Wednesday, Dec 10 2025 | Time 19:46 Hrs(IST)
Regional

پونچھ میں منشیات فروش کی 1.11 کروڑ روپیے مالیت کی جائیداد ضبط:پولیس

جموں، 14 نومبر (یو این آئی) منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع پونچھ میں ایک منشیات فروش کی 1 کروڑ روپیے سے زیادہ مالیت کی جائیداد ضبط کر دی۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس اسٹیشن پونچھ میں این ڈی پی ایس کی متعلقہ دفعات اور بی این ایس کی دفعہ 111 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر178/2025 کے سلسلے میں محمد اقبال ولد غلام نبی ساکن کمسار کی جائیداد ضبط کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ جائیداد جو اس کی اہلیہ شہناز کوثر کے نام درج ہے، میں ایک تین منزلہ بلڈنگ شامل ہے جو خسرہ نمبر293 کے تحت 10 مرلہ رقبے پرکمسار میں واقع ہےجس کی تخمیناً مالیت1.11 کروڑ روپیے بتائی جاتی ہے۔
خاص خبریں
منی پور میں صدر مرمو کے دورے سے قبل سکیورٹی فورسز کاسرچ آپریشن

منی پور میں صدر مرمو کے دورے سے قبل سکیورٹی فورسز کاسرچ آپریشن

امپھال، 10 دسمبر (یو این آئی ) صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کے 11 اور 12 دسمبر کو منی پور کے مجوزہ دورے سے قبل سکیورٹی فورسز نے حساس اضلاع میں سرچ آپریشن تیز کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی نے آسام تحریک کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم مودی نے آسام تحریک کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز یوم شہداء کے موقع پر آسام تحریک کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور آسام کی ثقافت کو مضبوط کرنے اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کے بنیادی مقاصد کی تکمیل کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کو دہرایا۔

...مزید دیکھیں
بہار حکومت سبھی طبقات کی ترقی و بہبود کے لیے پُرعزم: نتیش کمار

بہار حکومت سبھی طبقات کی ترقی و بہبود کے لیے پُرعزم: نتیش کمار

پٹنہ، 10 دسمبر (یو این آئی ) بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے بدھ کے روز انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ریاستی حکومت سماج کے سبھی طبقات کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔

...مزید دیکھیں
اسپائس جیٹ نے 100 اضافی پروازوں کا اعلان کیا

اسپائس جیٹ نے 100 اضافی پروازوں کا اعلان کیا

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) انڈیگو کے بحران کے درمیان کفایتی ایئر لائن کمپنی اسپائس جیٹ نے موسم سرما کے شیڈول کے دوران روزانہ 100 اضافی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی نے راجہ جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا

وزیراعظم مودی نے راجہ جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز سی راج گوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں بیسویں صدی کے ’’تیز ترین ذہن‘‘ رکھنے والے رہنماؤں میں شمار کیا۔

...مزید دیکھیں
ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی

ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی

ممبئی، 10 دسمبر (یو این آئی ) بدھ کو گھریلو شیئر بازاروں میں ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی۔

...مزید دیکھیں
جموں میں خاتون سمیت 3 منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

جموں میں خاتون سمیت 3 منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

جموں، 10 دسمبر (یو این آئی) منشیات کے خلاف جاری کریک ڈائون میں جموں پولیس نے ایک خاتون سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا مواد اور دو تیز دھار والے ہتھیار بر آمد کئے۔

...مزید دیکھیں