Friday, Jan 23 2026 | Time 18:33 Hrs(IST)
Regional

جموں میں خاتون سمیت 3 منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

جموں میں خاتون سمیت 3 منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

جموں، 10 دسمبر (یو این آئی) منشیات کے خلاف جاری کریک ڈائون میں جموں پولیس نے ایک خاتون سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا مواد اور دو تیز دھار والے ہتھیار بر آمد کئے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ کی ایک ٹیم نے دلجیت چوک آر ایس پورہ کے نزدیک معمول کی گشت کے دوران ایک مشتبہ فارچونر گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرT1224DL0672D کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو دیکھ کر گاڑی میں سوار افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم مستعد اہلکاروں نے گاڑی کو روک کر اس میں سوار تین افراد کو موقع پر ہی دھر لیا۔
بیان کے مطابق ملزموں نے اپنی شناخت پریتم شنگھ عرف سیٹھی ولد موہن سنگھ ساکن جردا رام گڑھ، نارائن شرما عرف سونا ولد برتا لال شرما ساکن وجے پور وارڈ نمبر 1 ضلع سانبہ اور جسپریت کور عرف پریتی زوجہ نارائن سنگھ ساکن وجے نگر سانبہ کے طور ظاہر کی ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران نارائن شرما کی تحویل سے6.92 گرام، پریتم سنگھ کی تحویل سے 7.12 گرام اور جسپریت کور کی تحویل سے3.8 گرام ہیروئن جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی کی تلاشی کے دوران مزید 150 گرام ہیروئن جیسا مواد اور دو تیز دھار والے ہتھیار بر آمد کئے گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کل 170 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر229/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں پولیس منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
سبری مالا کا سونا لوٹنے والے جیل جائیں گے: وزیراعظم مودی

سبری مالا کا سونا لوٹنے والے جیل جائیں گے: وزیراعظم مودی

ترواننت پورم، 23 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر کیرالہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) برسراقتدار آتی ہے تو سبری مالا ایپا مندر سے وابستہ سونے کی مبینہ چوری یا نقصان کے ذمہ داروں کو جیل بھیجا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
انیتا بوس پف نیتا جی کی آسٹریلیائی  اہلیہ کی ان کہی داستان  پر کام کر رہی ہیں

انیتا بوس پف نیتا جی کی آسٹریلیائی اہلیہ کی ان کہی داستان پر کام کر رہی ہیں

از: جنیت رائے چودھری
نئی دہلی، 23 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کے عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس کی صاحبزادی، انیتا بوس پف، ایک ایسی کتاب پر کام کر رہی ہیں جس کا مقصد تاریخ کے ایک ایسے باب پر روشنی ڈالنا ہے جسے طویل عرصے سے نظر انداز کیا گیا ہے،اس کتاب کا عارضی عنوان ’سبھاش کی ایملی‘ رکھا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
عہد حاضر میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی مسلمانوں کی ترقی کی کلید

عہد حاضر میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی مسلمانوں کی ترقی کی کلید

خصوصی مضمون: فہیم احمد
دنیا میں اس وقت جس رفتارسے تبدیلی رونما ہورہی ہے، ماضی میں شاید ایسا کبھی نہیں دیکھا گیا اور یہ سب اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی بدولت ممکن ہوا ہے،  پہلے انٹرنیٹ نے دنیا کے ممالک کوایک دوسرے کے قریب کرکے پورے عالم کو ہی ایک گاؤں میں تبدیل کردیا اور اب سیمی کنڈکٹرز اور چھوٹی سے چھوٹی چپس کی تخلیق نے پورے جہان میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے، انہی چپس کی وجہ سے آج سبھی کے ہاتھوں میں اسمارٹ فون نظر آتا ہے اور مصنوعی ذہانت جیسی پورے منظر نامے کو تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی وجود میں آئی، جس نے زندگی کو نہ صرف آسان بنایا ہے بلکہ مستقبل میں بنی نوع انسان کے لیے لامتناہی راہیں بھی کھول دی ہیں ۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان کے خلائی شعبے کا نیا دور: نئے اسپیس ایکٹ، مراعات اور انفراسٹرکچر کی ضرورت

ہندوستان کے خلائی شعبے کا نیا دور: نئے اسپیس ایکٹ، مراعات اور انفراسٹرکچر کی ضرورت

خصوصی مضمون: محمد کونین حیدر
نئی دہلی (محمد کونین حیدر/یو این آئی) ہندوستان میں خلائی سرگرمیوں کا آغاز 1962 میں انکو اسپار(آئی این سی او ایس پی اے آر) کے قیام سے ہوا، جس نے آگے چل کر 1969 میں خلائی تحقیق کے ہندوستانی ادارے کی شکل اختیار کی، جسے عام طور پر اسرو کہا جاتا ہے,اس سفر کا بنیادی مقصد خلائی ٹیکنالوجی کو قومی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے استعمال کرنا تھا۔

...مزید دیکھیں
دیہی علاقوں اور قصبات سے نکلیں گے مستقبل کے اولمپک فاتح: لینڈر پیس

دیہی علاقوں اور قصبات سے نکلیں گے مستقبل کے اولمپک فاتح: لینڈر پیس

نئی دہلی،23 جنوری (یو این آئی ٰ) ہندوستانی ٹینس کی تاریخ کے روشن ستارے لینڈر پیس نے ملک میں کھیلوں کے مستقبل کے حوالے سے ایک نئے اور سائنسی روڈ میپ کی وکالت کی ہے، ان کا ماننا ہے کہ ہندوستان کے اصل ہیرے میٹرو شہروں کے مہنگے کلبوں میں نہیں، بلکہ دیہی علاقوں اور چھوٹے قصبات میں چھپے ہوئے ہیں، لینڈر پیس نے زور دے کر کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم 'ٹیلنٹ اسکاؤٹنگ کے روایتی طریقوں کو چھوڑ کر جدید سائنسی طریقوں کو اپنائیں۔

...مزید دیکھیں
جیو۔ بلیک راک  نے’ جیو ۔ بلیک راک  سیکٹر روٹیشن فنڈ لانچ   کیا

جیو۔ بلیک راک نے’ جیو ۔ بلیک راک سیکٹر روٹیشن فنڈ لانچ کیا

ممبئی، 23 جنوری (یو این آئی) جیو بلیک راک ایسیٹ منیجمنٹ نے بازار میں ایک نیا ایکویٹی فنڈ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا نام ہے’ جیو  بلیک راک سیکٹر روٹیشن فنڈ  یہ فنڈ وقتاً فوقتاً مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے تناسب کو تبدیل کرکے اپنے کلائنٹس کے لیے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کی کوشش کرے گا جیو۔

...مزید دیکھیں

آندھی اور گرج چمک کے خدشے کے پیش نظر دہلی کے لیے آئی ایم ڈی کا اورنج الرٹ، اے کیو آئی بدستور ’انتہائی خراب‘

نئی دہلی ، 23 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعہ کی صبح "اورنج نو کاسٹ وارننگ" جاری کی، جس میں دہلی کے کئی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

...مزید دیکھیں
دیہی علاقوں اور قصبات سے نکلیں گے مستقبل کے اولمپک فاتح: لینڈر پیس

دیہی علاقوں اور قصبات سے نکلیں گے مستقبل کے اولمپک فاتح: لینڈر پیس

23 Jan 2026 | 6:32 PM

نئی دہلی،23 جنوری (یو این آئی ٰ) ہندوستانی ٹینس کی تاریخ کے روشن ستارے لینڈر پیس نے ملک میں کھیلوں کے مستقبل کے حوالے سے ایک نئے اور سائنسی روڈ میپ کی وکالت کی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ ہندوستان کے اصل ہیرے میٹرو شہروں کے مہنگے کلبوں میں نہیں، بلکہ دیہی علاقوں اور چھوٹے قصبات میں چھپے ہوئے ہیں۔لینڈر پیس نے زور دے کر کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم 'ٹیلنٹ اسکاؤٹنگ کے روایتی طریقوں کو چھوڑ کر جدید سائنسی طریقوں کو اپنائیں۔ پیس نے کہا، "میں واقعی یقین رکھتا ہوں کہ ہمارے اولمپک چیمپئنز دیہی ہندوستان سے آئیں گے، یہ ٹائر 2 اور ٹائر 3 شہروں سے ہوں گے، کیونکہ وہیں عوام ہیں اور وہیں ٹیلنٹ ہے۔ بدقسمت.

پنجاب ٹیکنیکل یونیورسٹی اور یونیورسل بزنس اسکول سڈنی کے درمیان معاہدہ پر دستخط

23 Jan 2026 | 6:14 PM

چنڈی گڑھ، 23 جنوری (یو این آئی) پنجاب کے وزیر برائے تکنیکی تعلیم اور صنعتی تربیت ہر جوت سنگھ بینس نے جمعہ کے روز بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے اور ریاست میں تکنیکی تعلیم کے معیار کو مزید بلند کرنے کے مقصد سے آئی کے گجرال پنجاب ٹیکنیکل یونیورسٹی، جالندھر نے یونیورسل بزنس اسکول سڈنی، آسٹریلیا کے ساتھ ایک اہم بین الاقوامی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔.