RegionalPosted at: Nov 14 2025 9:40AM انتا ضمنی انتخاب کی ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع
باراں، 14 نومبر(یو این آئی)
راجستھان میں انتا اسمبلی ضمنی انتخاب کی ووٹوں کی گنتی سخت سکیورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح آٹھ بجے شروع ہوگئی۔
انتخابی محکمے کے مطابق ووٹوں کی گنتی 14 میزوں پر 20 راؤنڈ میں کی جائے گی۔ سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی جارہی ہے، اس کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) سے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ انتخاب میں 271 ای وی ایم مشینوں کا استعمال کیا گیا۔ کچھ دیر بعد ووٹوں کی گنتی کے رجحانات آنا شروع ہوجائیں گے۔
گنتی کے دوران تین سطحی سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ضمنی انتخاب کے لیے 11 نومبر کو پولنگ ہوئی تھی، جس میں دو لاکھ 28 ہزار 264 ووٹروں میں سے 80.21 فیصد نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ ضمنی انتخاب میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار مورپال سمن اور اہم اپوزیشن کانگریس کے امیدوار پرمود جین بھایا سمیت 15 امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی۔
یو این آئی۔ ایم جے