Sunday, Jun 14 2026 | Time 03:57 Hrs(IST)
Regional

’کاشی۔ تمل سنگمم‘ کے انعقاد سے قبل بیداری کے لیے گھاٹ واک کا انعقاد

وارانسی:17 نومبر(یواین آئی) آئندہ 2 سے 15 دسمبر تک منعقد ہونے والے کاشی تمل سنگمم (کے ٹی ایس-4) کی تشہیر اور بیداری کے لیے پیر کو قبل از پروگرام سرگرمیوں کے سلسلے میں ایک منفرد 'گھاٹ واک' کا اہتمام کیا گیا۔
یہ گھاٹ واک شام کو اسّی گھاٹ سے شروع ہو کر دشاشومیدھ گھاٹ تک منعقد کی گئی اور پھر اسّی گھاٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔

اس گھاٹ واک کا بنیادی مقصد عام لوگوں کو کاشی تمل سنگمم کے چوتھے ایڈیشن کے بارے میں باخبر کرنا تھا، جو 2 سے 15 دسمبر 2025 تک وارانسی میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔
خاص خبریں

مرمو نے آئی ایم اے میں نو خواتین سمیت 515 کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا

دہرادون، 13 جون (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہفتہ کو اتراکھنڈ کے دہرادون میں انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) میں پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔

...مزید دیکھیں

فضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) فضایئہ کا ایک مال بردار طیارہ اے این 32 ہفتہ کو آسام کے جورهاٹ فضائیہ اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہو گیا جس میں سوارفضائیہ کے پانچ اہلکار شہید ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

جے پور پولو گراؤنڈ کی بے دخلی کے معاملے میں انڈین پولو ایسوسی ایشن کو نہیں ملی عبوری راحت

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے وزیر اعظم کے دفتر کے پاس واقع جے پور پولو گراؤنڈ سے بے دخلی کے معاملے میں حکومت کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔

...مزید دیکھیں

وزیر اعظم مودی نے نوجوانوں کی قیادت میں تبدیلی پر روشنی ڈالی، کہا کہ ہندوستان کا نوجوان ٹیلنٹ اختراع، ٹیکنالوجی اور کھیلوں میں کامیابی کو آگے بڑھا رہا ہے

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ہندوستان کے نوجوانوں کو گزشتہ 12 برسوں کے دوران ملک میں ہونے والی تبدیلیوں کے پیچھے محرک قوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اہم اقدامات کے ذریعے بنائے گئے ایک مضبوط ایکو سسٹم نے نوجوان ہندوستانیوں کو اعتماد کے ساتھ اپنے عزائم کو پورا کرنے اور اختراع، انٹرپرینیورشپ، ٹیکنالوجی اور کھیلوں میں رہنما بن کر ابھرنے کے لیے بااختیار بنایا ہے۔

...مزید دیکھیں

عالمی ایندھن کی قیمتوں میں اچھال کے باوجود دہلی والوں کو راحت دے رہی حکومت : سود

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) دہلی کے وزیر توانائی آشیش سود نے ہفتہ کو کہا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور مغربی ایشیا میں جاری بحران کے درمیان دہلی حکومت نے بجلی صارفین کو راحت دینے کا دعویٰ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہے الیکشن کمیشن کے خلاف ملک بھر میں چلائیں گے مہم : کانگریس

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پوری طرح سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بھاجپا) کے دباؤ میں کام کر رہا ہے اور کانگریس اس مسئلے کے خلاف ملک گیر مہم چلا کر لوگوں کو بیدار کرے گی۔

...مزید دیکھیں

لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ آرمی چیف مقرر، 30 جون سے سنبھالیں گے چارج

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو اگلا آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

'گورنر' کے شائقین کے لیے خاص آفر، ایک ٹکٹ خریدیں اور دوسری مفت پائیں

13 Jun 2026 | 3:56 PM

ممبئی، 13 جون، (یو این آئی) فلم 'گورنر' کو ناظرین کی جانب سے مل رہے مثبت ردعمل کے درمیان فلم کے پروڈیوسرز نے سنیما کے شوقین افراد کے لیے خصوصی آفر کا اعلان کیا ہے۔ اداکار منوج باجپئی کی اداکاری والی اس فلم کے لیے اب ناظرین ایک ٹکٹ خرید کر دوسری ٹکٹ مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ پروڈیوسر وپل امرت لال شاہ کی اس فلم نے سنیما گھروں میں ریلیز کے بعد پہلے دن 1.10 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ یہ فلم 1991 کے معاشی بحران کے پس منظر پر مبنی ہے اور اس انجانے ہیرو کی کہانی پیش کرتی ہے جس نے ملک کو معاشی چیلنجوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔.