Monday, Dec 8 2025 | Time 10:30 Hrs(IST)
Regional

وزیر رامویچار نیتام نے مرمو کے مجوزہ امبیکاپور دورے کی تیاریوں کا معائنہ کیا

امبکاپور، 17 نومبر (یو این آئی) صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے 20 نومبر کو ہونے والے امبکاپور کے مجوزہ دورے کے لیے انتظامی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں قبائلی ترقی، زرعی ترقی اور کسانوں کی بہبود، بائیو ٹیکنالوجی، فشریز اور لائیو اسٹاک ڈیولپمنٹ کے وزیر رام وچار نیتام نے پیر کو پی جی کالج گراؤنڈ پہنچ کر پروگرام کے مقام کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

معائنہ کے دوران وزیر نیتام نے ٹینٹ اور پنڈلوں کے انتظامات، مدعو مہمانوں اور عام لوگوں کے بیٹھنے کے انتظامات، اسٹالوں کی ترتیب اور پنڈال کی مجموعی ترتیب کا جائزہ لیا۔
خاص خبریں
گوا آتشزدگی پر صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، راحت کی رقم کا اعلان

گوا آتشزدگی پر صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، راحت کی رقم کا اعلان

نئی دہلی، 7 دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گوا کے ارپورا میں پیش آئے ہولناک آتشزدگی کے واقعے پر اتوار کے روز گہرے رنج و غم ظاہر کیا۔

...مزید دیکھیں
گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک

گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک

پنجی، 7 دسمبر (یو این آئی )
گوا کے شمالی علاقے کے اَرپورا گاؤں میں واقع ایک نائٹ کلب میں ہفتہ کی دیر رات آگ لگنے سے تقریباً 25 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
انڈیگو کو اتوار کو 1,650 پروازوں کے آپریشن کا اعتماد، تقریباً 700 ہوں گی منسوخ

انڈیگو کو اتوار کو 1,650 پروازوں کے آپریشن کا اعتماد، تقریباً 700 ہوں گی منسوخ

نئی دہلی، 7 دسمبر (یواین آئی) انڈیگو کے آپریشن میں گزشتہ چند دنوں سے جاری بحران کے درمیان ایئرلائن نے اتوار کو اعتماد ظاہر کیا ہے کہ آج نصف شب تک وہ 1,650 پروازیں چلائے گی۔

...مزید دیکھیں
سی بی آئی نے یوپی گرامین بینک کے برانچ مینیجر سمیت دو افراد کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا

سی بی آئی نے یوپی گرامین بینک کے برانچ مینیجر سمیت دو افراد کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا

نئی دہلی، 7 دسمبر (یو این آئی) سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے اتوار کو اعظم گڑھ میں اتر پردیش گرامین بینک کے ایک برانچ مینیجر اور ایک کنٹریکٹ ملازم کو ایک شخص سے مبینہ طور پر بیس ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کی نیتن یاہو کو معافی دینے کی اپیل مسترد کر دی

اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کی نیتن یاہو کو معافی دینے کی اپیل مسترد کر دی

یروشلم، 07 دسمبر (یواین آئی) اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس اپیل کو مسترد کر دیا ہے، جس میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو بدعنوانی کے الزامات پر معافی دی جائے۔

...مزید دیکھیں
پرینکا گاندھی کا گوا نائٹ کلب آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ

پرینکا گاندھی کا گوا نائٹ کلب آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ

نئی دہلی، 7 دسمبر (یو این آئی) کانگریس رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے گوا کے اَرپورا میں نائٹ کلب آتشزدگی واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے، جس میں کم از کم 23 لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں

تاریخ میں آج کا دن

08 Dec 2025 | 8:50 AM

(9 دسمبر کی اشاعت کے لئے جاری)نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 9 دسمبر کے اہم واقعات میں شامل ہیں: .

ایف آئی ایچ ہاکی مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کو جرمنی کے ہاتھوں 1-5 سے شکست

07 Dec 2025 | 10:42 PM

چنئی، 07 دسمبر (یو این آئی) – ہندوستانی جونیئر مرد ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ ہاکی جونیئر ورلڈ کپ 2025 کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن جرمنی کے خلاف 1-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان کا واحد گول انمول ایکّا نے 51 ویں منٹ میں کیا۔ جرمنی کی جانب سے لوکاس کوسل (14 ویں اور 30 ویں منٹ)، ٹائٹس ویکس (15 ویں منٹ)، جوناس وون گیرسم (40 ویں منٹ) اور بین ہاسبیک (49 ویں منٹ) نے گول کیے۔.

عامر خان نے فلم ستارے زمین پر کی کامیابی کی وجہ بتائی

08 Dec 2025 | 10:26 AM

نئی دہلی، 8 دسمبر(یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار اور فلم ساز عامر خان نے اپنی فلم ستارے زمین پر کی کامیابی کی اصل وجہ بتائی ہے۔ عامر خان اُن بڑے سپر اسٹارز میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ کامیاب فلمیں دی ہیں۔ آج کے دور میں جہاں صرف بڑے پیمانے پر بنی، بھاری بھرکم فلمیں ہی سینما گھروں میں کامیاب ہو رہی ہیں، وہیں عامر خان کی ستارے زمین پر اپنی مضبوط کہانی کی بدولت سپر ہٹ ہوئی۔ اس بارے میں انہوں نے ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ سمٹ میں کھل کر بات کی۔.

غیر درج فہرست ذاتوں کو ایس سی فہرست میں شامل کرنے کے سلسلے میں مرکز اور ریاستی حکومت کو نوٹس

07 Dec 2025 | 11:55 PM

نینی تال، 7 دسمبر (یو این آئی) اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے 2013-14 میں درج فہرست ذات کی فہرست میں 48 غیر درج فہرست ذاتوں کو مبینہ طور پر شامل کرنے کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے ہوم، قانون، سماجی بہبود اور بااختیار بنانے کے محکموں اور سماجی محکمہ کے پرنسپل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں کے اندر جوابی حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔.