2025 | Time 19:51 Hrs(IST)
Regional

ہڑتال پر بیٹھے اپنل ملازمین کے مفادات پر غور کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے گی

دہرادون، 12 نومبر (یو این آئی) اتراکھنڈ میں بدھ کے روز منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں بارہ مختلف موضوعات پر فیصلے لیے گئے، جن میں ہڑتال پر بیٹھے اپنل (یو پی این ایل) ملازمین کے مفادات پر غور کرنے کے لیے کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ ریاست کے اپنل ملازمین کی ہڑتال کے بعد، ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق ان ملازمین کو کم از کم اجرت اور مہنگائی بھتہ (ڈی اے) دینے سے متعلق تمام امور پر غور و خوض کیا جائے گا۔
اس مقصد کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو تمام متعلقہ فریقین سے بات چیت کر کے فیصلہ کرے گی۔
خاص خبریں
وندے ماترم نہ صرف جدو جہد آزادی کے لیے تحریک بنا بلکہ آزاد ہندوستان کا ویژن بھی ہے: مودی

وندے ماترم نہ صرف جدو جہد آزادی کے لیے تحریک بنا بلکہ آزاد ہندوستان کا ویژن بھی ہے: مودی

نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے دوران آزادی پسندوں کا منتر بننے والے گیت 'وندے ماترم' کی گونج نے نہ صرف انگریزوں کی نیند اڑادی تھی بلکہ پورے ہندستان میں جوش وخروش کا ایسا ماحول پیدا کردیاتھا جو نہ صرف آزادی کا منتر بنا بلکہ آزاد ہندستان کے لیے بھی ایک ویژن کے طور پر سامنے آیا۔

...مزید دیکھیں
حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآباد8 دسمبر(یواین آئی) انڈیگو میں بحران مسلسل جاری ہے اور مسلسل ساتویں دن بھی کئی فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

ممبئی، 08 دسمبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار میں گراوٹ درج کی گئی۔

...مزید دیکھیں

حکومت چائے کے باغات میں کام کرنے والی خواتون مزدوروں کی فلاح و بہبود کے تئیں سنجیدہ: مانڈوِیہ

نئی دہلی، 08 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے پیر کو کہا کہ نئی لیبر قوانین کے ذریعے باغات کے مزدوروں، خاص طور پر چائے کے باغات میں کام کرنے والی خواتین مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی انتظامات کیے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سری نگر، 8 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر، 8دسمبر(یو این آئی) شہر کے منور آباد علاقے میں گزشتہ شب اچانک بھڑک اُٹھی آگ نے ایک مینوفیکچرنگ یونٹ اور کم از کم بارہ دکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔

...مزید دیکھیں
دھرمیندر کی سالگرہ پر ہیما مالنی جذباتی ہوئیں

دھرمیندر کی سالگرہ پر ہیما مالنی جذباتی ہوئیں

ممبئی، 8 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی اپنے شوہر اور آنجہانی اداکار دھرمیندر کو ان کی سالگرہ پر یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔

...مزید دیکھیں

ترکی میں 5.5 شدت کا زلزلہ

08 Dec 2025 | 7:16 PM

بیجنگ، 8 دسمبر (یو این آئی) جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق پیر کو ترکی میں ریکٹر اسکیل پر 5.5 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مقامی وقت کے مطابق دوپہر 01.21 بجے آنے والے زلزلے کا مرکز 36.91 ڈگری شمالی عرض البلد اور 30.89 ڈگری مشرقی طول البلد پر 92.1 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

08 Dec 2025 | 7:38 PM

مسٹر سبل نے واضح کیا کہ وہ اہلیہ کو وجہ نہ ملنے کو بنیاد نہیں بنارہے ہیں، بلکہ انہیں حراست کو ہی چیلنج کرنے کے لیے دستاویزات کی ضرورت ہے۔ لیہہ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایک حلف نامے میں حراست میں کسی بھی غیر قانونی کام سے انکار کیا اور کہا کہ مسٹر وانگچک کو مقررہ مدت کے اندر وجوہات سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔ حلف نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ انہوں نے ابھی تک اس حکم کے خلاف کوئی اپیل دائر نہیں کی ہے۔.

ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ بھی آسٹریلیا اپنے نام کیلئے پرعزم

08 Dec 2025 | 7:33 PM

ایڈیلیڈ ،8 دسمبر (یو این آئی )ایشیز سیریز کا پرتھ اور برسبن ٹیسٹ اپنے نام کرنے کے بعد آسٹریلیائی ٹیم کی نظریں اب 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی جانب گامزن ہوگئیں ہیں اور سیریز میں 3-0 کی کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرجوش ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کی ٹیم میں واپسی یقینی قرار دی جارہی ہے جبکہ اوپنر عثمان خواجہ اور فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی فٹنس پر بھی گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ .